1409🌻) Do you also suffer from bone weakness? (english/urdu)

 

Do you also suffer from bone weakness?

Know 5 effective remedies for this problem

Bone weakness is a common problem these days. Many people suffer from bone problems due to consumption of unbalanced diets and negative lifestyle and seek treatment for weak bones.

If the bones become weak, one has to face many difficulties in life. For example, without good bone health, a person becomes unable to perform daily tasks, in addition to having difficulty standing, sitting, and walking. Weakness in bones increases the risk of diseases like osteoporosis, which can cause bones to break even with minor problems.

Talking about bone health, Dr. Umair Javed says that without healthy bones, it will not be possible to live a healthy life. Dr. Umair Javed is a Rheumatologist with seven years of experience. Changing the lifestyle is very important to get rid of weak bones.

By making lifestyle changes and changing eating habits, bones can be strengthened. We have to ensure the consumption of foods that provide the body with minerals and vitamins to prevent bone weakness. Pay close attention to bone health if you are still young, as it becomes more difficult to improve bone health in old age.

The following methods or treatments can be used to correct bone weakness and make them healthy.

Increased consumption of vegetables

Consuming vegetables is considered to be the best home remedy for bone weakness. The consumption of vegetables provides the body with sufficient amounts of vitamin C, which promotes the growth of bone-building cells. In addition, the vitamin C obtained from vegetables does not damage the bone cells, because vitamin C acts as an antioxidant in the body. Along with this, the consumption of vegetables helps to increase the mineral content of the bones. The level also increases. These minerals include calcium and phosphorus. If the level of these minerals decreases in the bones, the risk of many diseases such as osteoporosis increases. To increase bone minerals, green vegetables such as cabbage and yellow vegetables such as lemon or lime. Chili etc can be used. Also, elderly people can get more benefit from consuming these vegetables as they need more minerals and vitamins. According to a medical study, people over the age of 50 who consumed onions regularly reduced their risk of developing bone density by 20%.

Get plenty of sleep

According to a medical study published in 2015, people over the age of 50 were at higher risk of developing bone density because they got less than six hours of sleep. In addition, many people, especially young people, get less sleep, which increases the risk of many diseases, including weak bones.

According to the medical experts of Heart Institute Karachi, every person needs to get at least seven hours of sleep every night, but keep in mind that this sleep should be restful and include Disturbances should not occur. If you are suffering from sleep problems, get rid of these problems as soon as possible because they can lead to problems like bone weakness.

Increase protein intake

The dream of healthy bones cannot be achieved without the consumption of protein, as fifty percent of our bones are composed of protein. Without protein consumption, bone health starts to deteriorate which can be a bit difficult to control. According to medical research, the bones are not able to absorb calcium properly due to lack of protein intake. They can break due to minor problems. However, consuming too much protein can lead to some medical problems, such as increased acidity of the blood. The health will improve, but the overall health will also improve. Eggs can be used to get a balanced amount of protein. The benefits of eggs are quite high, they not only provide protein but also many other minerals and vitamins to the body.

Reduce caffeine consumption

Reducing caffeine consumption is also considered a home remedy for bone weakness. If caffeine is consumed in small amounts, it is not harmful to bones, but if it is used in large amounts, it can have negative effects on bones. For example, if 100 mg. If caffeine is consumed, six milligrams of calcium is lost from the body. Calcium is considered an important mineral for bone health, so it is important to have balanced levels in the body.

What things contain caffeine?

Caffeine is an ingredient found in many drinks and foods, such as coffee, tea, colas and chocolate. It is one of the ingredients that helps give Coca-Cola, etc. its unique taste

Increase intake of vitamins K and D

Vitamins D and K are also believed to be beneficial for bone strength. Vitamin D helps the body and bones absorb calcium. If there is a lack of vitamin D in the body, the risk of many bone diseases increases. In addition, the use of vitamin K2 does not lose calcium from the bones, which maintains bone health. An orthopedic surgeon can be consulted for further treatment

کیا آپ بھی ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہیں؟

 جانیں اس مسئلے کے 5 مؤثر علاج

ہڈیوں کی کمزوری ان دنوں ایک عام مسئلہ ہے۔ بہت سے سارے لوگ غیر متوازن غذاؤں کے استعمال اور منفی طرزِ زندگی کی وجہ سے ہڈیوں کے مسائل کا شکار نظر آتے ہیں اور ہڈیوں کی کمزوری کا علاج تلاش کرتے ہیں۔

ہڈیاں اگر کمزور ہو جائیں تو زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر ہڈیوں کی اچھی صحت کے بغیر انسان روزمرہ کے کام سر انجام دینے سے قاصر ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ اٹھنے، بیٹھنے، اور چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے ہڈیاں معمولی سے مسئلے کی وجہ سے بھی ٹوٹ سکتی ہیں۔

ہڈیوں کی صحت پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صحت مند ہڈیوں کے بغیر صحت مند زندگی گزارنا ممکن نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر عمیر جاوید ایک ریوماٹالوجسٹ ہیں جن کا تجربہ سات سال ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری سے نجات حاصل کرنے کے لیے طرزِ زندگی میں تبدیلی لانا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

طرزِ زندگی میں تبدیلی لا کر اور کھانے کی عادات کو تبدیل کر کے ہڈیوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ ہمیں ایسی غذاؤں کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا جو جسم کو منرلز اور وٹامنز فراہم کریں تاکہ ہڈیوں کی کمزوری دور ہو۔ اگر آپ ابھی نوجوان ہیں تو ہڈیوں کی صحت کی جانب بھرپور توجہ دیں کیوں کہ بڑھاپے میں ہڈیوں کی صحت میں بہتری لانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

مندرجہ ذیل طریقوں یا علاجوں کی مدد سے ہڈیوں کی کمزوری کو دور کر کے انہیں صحت مند بنایا جا سکتا ہے۔

سبزیوں کے استعمال میں اضافہ

سبزیوں کے استعمال کو ہڈیوں کی کمزوری کا سب سے بہترین دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ سبزیوں کے استعمال سے جسم کو کافی مقدار میں وٹامن سی حاصل ہوتا ہے جس سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنانے والے سیلز کی افزائش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سبزیوں سے حاصل ہونے والے وٹامن سی کی وجہ سے ہڈیوں کے سیلز کو نقصان بھی نہیں پہنچتا، کیوں کہ وٹامن سی جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں کے استعمال سے ہڈیوں میں موجود منرلز کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان منرلز میں کیلشیم اور فاسفورس شامل ہیں۔ اگر ہڈیوں میں ان منرلز کی سطح میں کمی واقع ہو جائے تو ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسی کئی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ہڈیوں کے منرلز میں اضافہ کرنے کے لیے سبز سبزیاں جیسا کہ بند گوبھی اور پیلی سبزیاں جیسا کہ لیموں یا شملہ مرچ وغیرہ استعمال کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ ان سبزیوں کے استعمال سے بوڑھے لوگ زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں کیوں کہ انہیں منرلز اور وٹامنز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق پچاس برس سے زیادہ عمر والے لوگوں نے جب باقاعدگی کے ساتھ پیاز کو استعمال کیا تو ان میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کے خطرات بیس فیصد تک کم ہو گئے۔

نیند پوری مقدار میں لیں

۔2015ء میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق پچاس برس سے زائد عمر والے لوگوں کو ہڈیوں کے بھربھرے پن کے زیادہ خطرات کا سامنا تھا کیوں کہ وہ چھ گھنٹوں سے کم مقدار میں نیند لے رہے تھیں۔ اس کے علاوہ بہت سارے افراد اور خاص طور پر نوجوان ایسے ہیں جو کم مقدار میں نیند لیتے ہیں جس سے ہڈیوں کی کمزوری سمیت کئی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے

ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کراچی کے طبی ماہرین کے مطابق ہر شخص کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہر روز رات کو کم از کم سات گھنٹے کی نیند لے، تاہم یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ یہ نیند پر سکون ہونی چاہیئے اور اس میں خلل واقع نہیں ہونا چاہیئے۔ اگر آپ نیند کے مسائل کا شکار ہیں تو جلد از جلد ان مسائل سے نجات حاصل کر لیں کیوں کہ ان کی وجہ سے ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔

پروٹین کے استعمال میں اضافہ

پروٹین کے استعمال کے بغیر صحت مند ہڈیوں کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، کیوں کہ ہماری ہڈیوں کا پچاس فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔ پروٹین کے استعمال کے بغیر ہڈیوں کی صحت خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے جسے کنٹرول کرنا قدرے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔طبی تحقیقات کے مطابق کے پروٹین کو استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہڈیاں بہتر طریقے سے کیلشیم بھی جذب نہیں کر پاتیں جس کی وجہ سے یہ معمولی سے مسئلے کی وجہ سے ٹوٹ سکتی ہیں۔ تاہم پروٹین کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی وجہ سے کچھ طبی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جیسا کہ خون کی ایسیڈیٹی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔لیکن اگر ہر روز ایک سو گرام تک پروٹین استعمال کیا جائے تو نہ صرف ہڈیوں کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ مجموعی طور پر بھی صحت بہتر ہو گی۔ پروٹین کو متوازن مقدار میں حاصل کرنے کے لیے انڈوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انڈوں کے فوائد کافی زیادہ ہیں، ان سے نہ صرف پروٹین حاصل ہوتا ہے بلکہ دیگر کئی منرلز اور وٹامنز بھی جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔

کیفین کے استعمال میں کمی

کیفین کے استعمال میں کمی کو بھی ہڈیوں کی کمزوری کا دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ اگر کیفین کو تھوڑی مقدار میں حاصل کیا جائے تو یہ ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ثابت نہیں ہوتی، تاہم اگر اسے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے ہڈیوں پر منفی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر ایک سو ملی گرام کیفین کو استعمال کیا جائے تو جسم سے چھ ملی گرام کیلشیم ضائع ہو جاتی ہے۔ کیلشیم کو ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم منرل سمجھا جاتا ہے، اس لیے جسم میں اس کا لیول متوازن ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

کیفین کن چیزوں میں ہوتا ہے ؟

کیفین ایک ایسا جزو ہے جو بہت سے مشروبات اور کھانے میں پایا جاتا ہے ، جیسے کافی ، چائے ، کولا اور چاکلیٹ. یہ ان اجزاء میں سے ایک ہے جو کوکا کولا وغیرہ کو اپنا انوکھا ذائقہ دینے میں مدد کرتا ہے

وٹامن کے اور ڈی کے استعمال میں اضافہ

وٹامن ڈی اور کے کو بھی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ وٹامن ڈی جسم اور ہڈیوں کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر جسم میں وٹامن ڈی کی کمی واقع ہو جائے تو ہڈیوں کی کئی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن کے2 کے استعمال سے ہڈیوں سے کیلشیم ضائع نہیں ہوتا جس سے ہڈیوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔ہڈیوں کی کمزوری کے مزید علاج جاننے کے لیے کسی آرتھو پیڈک سرجن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

Comments