۔1240🌻) عورت اور مرد ایک دوسرے کی ضرورت (اردو/انگریزی)

اس دنیا میں عورت کے بغیر مرد اکیلا نہیں رہ سکتا اور نہ ہی ایک عورت مرد کے بغیر اکیلی رہ سکتی ہے نکاح کی شکل میں میاں بیوی کا رشتہ وجود میں آتا ہے اور پھر اس رشتے سے نئی نسل کا آغاز ہوتا ہے

 عورت مرد کی محتاج ہوتی ہے اس کو زندگی گزارنے کے لیے تحفظ اور سہارا چاہیے ہوتا ہے ۔قدرت نے مرد کو سربراہ بنایا ہے وہ گھر کو لے کر چلتا ہے اور منطقی انجام تک پہنچاتا ہے ۔ جس طرح ٹرین کا انجن ڈبوں کو لے کر چلتا ہے اسی طرح گھر میں مرد ایک انجن کا کردار ادا کرتا ہے 

رشتے میں پائیداری کے لیے میاں بیوی کا ایک دوسرے کو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے ہمارے ہاں عام طور پر یہ بات کہی جاتی ہے کہ سمجھنے کا موقع نہیں ملا حالانکہ بچے بھی ہو چکے ہوتے ہیں ۔ جس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے اس کے لیے وقت نہیں یہ بہت غور طلب بات ہے...یہ کتنی اب نارمل بات ہے کہ ایک گاڑی جس کو ایک پیہ تو ٹریکٹر کا لگا ہو جبکہ دوسرا رکشے کا ۔ گاڑی کو نارمل رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں پیئے ایک جیسے ہوں

میاں بیوی گاڑی کے دو پیئے ہوتے ہیں جب تک یہ دونوں ایک جیسے نہ ہوں گاڑی نہیں چلتی ایک مرد کے لیے سب سے بڑا رول ماڈل رسول پاک ﷺ کی ذاتِ گرامی ہیں ۔ ایک عورت کے لیے ایک آئیڈیل ماڈل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں جس رشتے میں برداشت نہ ہو، صبر نہ ہو، احساس نہ ہو وہ رشتہ پائیدار نہیں ہوتا ہر شخص اچھائیوں اور برائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے اور ان اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ ہی قبول کرنا پڑتا ہے ہاتھ اٹھانا ہی تشدد نہیں ہوتا شخصیت کے ٹکڑے کرنے کے لیے چند جملے ہی کافی ہوتے ہیں

 بعض مرد کسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ بعض مرد حضرات کی شخصیت مکمل پیکج ہوتی ہے وہ ایک ہی وقت میں خاوند ، ساس اور نند کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ 

ایسی شخصیت کے حامل مردوں کے نتائج بہت بھیانک ہوتے ہیں...بعض عورتیں بھی ایسے مسائل پیدا کرتی ہیں جن کی وجہ سے نوبت لڑائی جھگڑوں تک پہنچ جاتی ہے۔ میاں بیوی کے جھگڑوں کی بنیاد دونوں طرف سے ہوتی ہیں کوئی ایک ذمہ دار نہیں ہوتا دونوں کے اچھا ہونے سے خوشگوار فیملی بنتی ہے اور اچھی نسل تیار ہوتی ہے 

رشتے جگہ دینے سے چلتے ہیں بحیثیت انسان ایک دوسرے کو گنجائش دینی چاہیے اگر تعلق مضبوط ہو تو رشتے میں اعتماد پیدا ہوتا ہے...بچے کی حساسیت اسی وقت شروع ہو جاتی ہے جب وہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے ۔ اگر اس وقت ماں کی نفسیات ، موڈ،مزاج ، سکون ، صحت کے بارے میں لاپرواہی برتی جائے تو اس کا بچے کی شخصیت پر بہت برا اثر پڑتا ہے 

۔جو عورت حاملہ ہونے کے دوران نفسیاتی تشدد کا شکار ہو وہ مضبوط شخصیت کے حامل بچے کو جنم نہیں دے سکتی کیونکہ ماں کی سوچ بچے کی شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہے .۔وہ عورت جو ماں بن رہی ہو اس کے لیے گھر چلانا اور گھر والوں کو لے کر چلنا ایک امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ہمارے کلچر میں ان دنوں میں مائیں اپنی بیٹی کا ساتھ دیتی ہیں 

ہر شخص کو اپنی نسل سے محبت ہوتی ہے اگر اس محبت کا اظہار بیوی سے نہ کیا جائے تو وہ محبت اگلی نسل میں منتقل نہیں ہوتی ۔ نئی نسل میں محبت پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اس سے محبت کی جائے جس نے نئی نسل کو جنم دینا ہے

 یہ میاں بیوی کے جھگڑے ہی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچوں کی شخصیت میں انجانا ڈر پیدا ہو جاتا ہے یہ میاں بیوی کے جھگڑے ہی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے قابلیت کے باوجود بچوں کی شخصیت دب جاتی ہے یہ میاں بیوی کے جھگڑے ہی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچے چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔یہ میاں بیوی کے جھگڑے ہی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچے خاموش رہنے لگ جاتے ہیں۔یہ میاں بیوی کے جھگڑے ہی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچے اپنی بات دوسروں کو نہیں کہہ پاتےاور یہ میاں بیوی کے جھگڑے ہی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچے جھوٹ بولنا شروع ہو جاتے ہیں

 والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ اپنا تعلق بنائیں اور انہیں اپنا دوست بنائیں جب والدین بچوں کے دوست بنیں گے تو آنے والے وقت میں وہ ان کے بہترین دوست ہوں گے ...ہم نے معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ پورے معاشرے کا کلچر نہیں بدلہ جا سکتا لیکن ایک گھر کے کلچر کو بدلہ جا سکتا ہے۔ ایک گھرانے کو اچھی مثال بنایا جا سکتا ہے۔ اگر گھر مثالی بنایا جائے تو اس کا فائدہ معاشرے کو ضرور ہوتا ہے۔ اگر اچھی باتیں ہمارے گھروں میں آجاٸیں ہم معافی مانگنا شروع کر دیں تو ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں

Man and woman need each other 

In this world, a man cannot live alone without a woman and neither can a woman live alone without a man.

 A woman is in need of a man, she needs protection and support to live her life. Nature has made a man the head, he leads the house and brings it to its logical end. Just as the engine of a train moves the boxes, so the man plays the role of an engine in the house 

It is very important for the husband and wife to understand each other for the sustainability of the relationship. In our country, it is usually said that there was no opportunity to understand even though the children have been born. There is no time for the one who has to live with. This is a very important thing. In order to keep the vehicle running normally, it is important that both the fluids are the same

A husband and a wife are two parts of a car, unless they are the same, the car does not move. The greatest role model for a man is the beloved Prophet. An ideal model for a woman is Hazrat Khadijah (R.A.). It has to be done, just raising your hand is not violence. A few sentences are enough to break a personality

 Some men suffer from a mental illness due to which they torture their partners. Some men's personality is a complete package, they play the role of husband, mother-in-law and father at the same time. 

The consequences for men with such a personality are dire...some women also create problems that lead to fights. Disputes between husband and wife are based on both sides, neither one is responsible. 

Relationships work by giving space, as human beings, we should give space to each other, if the relationship is strong, then trust is created in the relationship... The sensitivity of a child starts when it is in the mother's womb. If the mother's psychology, mood, mood, comfort, health are neglected at this time, it has a very bad effect on the child's personality. 

A woman who is subjected to psychological violence during pregnancy cannot give birth to a child with a strong personality because the mother's thoughts influence the child's personality. Walking with the family is no less than an ordeal. In our culture these days mothers support their daughters. 

Every person loves his generation, if this love is not expressed to his wife, then that love is not transferred to the next generation. In order to create love in the new generation, it is necessary to first love the one who has to give birth to the new generation

 It is the quarrels of the husband and wife, due to which the children's personality is unconsciously afraid. Due to which the children become irritable. It is the quarrels of the husband and wife due to which the children start being silent. It is the quarrels of the husband and wife due to which the children do not talk to others. It can be said that it is the quarrels of the husband and wife due to which the children start telling lies

 Parents should build their relationship with children and make them their friends. When parents become children's friends, they will be their best friends in the future...we have to play our role for the betterment of the society. . The culture of the whole society cannot be changed but the culture of a house can be changed. A family can be a good example. If the house is made ideal, then it definitely benefits the society. If good things come to our homes, we start asking for forgiveness, then we can become a great nation

Comments