The world's coldest continent is called Antarctica
There is also a place on earth which is so big in terms of area that it can fit 17 Pakistans easily. The amazing thing is that this place is almost completely covered with snow. 90% of the snow found in the world is found only here (Reference No. 1). If all this ice melts, the water level in the sea will rise up to 200 feet (Reference No. 1), which will result in disaster. Only ice is ice. The name of this place is Antarctica, which is the fifth largest continent in the world. A continent is called a large piece of land. There are seven large continents on this earth, including the largest continent Asia and the smallest continent Australia. Is.
The unique thing about this place is that summer here starts from October and lasts till February to March. That is, when the winter is starting with us, summer arrives there, but due to severe cold there, the summer there is even colder than the winter because the temperature there is usually negative. degrees centigrade. The lowest temperature recorded in the world was not recorded anywhere else, but in Antarctica. This temperature was recorded by satellite in 2010, which was minus 93.2 degrees centigrade (Reference No. 2). ). Let me tell you that water turns into ice at zero degrees Celsius. Negative 93.2 degrees Celsius means the temperature is 93.2 times lower than zero degrees Celsius.
There are many countries in all other continents of the world. Take the example of Asia, which has more or less 51 countries and our Pakistan, India, Iran, Bangladesh, China, Afghanistan are located in the continent of Asia. But the surprising thing is that Although Antarctica is so big, there is no country there. Because the cold that falls there is so much that no human population can live there permanently. This does not mean that there are no people living there. 66 Research Stations exist (Ref. 3). The name of the world's largest station in Antarctica.
Mc Murder
It was established by the United States in 1956. This station has a capacity of 1200 people. (Reference No. 8)
Pakistan also established the Jinnah Research Station here in 1991...Researchers from different countries live in the station for years. Since it is much colder in winter than in summer, this is the reason why the number of these researchers in winter. From 4000 to 1000 (Reference No. 3). These researchers include geologists, archaeologists, glaciologists, meteorologists and biologists, etc. Biologists research the life found there, glaciologists research the ice found there. Meteorologists study the weather there, archaeologists study the fossils found there.
Antarctica is one of the places in the world or maybe the only one where visa is not required to go for sightseeing. When we go to any foreign country we need a visa but because Antarctica is not owned by any country i.e. Even if the government of the country does not control Antarctica, it does not require a visa. However, remember that when you travel to Antarctica from another country, you will need a visa (Reference No. 4). Every year. Thousands of tourists visit Antarctica. According to an estimate, 23,000 people visited Antarctica in 2021-22 (Reference No. 4). Would you like to visit Antarctica?
If you want to go to Antarctica, make arrangements for food in advance because you will not find any hotels or stores where you can buy food. In such extreme cold, 3500 to 5000 calories are needed, while in normal conditions we need 2000 calories of energy and these calories we get from food.
Antarctica is not the property of any country and no country can occupy it. No country can conduct nuclear experiments in Antarctica or dispose of nuclear waste there. No country can establish military bases there. is prohibited because an international treaty was signed on December 1, 1959, known as the Antarctic Treaty.
(Antarctic Treaty)
And this agreement prohibits all these things. According to this agreement, the land of Antarctica can only be used for good and research purposes. In the past, seven countries including France, Chile, Great Britain, Argentina, New Zealand Lands, including Australia and Navarre, have claimed ownership of various parts of Antarctica but cannot occupy these parts because they are bound by the Antarctic Treaty.
Antarctica is the only continent in the world where mining is prohibited, meaning that no country can earn foreign exchange by extracting deposits of minerals such as iron, copper, aluminum, etc. and fossil fuels (oil, coal, gas) found there. This is because of an agreement made in 1991
According to this agreement, commercial mining is prohibited on the land of Antarctica for the next fifty years. Yes, of course you can mine for research purposes. Even if mining is allowed there, most Countries will not be interested in this work anyway because the severe cold and then the depth of snow up to two kilometers are the factors that are the biggest obstacles to mining. Also, there is a lack of infrastructure i.e. there are no roads. There are no heavy machinery required for mining and there are no oil pumps. Therefore, all the things needed for mining have to be brought from the country. The cost or expense will increase to such an extent that the price of minerals and fuels obtained automatically will increase many times compared to fuels and minerals from the rest of the world. Moreover, if mining is allowed. A potential threat will arise between the countries, that is, each country will want to extract as much natural resources as possible from Antarctica, such as oil, coal, and iron. (Reference No. 7).
You may be surprised to know that Antarctica, which is completely covered in ice, is a desert, the largest desert in the world (Reference 6). It is covered with how can it be a desert?
Actually, from the point of view of science, such a region is called a desert where the annual rainfall is less than 25 cm. Which means that the rainfall in such a region is very low. Since the rainfall in the region of Antarctica is very low, that is In this sense, it is the dry snow desert of the world. By the way, the Sahara is considered to be the largest desert in the world, which is wrong. We can call the Sahara the largest hot desert in the world, but this world is not the largest desert because its area is less than Antarctica. So let's remove this misconception that Sahara is the largest desert in the world. Antarctica is not only the largest desert in the world, but it is also the windiest in the world. There is also a region because there are so strong winds that can uproot the big trees coming in the way. But the interesting thing is that there are no trees in Antarctica. They would be defeated and destroyed. The strong winds that blow here sometimes exceed 200 miles per hour.
We should thank Antarctica. The ice found there plays an important role in keeping the Earth's temperature moderate. When sunlight hits this ice, it reflects most of the light (80 to 85 percent) back. (Reference #1). In addition, large chunks of ice float in the oceans, helping to moderate Earth's temperature. It should also be remembered that the intensity of heat is increasing due to human activities. On the one hand, due to the burning of fuel, a large amount of carbon dioxide is being released into the atmosphere, and from above we meet our needs. Trees are being cut down to make ends meet, which is causing the temperature to rise. This is alarming news because higher temperatures could lead to melting of the ice in Antarctica and when large amounts of ice melt. So the water level in the sea can be so high that it can cause destruction everywhere.
This question must be circulating in your mind that what is the benefit of conducting scientific research in Antarctica. Yes, it has many benefits. For example, in 1985, scientists discovered an ozone hole over Antarctica. Ozone is actually a blue-colored poisonous gas that is found at a high altitude above the surface of the earth. It is poisonous, but It is very useful for us. It absorbs most of the harmful rays (ultraviolet) coming from the sun and thus these rays do not reach the earth. will cause cancer. In the past, man made some chemicals that were used to produce cooling in refrigerators etc. In addition, they were used in many places. The name of these chemicals is chlorofluorocarbons (cf. CS). When these chemicals are emitted, they go up and thin the ozone gas layer (that is, they reduce the amount of ozone by changing the ozone gas O3 in this layer to O2). If it is more, it means the layer will be thick and if the amount of ozone is less, it means the ozone layer will be thin. Now these chemicals have started to thin the ozone layer. This thin layer is called ozone hole. Since then many Countries have banned the use of chlorofluorocarbons (Reference No. 9).
Most of the species of living things are found in warm regions. Now these regions or countries are located at or near the equator of the earth. As we go away, the intensity of heat decreases. Now, since Antarctica is located at the South Pole of the Earth, that is, the lowest part of the Earth (think of the Earth as a ball). Now, the sun's rays fall very little here. This is the reason. It is very cold here. And this is the reason why very few species of living things are found here because of the extreme cold. The special thing here is that the sun usually does not set here in summer and winter. The sun does not rise
دنیا کا سرد ترین براعظم انٹار کٹیکا کا تعارف
زمین پر ایک ایسی جگہ بھی موجود ہے جو رقبہ کے لحاظ سے اتنی بڑی ہے اس میں 17 پاکستان با آسانی سما سکتے ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ جگہ تقریباً مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوٸی ہے ۔ دنیا میں پاٸی جانے والی 90 فیصد برف تو صرف یہاں پاٸ جاتی ہے ۔ اگر یہ تمام برف پگھل جاۓ تو سمندر میں پانی کی سطح 200 فٹ تک بلند ہو جاۓ گی جس کا نتیجہ تباہی ہی تباہی ہوگا۔اس میں پاٸی جانے والی برف کی گہراٸ اتنی زیادہ ہے کہ گڑھا کھودنے پر دو کلومیٹر تک صرف برف ہی برف ہے۔اس جگہ کا نام انٹارکٹیکا ہے جو دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے۔براعظم زمین کے ایک بڑے ٹکڑے کو کہتے ہیں۔اس زمین پر سات بڑے براعظم ہیں جن میں سب سے بڑا براعظم ایشیا اور سب سے چھوٹا براعظم آسٹریلیا ہے۔
اس جگہ کی انوکھی بات یہ ہے کہ یہاں موسم گرما کا آغاز اکتوبر سے ہوتا ہے جو فروری تا مارچ تک رہتا ہے ۔ یعنی ہمارے ہاں جب موسم سرما کا آغاز ہو رہا ہوتا تو وہاں موسم گرما کی آمد ہوتی ہے مگر وہاں شدید سردی پڑنے کی وجہ سے وہاں کا موسم گرما ہمارے ہاں موسم سرما سے بھی زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے کیونکہ وہاں موسم گرما میں بھی ٹمپریچر عموماً منفی ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔دنیا میں سب سے کم ٹمریچر ریکارڈ کیا گیا وہ کہیں اور نہیں بلکہ انٹارکٹیکا میں ہی ریکارڈ کیا گیا۔یہ ٹمپریچر 2010 میں سیٹلاٸٹ کی مدد سے ریکارڈ کیا گیا جو کہ منفی 93.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔آپ کو بتاتا چلوں کہ زیرو ڈگری سینٹی گریڈ پر پانی برف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔منفی 93.2 ڈگری سینٹی گریڈ کا مطلب ہے زیرو ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی 93.2 گنا کم ٹمپریچر ہے۔
دنیا کے باقی سبھی براعظم میں بہت سے ملک موجود ہیں۔ایشیا کی ہی مثال لے لیجیے جس میں کم و بیش 51 ممالک ہیں اور ہمارا پاکستان،انڈیا،ایران،بنگلہ دیش چین،افغانستان براعظم ایشیا میں واقع ہیں۔مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انٹارکٹیکا اتنا بڑا ہونے کے باجود وہاں کوٸی ملک نہیں ہے۔کیونکہ وہاں پر پڑنے والی سردی ہی اتنی زیادہ ہے وہاں پر کوٸ انسانی آبادی مستتقل طور پر نہیں رہ سکتی۔اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہاں پر انسان نہیں رہتے۔وہاں 66 ریسرچ سٹیشنز موجود ہیں۔انٹارکٹیکا میں دنیا کا سب سے بڑے سٹیشن کا نام
ہے جسے امریکہ نے 1956 میں قاٸم کیا تھا۔اس سٹیشن میں 1200 لوگوں کے رہنے کی گنجاٸش ہے۔۔
پاکستان نے بھی 1991 میں یہاں جناح ریسرچ سٹیشن قاٸم کیا تھا ... سٹیشن میں مختلف ممالک کے محققین سالہا سال رہتے ہیں۔موسم گرما کی نسبت موسم سرما میں چونکہ سردی کافی زیادہ پڑتی ہے یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں ان محققین کی تعداد 4000 سے کم ہو کر 1000 تک رہ جاتی ہے ۔ ان محققین میں جیولوسٹ،ارچیولوجسٹ،گلیشیولوجسٹ،میٹریلیوجسٹ اور باٸیولوجسٹ وغیرہ شامل ہیں۔باٸیولوجسٹ وہاں پاٸی جانے والی زندگی پر تحقیق کرتے ہیں،گلیشیولوجسٹ وہاں پاٸی جانے والی برف پر تحقیق کرتے ہیں،میٹریولوجسٹ وہاں کے موسم پر تحقیق کرتے ہیں،ارچیولوسٹ وہاں پاۓ جانے والے فوسلز پر تحقیق کرتے ہیں۔
انٹارکٹیکا دنیا کی ایسی جگہ یا شاید واحد ایسی ہے جہاں پر سیر و تفریح کے لیے جانے کے لیے ویزہ درکار نہیں ہے۔جب ہم کسی بیرون ملک جاتے ہیں تو ہمیں ویزہ کی ضرورت ہوتی ہے مگر چونکہ انٹارکٹیکا کسی ملک کی ملکیت نہیں ہے یعنی کسی بھی ملک کی حکومت انٹارکیٹیکا کو کنٹرول نہیں کرتی اس کے لیے ویزہ کی ضرورت نہیں ہے۔مگر یہ بھی یاد رہے کہ جب آپ کسی ملک میں سے ہو کر انٹارکٹیکا جاٸیں گے تو اس کے لیے ویزہ کی ضرورت ہوگی۔ہر سال ہزاروں سیاح انٹارکٹیکا کی سیر کو جاتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 2021-22 میں 23000 ہزار لوگوں نے انٹارکٹیکا کی سیر کی۔کیا آپ انٹارکٹیکا جانا پسند کریں گے؟
اگر آپ انٹارکٹیکا جانے کے خواہش مند ہیں تو خوراک کا بندوبست پہلے ہی سے کرلیں کیونکہ وہاں آپ کو کوٸی ہوٹل یا سٹور نہیں ملے گا جہاں سے آپ خوراک خرید سکیں۔چونکہ وہاں پر بہت زیادہ سردی ہوتی ہے اس لیے آپ کو زیادہ خوراک کی ضرورت ہوگی۔اتنی شدید سردی میں 3500 سے 5000 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ عام حالات میں ہمیں 2000 کیلوریز انرجی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کیلوریز ہمیں خوراک سے حاصل ہوتی ہیں۔
انٹارکٹکا کسی ملک کی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی کوٸی ملک اس پر قبضہ کر سکتا ہے۔کوٸی ملک انٹارکٹیکا میں ایٹمی تجربات نہیں کر سکتا اور نہ ہی وہاں نیوکلیر فضلہ ٹھکانے لگا سکتا ہے۔کوٸی ملک وہاں پر فوجی اڈے قاٸم نہیں کر سکتا۔ان سب کاموں پر پابندی ہے کیونکہ یکم دسمبر 1959 میں ایک بین الاقوامی معاہدہ ہوا جسے انٹارکٹک معاٸدہ
(Antarctic Treaty)
کہتے ہیں اور یہ معاہدہ ان تمام چیزوں پر پابندی لگاتا ہے۔اس معاہدہ کے مطابق انٹارکٹیکا کی سرزمین کو صرف اور صرف اچھے اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماضی میں سات ممالک جن میں فرانس،چلی،برطانیہ،ارجنٹینا،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور ناورے شامل ہیں،انہوں نے انٹارکٹیکا کے مختلف حصوں پر اپنی ملکیت کا دعوی کیا تھا مگر یہ ان حصوں پر قبضہ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ انٹارکٹک معاہدہ کے پابند ہیں۔
انٹارکٹیکا دنیا کی واحد ایسا براعظم ہے جہاں کان کنی پر پابندی ہے یعنی وہاں زمین میں پاٸی جانے والی معدنیات جیسے لوہا،کاپر،ایلومینم وغیرہ کے ذخاٸر اور فوسل فیولز(تیل،کوٸلہ،گیس) کو نکال کر کوٸی ملک اس سے زرمبادلہ نہیں کما سکتا۔اسکی وجہ ہے 1991 میں ہونے والا ایک معاہدہ جسے
Madrid Protocol
کہتے ہیں۔اس معاہدہ کے مطابق اگلے پچاس سالوں تک انٹارکٹیکا کی سرزمین پر کمرشل کان کنی پر پابندی ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ آپ تحقیقاتی مقاصد کے لیے کان کنی کرسکتے ہیں۔اگر وہاں پر کان کنی کی اجازت مل بھی جاۓ تو زیادہ تر ممالک اس کام میں ویسے بھی دلچسپی نہیں لیں گے کیونکہ وہاں کی شدید سردی اور پھر دو کلومیٹر تک برف کی گہراٸ ایسے عوامل ہیں جو کان کنی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔اس کے علاوہ وہاں پر انفراسٹرکچر کی کمی ہے یعنی وہاں کوٸی روڈز نہیں ہیں اور نہ ہی وہاں پر کان کنی کے لیے درکار بھاری مشینری کا سامان موجود ہے اور نہ تیل کے پمپ موجود ہیں۔اس لیے کان کنی کے لیے ضرورت کی تمام چیزیں اپنے ملک سے ہی لانی پڑیں گی۔اسکے نتیجہ میں کان کنی پر آنے والی لاگت یا خرچہ اس قدر بڑھ جاۓ گا کہ جس سے آٹومیٹک حاصل ہونے والے معدنیات اور فیولز کی قیمت دنیا کے باقی حصوں سے نکلنے والے فیولز اور معدنیات کے مقابلے میں کٸ گنا بڑھ جاۓ گی۔مزید یہ کہ اگر کان کنی کی اجازت ہو تو ممالک کے درمیان ایک پوٹنینشل تھریٹ پیدا ہو جاۓ گا یعنی ہر ملک یہ چاہے گا کہ وہ انٹارکٹیکا سے زیادہ سے زیادہ قدرتی وساٸل جیسے تیل،کوٸلہ اور لوہا وغیرہ کے ذخاٸر نکالے۔اسکے نتیجہ میں کشیدگی بڑھ جاۓ یعنی ان کے درمیان تعلق خراب ہوتے جاٸیں گے
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انٹارکٹیکا جو مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے وہ ایک صحرا ہے بلکہ دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔یہ سن کر آپ کو شاید تعجب ہو کہ جو خطہ سالہا سال برف سے ڈھکا رہتا ہے بھلا وہ کیسے صحرا ہو سکتا ہے؟
اصل میں ساٸنس کی رو سے ایسے خطے کو صحرا کہا جاتا ہے جہاں پر سالانہ بارشیں 25 سینٹی میٹر سے کم ہوں۔جس کا مطلب ہے کہ ایسے خطے میں بارشں بہت ہی کم ہوں۔چونکہ انٹارکٹیکا کے خطہ میں بارشیں بہت ہی کم ہوتی ہیں یعنی نہ ہونے کے برابر تو اس لحاظ سے یہ دنیا کا خشک برفانی صحرا ہے۔ویسے صحارا کو دنیا کا سب سے بڑا صحرا سمجھا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔ہم صحارا کو دنیا کا سب سے بڑا گرم صحرا تو کہہ سکتے ہیں مگر یہ دنیا کا سب سے بڑا صحرا نہیں کیونکہ اسکا رقبہ انٹارکٹیکا سے کم ہے۔لہذا یہ غلط فہمی دور کرلیجیے کہ صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔انٹارکٹیکا نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے بلکہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ تیز ہواٸیں چلنے والا خطہ بھی ہے کیونکہ یہاں پر اتنی تیز ہواٸیں چلتی ہیں کہ راستے میں آنے والے بڑے بڑے درختوں کو اکھاڑ سکتی ہیں۔لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ انٹارکٹیکا میں کوٸ درخت موجود نہیں ہے۔اگر ہوتے تو شاید ان تیز ہواٶں کے مقابلہ سے یہ ہار کر تباہ ہوجاتے۔یہاں پر جو تیز ہواٸیں چلتی ہیں انکی رفتار تو بعض اوقات 200 میل فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔
ہمیں انٹارکٹیکا کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔اس میں پاٸی جانے والی برف زمین کے درجہ حرارت کو متعدل رکھنے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔جب اس برف پر سورج کی روشنی پڑتی ہے تو یہ برف زیادہ تر روشنی(80 سے 85 فیصد) کو واپس خلا میں رفلیکٹ کر دیتی ہے۔اسکے علاوہ برف کے بڑے بڑے ٹکڑے سمندر میں تیرتے ہیں جس سے زمین کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔اگر انٹارکٹیکا کی سبھی برف غاٸب ہو جاۓ تو زمین کا درجہ حرارت خوفناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایک تو فیول جلنے سے گرین ہاٶس یعنی کاربن ڈاٸ آکساٸیڈ زیادہ مقدار میں فضا میں خارج ہو رہی ہے اور اوپر سے ہم اپنی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے درختوں کو بے دریغ کاٹ رہے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ ایک تشویشناک خبر ہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت انٹارکٹیکا میں موجود برف کو پگھلانے کا باعث بن سکتا ہے اور جب زیادہ مقدار میں برف پگھلے گی تو سمندر میں پانی کی سطح اتنی بلند ہو سکتی ہے کہ ہر طرف تباہی مچا سکتی ہے۔
آپ کی ذہن میں یہ سوال تو ضرور گردش کرتا ہوگا کہ آخر کار انٹارکٹیکا میں ساٸنسی تحقیقات کرنے کا کیا فاٸدہ ۔ جی اس کے بہت سے فاٸدے ہیں۔مثال کے طور پر 1985 میں ساٸنسدانوں نے انٹارکٹیکا کے اوپر اوزون ہول دریافت کیا۔اوزون دراصل ایک نیلی رنگ کی زہریلی گیس ہے جو زمین کی سطح سے کافی بلندی پر پاٸ جاتی ہے۔یہ ہے تو زہریلی مگر ہمارے لیے بہت فاٸدے مند ہے۔وہ یوں کہ یہ سورج سے آنے والی نقصاندہ شعاعوں(الٹرواٸلٹ) کو زیادہ تر جذب کر لیتی ہے اور یوں یہ شعاعیں زمین تک نہیں پہنچ پاتی ہیں۔اگر یہ شعاعیں زمین تک پہنچیں گی تو یہ انسانوں میں جلد کے کینسر کا سبب بنیں گی۔ماضی میں حضرت انسان نے کچھ ایسے کیمکلز بناۓ جو ریفریجیریٹر وغیرہ میں ٹھنڈک پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتے تھے۔اسکے علاوہ بھی انکا کٸی جگہوں پر استعمال کیا جاتا تھا۔ان کیمکلز کا نام ہے کلورفلوروکاربنز (سی ایف سی ایس) ہے۔یہ کیمکلز جب خارج ہوتے ہیں تو بلندی پر جا کر اوزون گیس کی تہہ کو پتلا کر دیتے ہیں(یعنی اس تہہ میں موجود اوزون گیس او3 کو او2 میں تبدیل کر کے اوزون کی مقدار کو کم کر دیتے ہیں)۔اوزون کی مقدار زیادہ ہوگی تو مطلب تہہ موٹی ہوگی اور اگر اوزون کی مقدار کم ہوگی تو مطلب اوزون کی تہہ پتلی ہوگی۔اب ان کیمکلز نے اوزون کی تہہ کو باریک کرنا شروع کر دیا۔اس باریک تہہ کو اوزون ہول کہتے ہیں۔اس کے بعد سے بہت سے ممالک میں کلوروفلوروکاربنز کے استعمال پر پابندی لگادی گٸ۔
جانداروں کی زیادہ تر اقسام گرم علاقوں میں پاٸی جاتی ہیں۔اب یہ علاقے یا ملک زمین کے ایکوٸٹر یا اسکے قریب موجود ہیں۔جیسے جیسے ہم ایکوٸٹر (زمین کو دو برابر حصوں یعنی اوپر اور نیچے والے حصوں میں تقسیم کرنے والی فرضی لاٸن سے دور جاتے ہیں گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے۔اب چونکہ انٹارکٹیکا زمین کے قطب جنوبی پر واقع ہے یعنی زمین کا سب سے نیچے والا حصہ(زمین کو ایک بال کی طرح سوچیے)۔اب یہاں پر سورج کی شعاعیں بہت کم پڑتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں پر بہت زیادہ سردی پڑتی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے یہاں جانداروں کی بہت کم اقسام پاٸہ جاتی ہے۔یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں موسم گرما میں عام طور پر سورج غروب نہیں ہوتا اور موسم سرما میں سورج طلوع نہیں ہوتا
Comments
Post a Comment