With the onset of winter, the skin starts losing its natural moisture and the resulting stretch marks, loose heels and wrinkles, as well as the problems of rough, cracked heels also come to the fore. In fact, the hardest skin on our body is the heels and the moisture content in this part of the body is low. At this time, if careless work is done, the skin starts stretching day by day, which causes cracks.
Apart from this, walking barefoot on carpet also makes the skin of the lower feet dry and rough. Often women complain of cracked heels even in summer because their hands and feet stay in water for a long time, which dries out the skin. Cracked heels can also be hereditary, in addition to this, keratoderma is also a disease that affects the lower skin of the hands and feet as well as the heels.
While taking steps for physical health and beauty, we often forget about our heels, which is why cracked heels not only cause unsightly appearance but also cause pain.
There are very simple home remedies to get rid of this problem.
1. Add white vinegar to lukewarm water.
Mix one-fourth of white vinegar with lukewarm water and soak your feet in it. Do this process three times a week. Doing this process can make the skin on your heels soft and supple very quickly.
2.White vinegar in olive oil
Mix a few drops of white vinegar or lemon juice with olive oil, massage your heels, and wear wool socks overnight. Wash your heels in the morning.
3. Banana paste
Mash a banana and apply it on your heels for 10 minutes. You can also mix grated coconut into this paste.
4. Paraffin wax
Mix mustard oil well in it and massage it on the heels and leave it on overnight and wash it off in the morning. Continue this process for 10 to 15 days.
5. Olive oil
To keep your heels moisturized, add a few drops of lemon juice or lavender oil to olive oil and apply it periodically.
Massaging the affected area with turmeric mixed with oil restores moisture to cracked heels, while also reducing swelling or pain. Making it a regular practice increases blood circulation in the feet and keeps the skin free from problems.
7. Using socks
Walking barefoot can make your feet more susceptible to bacteria and dirt, so it's a good idea to wear cotton socks to protect them from dirt and grime.
8. Use of lemon
First, cut a large lemon into two pieces and then extract its juice. You will have to extract all the juice, but leave a little bit of the inner pulp in both the pieces. Now place both the pieces under your heels and don't worry about them getting stuck. Now put on socks with these pieces on your feet and let the lemon pieces stick to your heels for half an hour.
9. Use of closed shoes
Sandals or shoes with open backs can also cause cracked heels and can even make them worse, so using closed shoes can help prevent this.
10. Coconut oil
It is the best medicine for dry skin. It maintains moisture in the skin. Women or men who have cracked heels should definitely apply coconut oil after soaking them in water. It is mentioned in books that it is anti-inflammatory.
11. Petroleum jelly
If you regularly scrub your cracked heels with a pumice stone, and then apply petroleum jelly, it will help you get rid of the dryness. If you scrub your feet with a pumice stone, apply petroleum jelly to them before going to bed. You will wake up with soft and mostly crack-free heels.
Mix equal amounts of rose water and glycerin and rub the mixture over your cracked heels. If any cracks are open or bleeding, it may sting as a result of the glycerin (which contains alcohol). This should keep your skin soft for hours, and you can easily apply the mixture before putting on sandals or walking around barefoot.
13. Start drinking more water.
When heels crack, it does not happen suddenly, in fact, it is also a result of dehydration in the body, so ensuring that you drink adequate amounts of water can also help solve this problem quickly. The skin is more affected in dry weather and the habit of drinking water will prevent the skin from cracking. It is important to keep your body hydrated, as this will prevent your feet from drying out. It is important that you drink 12-15 glasses of water a day.
پھٹی ایڑیوں کا نہایت آسان گھریلو علاجایڑیاں پھٹنے کی وجوہات
سردی کے آغاز سے ہی جلد اپنی قدرتی نمی کھونے لگتی ہے اور اس میں پیدا ہونے والا کھچاو، ایڑھی کا ڈھیلی پڑنا اور جھریوں کے علاوہ سخت کھردری، پھٹی ایڑیوں کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ دراصل ہمارے جسم کی سب سے سخت جلد ایڑیوں کی ہوتی ہے اور جسم کے اس حصے میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس وقت اگر لاپرواہی سے کام لیا جائے تو دن بدن جلد کھنچنے لگتی ہے جس سے کریکس یعنی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ کارپٹ پر ننگے پاؤں چلنے سے بھی پاؤں کی نچلی جلد روکھی اور خشک ہو جاتی ہے۔ اکثر اوقات خواتین موسمِ گرما میں بھی پھٹی ایڑیوں کی شکایت کرتی کیونکہ ان کے ہاتھ اور پاؤں زیادہ دیر تک پانی میں رہتے ہیں جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔ ایڑیوں کا پھٹنا وراثتی بھی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ کیراٹوڈرما بھی ایسی بیماری ہے جس سے ہاتھوں اور پاؤں کی نچلی جلد کے ساتھ ساتھ ایڑیاں بھی بری طرح سے متاثر ہوتی ہیں۔
جسمانی صحت و خوبصورتی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ہم اکثر ایڑیوں کو بھول بیٹھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھٹی ایڑیاں ناصرف بدصورتی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے تکلیف بھی اٹھانا پڑتی ہے۔
اس مسئلے سے نجات کیلئے بہت ہی آسان گھریلو ٹوٹکے پیش خدمت ہیں
۔1 سفید سرکے کو نیم گرم پانی
ایک چوتھائی سفید سرکے کو نیم گرم پانی میں مکس کرکے اس میں پاﺅں ڈبوئیں۔ یہ عمل ہفتے میں تین مرتبہ کریں۔ اس عمل کو کرنے سے آپ کی ایڑھی کی جلد بہت جلد نرم و ملائم ہو سکتی ہے۔
۔2 زیتون کے تیل میں سفید سرکے
زیتون کے تیل میں سفید سرکے کے چند قطرے یا لیموں کے چند قطرے ملا کر ایڑیوں کی مالش کریں اور رات بھر کیلئے اونی جرابیں پہنیں صبح ایڑیاں دھولیں۔
۔3 کیلے کا پیسٹ
کیلے کو مسل کر 10 منٹ کیلئے ایڑیوں پر لگائیں اس پیسٹ میں ناریل پیس کر بھی مکس کیا جاسکتا ہے۔
۔4 پیرا فین ویکس
میں سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر ایڑیوں پر مالش کریں اور رات بھر لگائے رکھنے کے بعد صبح دھولیں، یہ عمل 10 سے 15 دن تک جاری رکھیں۔
۔5 زیتون کا تیل
ایڑیوں کو نم رکھنے کیلئے زیتون کے تیل میں لیموں کا رس یا لوینڈر کے تیل کے چند قطرے شامل کریں اور اسے وقتاً فوقتاً لگاتے رہیں۔
۔6 ہلدی اور تیل کی مالش
ہلدی میں تیل کو ملا کر متاثرہ حصے میں مالش کرنا پھٹی ہوئی ایڑیوں میں نمی بحال کرتا ہے، جبکہ سوجن یا درد میں کمی بھی لاتا ہے۔ اس کو معمول بنا لینا پیروں میں خون کی گردش بڑھا کر جلد کو مسائل سے دور رکھتا ہے۔
۔7 جرابوں کا استعمال
ننگے پیر چلنا پیروں کو بیکٹریا اور مٹی کا آسان شکار بنا سکتا ہے، اسے آلودگی اور مٹی سے تحفظ دینے کے لیے کاٹن کی جرابوں کا استعمال اچھا خیال ہے۔
۔8 لیموں کا استعمال
سب سے پہلے ایک بڑے سائز کے لیموں کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھر اس کا عرق نکال لیں۔ آپ کو تمام عرق نکالنا ہوگا تاہم اس کے اندرونی گودے کا تھوڑا بہت حصہ دونوں ٹکڑوں میں چھوڑ دیجیئے گا۔ اب دونوں ٹکڑوں کو ایڑیوں کے نیچے رکھ دیں اور دب جانے پر فکر مت کریں۔ اب ان ٹکڑوں سمیت پیروں پر موزے چڑھا لیں اور آدھے گھنٹے تک لیموں کے ٹکڑوں کو ایڑیوں سے چپکے رہنے دیں۔
۔9 بند جوتوں کا استعمال
سینڈل یا ایسے جوتے جن میں بیک اوپن ہو، وہ بھی ایڑیاں پھٹنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ اسے بدترین بناسکتے ہیں، تو بند جوتوں کا استعمال اس سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
۔10 ناریل کا تیل
خشک جلد کے لیے بہترین دوا ہے۔ یہ جلد میں نمی برقرار رکھتا ہے۔ جن خواتین یا حضرات کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں، وہ ان کو پانی میں بھگونے کے بعد ناریل کا تیل ضرور لگائیں۔ اس کے حوالہ سے کتابوں میں درج ہے کہ یہ ورم کش ہے۔
۔11 پٹرولیم جیلی
اگر آپ باقاعدہ طور پر اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں کو پومائس پتھر سے صاف کرتے ہیں، اور پھر پیٹرولیم جیلی لگاتے ہیں تو، اس سے آپکو سوکھے پن سے نجات مل جائے گی۔ اگر آپ کسی پومیس پتھر سے اپنے پیروں کو صاف کرتے ہیں تو، سونے سے پہلے ان پر پیٹرولیم جیلی لگائیں۔ آپ نرم اور زیادہ تر کریک فری هیلز کے ساتھ جاگیں گے۔
۔12 عرق گلاب اور گلیسیرین
برابر مقدار میں عرق گلاب اور گلیسیرین مکس کریں اور اس مکسچر کو اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں کے اوپر رگڑیں۔ اگر کوئی کھچ کھلی ہوئی ہے یا خون بہہ رہا ہے تو، یہ گلیسرین (جس میں الکحل ہوتا ہے) کے نتیجے میں ڈنک پڑ سکتا ہے۔ اس سے آپ کی جلد کو گھنٹوں نرم رہنا چاہئے، اور آپ سینڈل لگانے یا ننگے پاؤں باہر گھومنے سے پہلے مرکب آسانی سے لگا سکتے ہیں۔
۔13 پانی زیادہ پینا شروع کردیں
جب ایڑیاں پھٹتی ہیں تو یہ اچانک نہیں ہوتا درحقیقت یہ جسم میں پانی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتا ہے، تو مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنانا بھی اس مسئلے کو جلد حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خشک موسم میں جلد زیادہ متاثر ہوتی ہے اور پانی پینے کی عادت جلد پھٹنے نہیں دیتی۔ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اس سے آپ کے پیر خشک ہونے سے بچیں گے۔ ضروری ہے کہ آپ دن میں 12-15 گلاس پانی پئیں۔
Comments
Post a Comment