Tea and coffee are the most widely consumed beverages in the world. There are historical reasons for this. But the reason for the popularity of tea or coffee in the world is the caffeine found in it.
The world consumes 100,000 tons of caffeine annually. This is equivalent to the weight of 300 passenger planes. Its main sources are tea and coffee. It makes us feel alert and energetic even if we haven't slept well. But its disadvantage is that it increases our blood pressure and makes us restless, but how?
Caffeine, which is found in leaves and seeds, has two functions. It is also the plant's defense system, with which it kills some insects. While in its flowers, where it is present in small quantities, it causes sap-sucking animals to remember them and then return to the flowers. In the human body, caffeine acts as a stimulant for our nervous system. It blocks the important sleep molecule adenosine.
Our body needs a constant supply of energy, which it breaks down into ATP. During this process, adenosine is released. The neurons in the brain have clamps in the shape of adenosine molecules to hold it in place. The adenosine molecules fit into them. This then starts a chain of reactions that slows down the firing of neurons and the brain's message-sending molecules. We call this sleepiness.
Caffeine is the villain in this adenosine story. Its molecule is shaped like adenosine, and it blocks adenosine by replacing these molecules with those same ones, but it doesn't activate them and trigger the reaction that stops sleep. That is, adenosine blocks our neurons, while caffeine blocks adenosine. This is its way of making us alert.
In some neurons, adenosine receptors are linked to another molecule, dopamine. One role of dopamine is that it increases our sense of pleasure. The adenosine molecule blocks dopamine from entering this space, but when caffeine takes its place, it then finds space for dopamine. In this way, our mood improves.
Along with dopamine and adenosine, caffeine has long-term benefits from this sport, including a reduced risk of certain diseases such as Parkinson's, Alzheimer's and some types of cancer. Caffeine helps reduce body fat. For thirty-two years, high levels of caffeine in the blood at the Olympics meant disqualification, because high doses of it made athletes more agile.
But caffeine doesn't just have positive effects. It increases heart rate, which increases the risk of blood pressure, heart disease, and stomach upset. Sleep deprivation and increased anxiety are also its effects, but our brain has a weapon of its own. The brain itself does not have a frozen or static structure and adjusts itself. If this happens continuously, the way it does this is that it grows new neurons. Thus, despite the use of caffeine, you will fall asleep. The reason for these additional neurons is that the need for it to fall asleep increases according to habit because the neurons have become more.
That's why if you suddenly stop taking it, your body resists and you feel headaches, fatigue, and sadness due to the adenosine. But in a few days, the extra tension will disappear and your body will adjust and you will feel fine without it.
چائے اور کافی کا استعمال
چائے اور کافی دنیا میں سب سے زیادہ پئے جانے والے مشروب ہیں۔ اس کی اپنی تاریخی وجوہات ہیں۔ لیکن دنیا میں چائے یا کافی کی مقبولیت کی وجہ اس میں پائی جانے والی کیفین ہے۔
دنیا میں سالانہ ایک لاکھ ٹن کیفین استعمال ہوتی ہے۔ یہ 300 مسافر طیاروں کے وزن کے برابر ہے۔ اس کا سب سے بڑا سورس چائے اور کافی ہے۔ اس سے ہم اپنے آپ کو چست اور توانا محسوس کرتے ہیں چاہے ہماری نیند پوری نہ ہوئی ہو۔ لیکن اس کا نقصان یہ کہ یہ ہمارے بلڈ پریشر میں اضافہ کر دیتی ہے اور ہمیں بے چین کر دیتی ہے لیکن کیسے؟
کیفین جن پتوں اور بیجوں میں ملتی ہے، وہاں اس کے دو فنکشن ہیں۔ یہ پودے کا دفاعی نظام بھی ہے جس سے یہ کچھ کیڑوں کو مار دیتی ہے۔ جبکہ اپنے پھولوں میں، جہاں یہ کم مقدار میں ہوتی ہے، وہاں اس کی وجہ سے رس چوسنے والے جانور ان کو یاد رکھتے ہیں اور پھر پھولوں کی طرف واپس آتے ہیں۔ انسانی جسم میں کیفین ہماری نروس سسٹم کے لئے محرک کا کردار ادا کرتی ہے۔ یہ نیند کے اہم مالیکیول ایڈینوسین کو بلاک کرتی ہے۔
ہمارے جسم کو توانائی کی مسلسل سپلائی چاہیے، جو وہ اے ٹی پی کو توڑ کر لیتا ہے۔ اس عمل کے دوران ایڈونوسین خارج ہوتی ہے۔ دماغ کے نیورونز کے پاس اس کو پکڑنے کے لئے ایڈونیسین کے مالیکیول کی شکل کے شکنجے ہر طرف لگے ہیں۔ ایڈونسین کے مالیکیول ان میں فِٹ ہو جاتے ہیں۔ ان سے پھر ری ایکشنز کی زنجیر شروع ہو جاتی ہے جس سے نیورونز کی فائرنگ سست پڑ جاتی ہے اور دماغ کی پیغام بھیجنے والے مالیکیولز آہستہ ہو جاتے ہیں۔ اسے ہم نیند آنا کہتے ہیں۔
کیفین ان ایڈینوسین کی کہانی کا وِلن ہے۔ اس کے مالیکیول کی شکل ایڈینوسین کی طرح کی ہے اور یہ ان مالیکیولز کی جگہ خود ان شکنجوں میں گھس کر ایڈینوسین کو روک دیتا ہے لیکن ان کی متحرک کر کے وہ ری ایکشن شروع نہیں کرتا جس سے نیند رک جائے۔ یعنی ایڈیونیسن ہمارے نیورونز کو روکتا ہے جبکہ کیفین ایڈینوسین کو ۔ یہ اس کا ہمیں چست بنانے کا طریقہ ہے۔
کچھ نیورونز میں ایڈینوسین ریسیپٹر ایک اور مالیکیول ڈوپامین سے لنک ہوتے ہیں۔ ڈوپامین کا ایک کردار یہ ہے کہ یہ ہماری خوشی کے جذبے کو بڑھاتا ہے۔ ایڈینوسین کا مالیکیول ڈوپامین کو اس جگہ میں گھسنے سے روکتا ہے لیکن جب کیفین اس کی جگہ لے لے تو پھر یہ ڈوپامین کو جگہ مل جاتی ہے۔ اس طریقے سے ہمارا موڈ بہتر ہو جاتا ہے۔
ڈوپامین اور ایڈینوسین کے ساتھ کیفیین کے اس کھیل سے طویل مدتی اچھے اثرات بھی ہوتے ہیں جس میں کچھ بیماریوں جیسا کہ پارکنسن، الزائمر اور کچھ طرح کے کینسر کے امکان کی کمی شامل ہے۔ کیفین سے جسم کی چربی کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ بتیس برس تک اولمپک میں کیفین کے خون میں زیادہ لیول کا مطلب نا اہلی کی صورت میں رہا، کیونکہ اس کی زیادہ مقدار چست بنا دیتی تھی۔
لیکن کیفین کے صرف مثبت اثرات نہیں۔ یہ دل کی رفتار بڑھاتی ہے جس سے بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا اور پیٹ کی خرابی کا امکان بڑھتا ہے۔ نیند کی کمی اور بے چینی میں اضافہ بھی اس کے اثرات ہیں لیکن ہمارے دماغ کے اپنے پاس ایک ہتھیار ہے۔ دماغ خود ایک منجمد یا ساکن سٹرکچر نہیں رکھتا اور اپنے آپ کو ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔ مسلسل ایسا ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ یہ نئے شکنجے اگا لیتا ہے۔ اس طرح کیفین کے استعمال کے باوجود آپ کو نیند آ جائے گی۔ ان اضافی شکنجوں کی وجہ نیند اڑانے کے لئے اس کی ضرورت عادت کے حساب سے بڑھتی چلی جاتی ہے کیونکہ شکنجے زیادہ آ گئے ہیں۔
اسی وجہ سے اگر اسے اچانک چھوڑ دیں تو جسم مزاحمت کرتا ہے اور ایڈینوسین کی وجہ سے سر درد، تھکاوٹ اور اداسی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن کچھ دن میں اضافی شکنجے غائب ہو جائیں گے اور جسم پھر ایڈجسٹ ہو جائے گا اور اس کے بغیر ہی چاق و چوبند محسوس کریں گے
Comments
Post a Comment