1394🌻) The best remedy to get rid of dandruff (english/urdu)

Dryness and drunkenness

Both dandruff and scurvy cause severe itching, making it difficult to differentiate between the two. Large oily flaky particles are commonly called dandruff, while dry, small flaky particles are scree. 

1) Difference between dry and dry

If your scalp is dry and flaky, you may have dandruff. But it can also be a sign of scurvy. Dandruff and scurvy share the same basic symptoms, characterized by scaly patches and an itchy scalp, but they are two different diseases.

Scurvy causes skin irritation and wrinkles. Dandruff symptoms include excess oil and sebum on the skin, called Malassezia, a fungus that causes dandruff and lives on the scalp. If it's too much, it causes skin cells to grow faster than normal.

2) Causes of Scabies in the Head

When the moisture in the skin is too low, it becomes scaly. The scalp gets irritated and starts to fall off. If your scalp is dry, the skin on other parts of your body, such as your arms and legs, may also be dry.

Scalp dryness can also be caused by cold, dry air, shampoos, styling gels, and hair sprays, aging, and use of products that strip your skin of its natural oils. It is always important to consult a dermatologist before using any new product on the skin.

3) Causes of Dryness in the Head

Skin cells on the head and body usually grow when you need them most. Then they die and fall. During this process, your skin cells change.When you have dandruff, the skin cells on your scalp fall off faster than normal.

4) What is seborrheic dermatitis?

The main cause of dandruff is seborrheic dermatitis, or oily dermatitis, a condition that causes the skin to become oily, red, and rough, with white or yellow patches on the scalp and dandruff.

This condition occurs where oil glands are produced, such as the eyebrows, groin, armpits, chest, upper back, ears, and the sides of your nose. Dry hair doesn't cause dandruff, but if you don't wash your hair often, oil build-up can cause it. which is called seborrheic dermatitis.

5) Treatment of dandruff and dandruff

If the scalp is dry, wash with a mild baby shampoo and then use a moisturizing conditioner. If you have a dry scalp, apply a light moisturizer to your scalp before going to bed. The flakes or particles will disappear after you shower the next morning. Some hair stylists can treat scalps by using steam to add extra moisture to your scalp.

6) Shampoos for dandruff and dandruff

 For dandruff and dandruff, wash your hair every day with a mild shampoo to reduce the amount of oil on your scalp. If your dandruff and flaking is more severe or regular shampoos don't work, try an anti-dandruff shampoo. Eliminates most dryness.

Some of the shampoos that are considered important for eliminating dandruff include pyruthione zinc shampoo that kills the fungus on your scalp. Pyrethrone zinc shampoos are very effective to use every day.

Selenium sulfide, selenium blue, reduces the amount of fungus and prevents many skin cells from dying. If you have blonde or gray hair or color your hair, ask a dermatologist before using shampoos containing selenium sulfide because your hair color may change.

7). Tea tree oil for dryness

Shampoos containing tea tree oil are a treatment for dandruff. Tea tree oil is a natural ingredient, which has antifungal properties. Some people are allergic to tea tree oil. Ask a doctor before use. Discontinue use of product if redness or swelling occurs.

8) Prevention of dandruff and dandruff

Following are some tips to avoid dandruff and dandruff if you have dandruff.

. 1. Wash hair often with an anti-dandruff shampoo.

. 2 Avoid using harmful chemical products for hair. Like bleach and alcohol. These ingredients can dry out your scalp.

. 3 Also avoid damaging oily hair products, which can make the scalp frizzy.

. 4 Spend a few minutes outside in the sun every day. Experts say that ultraviolet light can also help control dandruff

سر کی خشکی اور سکری ختم کرنے کا بہترین علاج

خشکی و سکری

خشکی اور سکری دونوں سر کی شدید خارش کا باعث بنتے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تیل والے بڑے چھلکے نما ذرات عام طور پر خشکی کہلاتے ہیں، جبکہ خشک، چھوٹے چھلکے نما ذرات سکری ہوتے ہیں

۔ 1 خشکی اور سکری میں فرق

اگر آپ کا سر کی جلد خشک اور چمکتی ہوئی ہے تو آپ کو خشکی ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ سکری کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ خشکی اور سکری میں ایک جیسی بنیادی علامات ہوتی ہیں، جو کہ جھڑتے ہوئے ذرات اور سر کی خارش سے ظاہر ہوتی ہیں، لیکن یہ دو مختلف بیماریاں ہیں۔

سکری کی بیماری میں جلد پہ جلن ہو جاتی ہے اور جھریاں پڑ جاتی ہیں۔ خشکی کی علامات میں جلد پر بہت زیادہ تیل کے ساتھ سیبم ہو جاتا ہے، جسے مالاسیزیا کہتے ہیں یہ فنگس خشکی کو بڑھاتا ہے اور سر پر رہتا ہے۔ اگر یہ بہت زیادہ ہےتو جلد کے خلیات کو معمول سے زیادہ تیزی سے بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔

۔ 2 سر میں سکری کے اسباب

جب جلد میں نمی بہت کم ہوتی ہے تو سکری ہو جاتی ہے۔ سر کی جلد میں جلن ہو جاتی ہے اور جھڑنے لگتی ہے۔ اگر آپ کے سر کی جلد خشک ہے تو، آپ کے جسم کے دوسرے حصوں کی جلد، جیسے آپ کے بازو اور ٹانگیں بھی خشک ہو سکتی ہیں۔

سر میں سکری سرد، خشک ہوا،  شیمپو، اسٹائلنگ جیل، اور ہیئر سپرے، بڑی عمر ، ایسی مصنوعات کا استعمال جو آپ کی جلد سے قدرتی تیل نکال دیتے ہیں ان وجوہات کی بنا پر بھی بڑھ سکتی ہے۔ جلد پر کسی بھی نئی پروڈکٹ کے استعمال سے پہلے ہمیشہ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

۔ 3 سر میں خشکی کے وجوہات

سر اور جسم پر جلد کے خلیات عام طور پر اس وقت بڑھ جاتے ہیں جب آپ کو ان کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ پھر وہ مردہ ہو جاتے ہیں اور گر جاتے ہیں۔ اس عمل کے دوران، آپ کی جلد کے خلیات تبدیل ہو جاتے ہیں جب آپ کو خشکی ہوتی ہے، تو آپ کے سر پر جلد کے خلیے معمول سے زیادہ تیزی سے گرتے ہیں۔

۔ 4 سیبورریک ڈرمیٹائٹس کیا ہے؟

خشکی کی بنیادی وجہ سیبورریک ڈرمیٹائٹس یا تیل والی جلد کی سوزش ہے، ایک ایسی بیماری جو جلد کو آئلی، سرخ اور کھردرا بنا دیتی ہے اور سر کی جلد پہ سفید یا پیلے رنگ کی پھٹ جاتی ہے اور خشکی پیدا کرتی ہے۔

ایسی حالت آپ کو وہاں ہوتی ہے جہاں تیل کے غدود پیدا ہوتے ہیں، جیسے آئی برو، کمر، بغل، سینے، کمر کے اوپری حصے، کان اور آپ کی ناک کے اطراف میں ہوتی ہے۔ گندے بالوں کی وجہ سے خشکی نہیں ہوتی، لیکن اگر آپ اپنے بالوں کو کثرت سے نہیں دھوتے ہیں، تو تیل کا جمع ہونا اس کا باعث بن سکتا ہے۔ جو سیبورریک ڈرمیٹائٹس کہلاتا ہے۔

۔ 5 سر میں خشکی اور سکری کا علاج

اگر سر پر سکری ہے تو ہلکے بے بی شیمپو سے دھوئیں اور پھر موئسچرائزنگ کنڈیشنر استعمال کریں۔ اگر سر میں خشکی ہے تو سونے سے پہلے اپنے سر پر ہلکا موئسچرائزر لگائیں اگلی صبح نہانے کے بعد فلیکس یا ذرات غائب ہو جائیں گے۔ کچھ ہیئر اسٹائلسٹ سر کی جلد کا علاج کر سکتے ہیں وہ آپ کے سر کو زیادہ نمی پہنچانے کے لیے بھاپ کا استعمال کرتے ہیں۔

۔ 6 سر کی خشکی اور سکری کے لیۓ شیمپو

 سر کی خشکی اور سکری کے لیے، اپنے بالوں کو ہر روز ہلکے شیمپو سے دھوئیں تاکہ آپ کے سر پر تیل کی مقدار کم ہو۔ اگر آپ کی خشکی اور سکری زیادہ شدید ہے یا عام شیمپو کام نہیں کرتا ہے تو خشکی دور کرنے والا شیمپو آزمائیں۔ زیادہ تر خشکی کو ختم کر دیتے ہیں۔

کچھ شیمپو جو خشکی کو ختم کرنے کے لیۓ اہم سمجھے جاتے ہیں ان میں پائریتھون زنک شیمپو آپ کے سر پر موجود فنگس کو ختم کر دیتا ہے ۔ پائریتھون زنک شیمپو ہر روز استعمال کرنے کے لیے بہت موثر ہوتے ہیں ۔

سیلینیم سلفائیڈ ، سیلسن بلیو، فنگس کی مقدار کو کم کرتا ہے اور جلد کے بہت سے خلیات کو مرنے سے روکتا ہے۔ اگر آپ کے سنہرے یا سرمئی بال ہیں یا اپنے بالوں کو رنگتے ہیں، تو سیلینیم سلفائیڈ پر مشتمل شیمپو استعمال کرنے سے پہلے کسی جلد کے ڈاکٹر سے پوچھیں کیونکہ آپ کے بالوں کا رنگ بدل سکتا ہے۔

۔ 7 خشکی کے لیۓ ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری آئل پر مشتمل شیمپو خشکی کا علاج ہیں۔ ٹی ٹری آئل ایک قدرتی جزو ہے، جس میں اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں کو ٹی ٹری آئل سے الرجی ہوتی ہے۔ لگانے سے پہلے ڈاکٹر سے پوچھیں۔ اگر آپ کو سرخی یا سوجن ہو تو پروڈکٹ کا استعمال بند کردیں۔

۔ 8 سر کی خشکی اور سکری کی روک تھام

سر کی خشکی اور سکری سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز درج ذیل ہیں اگر آپ کو خشکی ہے تو۔۔۔

۔ 1 بالوں کو اکثر اینٹی ڈینڈرف شیمپو سے دھوئیں۔

۔ 2 بالوں کے لیے مضر کیمیکل مصنوعات کے استعمال سے پرہیز کریں۔ جیسے بلیچ اور الکحل۔ یہ اجزاء آپ کے سر کی جلد کو خشک کر سکتے ہیں۔

۔ 3 تیل والے بالوں کی نقصان دہ مصنوعات سے بھی پرہیز کریں، جو سر کی جلد پرفلیکس بنا سکتے ہیں۔

۔ 4 ہر روز دھوپ میں کچھ منٹ باہر گزاریں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ الٹرا وائلٹ روشنی سے خشکی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے

Comments