1387🌻) Symptoms, causes and 3 effective remedies for poor eyesight (english/urdu)

Nowadays, many people are seen wearing white colored lenses. Some of these people have poor near vision while many people have poor distance vision. 

Visual impairment is sometimes congenital. But if it occurs in youth in old age, there are chances that eyesight is weakened due to bad and negative lifestyle. Weakness of vision does not only cause difficulties in seeing, but there can be many symptoms of this weakness.

The main symptoms of low vision include severe or sudden eye pain, blurred vision, watery eyes, and difficulty focusing. Weakness of vision These symptoms are caused due to some medical diseases and daily habits.

The following causes can weaken vision

Diabetes

Diabetes is a chronic disease that also increases the risk of many other medical conditions. Due to this disease, the pancreas is unable to produce a balanced amount of insulin. In addition, diabetes damages the blood vessels in the retina.

Damage to these arteries can cause conjunctivitis, causing watery eyes in some people. Along with this, diabetes can cause weakness or blurring of the eyes and blood flow to the eyes can also be affected.

Black Cataracts

Cataract is considered a dangerous disease as it can cause permanent loss of vision. If a person suffers from cataracts, water flows from his eyes very slowly.

Due to the slow flow of water, water accumulates in the eyes, which increases the pressure. Doctors say that if steps are not taken to control this pressure, eyesight may be lost permanently.

Computer or mobile use

Due to social media and working in offices, the use of computers and mobile phones has increased a lot. This increase is not only causing mental problems but also increasing the risks of many physical diseases.

Computers and mobile phones make people blink less, which can lead to dry eyes. Prevention of problems like dry eye is very important to prevent eye health and poor eyesight. Therefore, it is necessary to reduce the use of computers and mobile phones to prevent vision impairment.

Apart from this, the sleep of many people is also affected by the use of laptops etc. which can lead to poor eyesight.

If you suffer from poor eyesight due to these reasons or any other reason, adopting some healthy habits can help you get rid of poor eyesight.

Treatment of poor eyesight

The following remedies for poor eyesight may be useful for you

Quit smoking

Many people think that the harm of smoking is limited to the lungs. But this is not the case, due to smoking various internal and external organs of the body are adversely affected including the eyes.

Smoking increases the risk of cataracts as well as the risk of many other diseases. If you are also addicted to smoking then give up this habit as it can cause very harmful effects on your eyes.

Getting rid of this habit can be a bit difficult. So, you can get help from your family members, friends, or a doctor to get rid of it.

A balanced diet

Whether it is to maintain good health or to ensure prevention of diseases in the future, it is not possible without consuming a healthy and balanced diet. These foods contain minerals and vitamins like vitamins A, C, E, and zinc, which help maintain overall health as well as prevent eye problems.

Getting these minerals and vitamins from a balanced diet helps maintain eye health and reduces the symptoms of vision impairment. Healthy foods like strawberries, potatoes, spinach, lemons, and carrots can be used for eye health.

Also, include foods rich in omega-3 fatty acids in your daily diet. Nuts, salmon, walnuts, eggs, etc. can be used.

Use of sunglasses

The use of sunglasses can also prevent vision impairment and maintain eye health. If you are going outside the house during the day, make sure to wear sunglasses as wearing sunglasses helps to avoid the harmful rays of the sun.

When these rays of the sun do not reach the eyes, they help prevent problems like cataracts.

Contact an ophthalmologist to know about the treatment and symptoms of low vision

نظر کی کمزوری اور علاج

آج کل بہت سے ایسے افراد نظر آتے ہیں جنہوں نے سفید رنگ کی عینک لگا رکھی ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ افراد کی نزدیک کی نظر کمزور ہوتی ہے تو بہت لوگوں کو دور کی نظر کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

نظر کی کمزوری بعض دفعہ پیدائشی ہوتی ہے۔ لیکن اگر یہ جوانی میں بڑھاپے میں لاحق ہو جائے تو اس بات کے امکانات ہوتے ہیں برے اور منفی طرزِ  زندگی کی وجہ سے نظر کمزور ہوئی ہے۔ نظر کمزور ہونے سے صرف دیکھنے میں ہی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بلکہ اس کمزوری کی کئی علامات ہو سکتی ہیں۔

نظر کی کمزوری کی بنیادی علامات میں آنکھوں میں شدید یا اچانک درد، آنکھوں کا دھندلا پن، آنکھوں سے پانی بہنا، اور ایک جگہ فوکس کرنے میں مشکلات شامل ہیں۔ نظر کی کمزوری یہ علامات کچھ طبی امراض اور روزمرہ کی عادات کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں۔

مندرجہ ذیل وجوہات نظر کو کمزور کر سکتی ہیں

ذیابیطس

ذیابیطس ایک دائمی بیماری ہے جو کہ کئی دوسری طبی علامات کے خطرات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے لبلبہ متوازن مقدار میں انسولین پیدا نہیں کر پاتا۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کی وجہ سے ریٹینا میں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ان شریانوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے آنکھوں کی سوزش لاحق ہو سکتی ہے جب کہ کچھ افراد کی آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں کی کمزوری یا دھندلا پن بھی لاحق ہو سکتا ہے اور آنکھوں میں خون کی روانی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

کالا موتیا

کالا موتیا کو ایک خطرناک بیماری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی شخص موتیا کا شکار ہو جائے تو اس کی آنکھوں سے پانی بہت سست رفتار سے بہتا ہے۔

پانی سست رفتار سے بہنے کی وجہ سے آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے پریشر بہت بڑھ جاتا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اس پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے جائیں تو آنکھوں کی بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

کمپیوٹر یا موبائل کا استعمال

سوشل میڈیا اور دفاتر میں کام کرنے کی وجہ سے کمپیوٹر اور موبائل فونز کے استعمال میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافہ سے نہ صرف ذہنی مسائل لاحق ہو رہے ہیں بلکہ کئی جسمانی بیماریوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

کمپیوٹر اور موبائل فونز کی وجہ سے لوگ آنکھیں کم جھپکتے ہیں جس سے آنکھوں کی خشکی لاحق ہو سکتی ہے۔ آنکھوں کی صحت اور نظر کو کمزوری سے بچنے کے لیے آنکھوں کی خشکی جیسے مسائل سے بچاؤ نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے نظر کی کمزوری سے بچاؤ کے لیے کمپیوٹر اور موبائل فونز کے استعمال میں کمی لانا ضروری ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ لیپ ٹاپ وغیرہ کے استعمال سے بہت سے لوگوں کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے جو نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر ان وجوہات یا کسی دوسری وجہ سے آپ کی نظر کمزور ہو گئی تو کچھ صحت مندانہ عادات اپنانے سے نظر کی کمزوری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

نظر کی کمزوری کا علاج

نظر کی کمزوری کے مندرجہ ذیل علاج آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں

سگریٹ نوشی سے نجات

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کے نقصانات صرف پھیپھڑوں تک محدود ہوتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے، سگریٹ نوشی کی وجہ سے جسم کے مختلف اندرونی و بیرونی اعضاء بری طرح متاثر ہوتے ہیں جب میں آنکھیں بھی شامل ہیں۔

سگریٹ نوشی کی وجہ سے سفید موتیا کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دیگر کئی امراض کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی سگریت نوشی کے عادی ہیں تو اس عادت کو ترک کر دیں کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ کی آنکھوں پر نہایت مضرِ صحت اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

اس عادت سے نجات حاصل کرنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لیے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے خاندان کے افراد، دوستوں، یا ماہرِ امراض سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

متوازن سے بھرپور غذائیں

اچھی صحت کو برقرار رکھنا ہو یا مستقبل میں بیماریوں سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہو، صحت مند اور متوازن غذا کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ ان غذاؤں میں وٹامن اے، سی، ای، اور زنک جیسے منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

متوازن غذاؤں سے یہ منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کی وجہ سے آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور نظر کی کمزوری کی علامات میں بھی کمی آتی ہے۔ آنکھوں کی صحت کے لیے اسٹرابری، آلو، پالک، لیموں، اور گاجر جیسی مفید غذائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایسی غذاؤں کو بھی اپنے روز مریہ استعمال کا حصہ بنائیں جن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ خشک میوہ جات، سالمن مچھلی، اخروٹ، اور انڈے وغیرے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

سن گلاسز کا استعمال

سن گلاسز کے استعمال سے بھی نظر کی کمزوری سے بچا جا سکتا ہے اور آنکھوں کی صحت بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ اگر آپ دن میں گھر سے باہر جا رہے ہیں تو سن گلاسز کے استعمال کو یقینی بنائیں کیوں کہ سن گلاسز پہننے کی وجہ سے سورج مضر صحت شعاؤں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

جب سورج کی یہ شعائیں آنکھوں تک نہیں پہنچتیں تو موتیا جیسے مسائل سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

نظر کی کمزوری کے علاج اور اس کی علامات کے بارے میں جاننے کے لیے کسی آنکھوں کے ماہرِ امراض سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

Comments