۔🏵 شوہر کے ذمہ بیوی کے کچھ حقوق یہ ہیں
۔(۱) اپنی حیثیت و وسعت کے موافق بیوی کے نان و نفقہ کے انتظام کی کوشش کرے
۔(۲) خادمہ و نوکرانی کے بجائے رفیقہٴ حیات سمجھے
۔(۳) بلا ضرورت سختی و ڈانٹ ڈپٹ کا معاملہ نہ کرے
۔(۴) اس کی جانب سے خلافِ طبیعت امور پیش آنے پر صبر سے کام لے
۔(۵) اس کو دینی احکام، مسائل و آداب سکھاتا رہے اور اس کو شریعت بالخصوص پردہ شرعی وغیرہ کے اہتمام کی تاکید کرتا رہے
۔(۶) گاہے گاہے حسب موقع و سہولت ماں باپ اور دیگر محرم رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت دیدیا کرے
۔(۷) مارنے پیٹنے سے گریز کرے، اور اگر کبھی مارنا سخت ناگزیر ہو تو لکڑی وغیرہ کا استعمال نہ کرے صرف ہاتھ سے مارے اور سر اور دیگر اہم اعضاء پر نہ مارے۔
۔(۸) نکاح کی بعد جلدی سے رخصتی کرنا بغیر سخت مجبوری دیر نہ کرنا
۔(۹) بیوی کو گالی دینا مارنا ان سے پیار محبت نہ کرنا سخت ممنوع ہے
۔(۱۰) دو تین چار بیویوں کے صورت میں سب کے حقوق، ہمبستری ، کپڑے ، بچوں خرچہ کا ادا کرنا پورہ کرنا لازمی ہے
۔(۱۱) دوسرے شادی کی صورت میں پہلے بیوی کو طلاق دینا سخت ممنوع ہے
۔(۱۲) بغیر سخت مجبوری بیوی کو طلاق دینا گناہ ہے
۔(۱۳) تین طلاق دینی کی بعد بیوی سے بغیر حلالہ رہنا حرام اور زنا ہے
۔🏵 بیوی کے ذمہ شوہر کے کچھ حقوق
۔(۱) ہر جائز کام میں اس کی اطاعت، ادب، خدمت، دلجوئی کا اہتمام کرے
۔(۲) اس کے ساتھ کبھی بھی بے ادبی اور گستاخی کا انداز اختیار نہ کرے
۔(۳) اس کی وسعت و حیثیت سے زیادہ کسی چیز کی فرمائش نہ کرے
۔(۴) اپنی ذات کے سلسلہ میں اس کے حق میں ہرگز کوئی خیانت نہ کرے
۔(۵) اس کا مال اس کی اجازت کے بغیر کہیں خرچ نہ کرے
۔(۶) شوہر کی رعایت میں اس کے ماں باپ اور بہنوں کے ساتھ اچھے سلوک کریں
۔(۷) شوہر اگر کسی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرے اور کچھ کہے تو ترکی بہ ترکی اس کو جواب نہ دے اگرچہ وہ ناحق پر ہو، البتہ غصہ ختم ہونے کے بعد کسی موقع سے صحیح بات کی وضاحت کردے تاکہ اس کا دل صاف ہو جائے۔
۔(۸) ان کی تھکاوٹ کا خیال رکھیں انہیں سخت باتیں نہ کرنے اور جواب نہ دے
Comments
Post a Comment