1465🌻) India-Pakistan border (e/u)

 India-Pakistan border

The border between Pakistan and India is the only border in the world that consists of sea, desert, plain and mountainous areas. It is the only border in the world where the coldest weather, i.e. below freezing point, is observed for about a month of the year, and there are also areas on the same border where the heat is so intense that the temperature goes up to 50 degrees. The Pakistan-India border extends from the highest mountain range in the world to the depths of the Arabian Sea. Due to these features, this border is considered the most unique border in the world. This border is also of historical importance because the largest human migration in the history of the world also took place during the existence of this border and the blood of millions of people was shed on this border, which is unparalleled in history.

After the British rule over the Indian subcontinent, a long independence movement took place, as a result of which the British government left for Britain with its equipment in August 1947 and Pakistan and India came into existence by drawing a line between the subcontinent on the world map. Pakistan's neighboring countries are China, Iran and Afghanistan, while India's neighboring countries are Nepal, Bhutan, Bangladesh, China and Sri Lanka.

The long border line drawn between Pakistan and India was officially recognized as the international border on August 17, 1947. However, later, as a result of the Karachi Agreement in 1949 and the Simla Agreement in 1972, this border underwent some changes and thus the border between Pakistan and India remains permanent with the change made in 1972.

The total length of this border is 3,323 kilometers and this border is considered one of the most dangerous borders in the world. The most surprising thing about this border is that this border can be seen clearly even from a satellite. The reason why it is visible from a satellite is that there are 150,000 floodlights along the length of this border with 50,000 poles. Which remain lit from sunset to dawn, which makes it visible in the darkness of the night and is easily identified from a satellite.

Due to the Kashmir issue between Pakistan and India, Kashmir is divided into two parts: one part is Jammu and Kashmir, which is occupied by India, which is called Occupied Kashmir, and the other part is Azad Kashmir. These two parts are separated by the Line of Control.

The first war between Pakistan and India on this unique border was fought in October 1947, which ended on April 22, 1948, after the intervention of the United Nations. Thus, following the resolutions of the United Nations, on January 1, 1949, the Kashmir region on the border between Pakistan and India was divided into two parts by the "Line of Control" and due to the United Nations' tilt towards India, India occupied more than half of Kashmir.

On this border, in September 1965, India attacked Pakistan's Lahore area through Wagah in the dark of night. Pakistani forces responded to this attack and crushed India, and after the declaration of war, a fierce battle took place between the two countries on this border. As a result, the numerical superiority of the Pakistani armed forces forced the Indian forces to kneel. After the heavy losses of the Indian forces, a ceasefire was declared between Pakistan and India after the Tashkent Agreement on the intervention of Russia and the United States. The war fought between these two countries in 1971 was fought on the front of East Pakistan. As a result of this war, East Pakistan became Bangladesh.

For land connectivity between Pakistan and India, a route has been built at some places on the border, through which passengers can travel between Pakistan and India. The first of these routes is known as Monabao in Barmer district of Rajasthan. The Tihar Express travels from India to Karachi through this route. After the 1965 war, this route was closed, later reopened in February 2006 and the train still continues its journey from Jodhpur in India to Karachi. The second route is the Wagah Border, which connects the Pakistani city of Lahore and the Indian city of Amritsar. Through the Wagah Border, train and road traffic continues between Pakistan and India from Attari Railway Station. The parade held on this border every evening is famous all over the world.

At the Wagah border, security forces from both sides, Pakistan and India, parade in a special way during the flag-hoisting ceremony, which is watched by people from both sides in large numbers. In addition, the Ganda Singh Wala border connects Kasur district of Pakistan and Hussaini Wala area of Indian Punjab. The Sulemanki border connects India and Pakistan, while the border at Lungi Wala is currently closed. In addition to all this, recently, as a goodwill gesture, Pakistan opened a border for Sikhs, which is called the Kartarpur Corridor. Sikhs come from India to Pakistan every year through this route for the ceremony of their religious leader. Immigration has also made very good arrangements on the Kartarpur Corridor.

 پاک بھارت بارڈر

پاکستان اور بھارت کے درمیان بارڈر دنیا کا واحد بارڈر ہے جو کہ سمندری، ریگستانی، میدانی اور پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کا واحد بارڈر ہے جہاں سال کے بارے مہینے انتہائی سرد ترین موسم یعنی نقطہ انجماد سے بھی کم رہتا ہے اور اسی بارڈر پر ایسے علاقے بھی ہیں جہاں گرمی اس حد تک ہوتی ہے کہ درجہ حرارت 50 ڈگری تک چلا جاتا ہے۔ پاک بھارت بارڈر دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے سے لے کر بحیرہ عرب کے پانی کی گہرائیوں تک پھیلا ہوا ہے ۔ان خصوصیات کی وجہ سے اس بارڈر کو دنیا کا منفرد ترین بارڈر شمار کیا جاتا ہے۔یہ بارڈر اس لئے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی انسانی ہجرت بھی اسی بارڈر کے وجود کے وقت ہوئی اور لاکھوں انسانوں کا خون اس بارڈر پر بہایا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

برصغیر پاک و ہند پر برطانوی راج کے بعد ایک طویل عرصے آزادی کی تحریک چلی جس کے نتیجے میں اگست 1947ء میں برطانوی حکومت اپنے ساز و سامان کے ساتھ برطانیہ روانہ ہوگئی اور دنیا کے نقشے پر برصغیر کے درمیان لکیر کھینچ کر پاکستان اور بھارت معرض وجود میں آئے۔ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں چین، ایران اور افغانستان جبکہ بھارت کے ہمسایہ ممالک میں نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک طویل بارڈر کی کھینچی گئی لکیر کو 17 اگست 1947ء کو باقاعدہ انٹرنیشنل بارڈر تسلیم کر لیا گیا۔ مگر بعد میں 1949ء میں کراچی معاہدہ اور 1972ء میں شملہ معاہدہ کے نتیجے میں اس بارڈر میں کچھ رد و بدل ہوئی اور اس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان بارڈر 1972ء میں کی گئی تبدیلی کے ساتھ قائم و دائم ہے۔

اس بارڈر کی کل لمبائی 3 ہزار 323 کلومیٹر ہے اور اس بارڈر کو دنیا کے خطرناک ترین بارڈروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس بارڈر کی سب سے حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ سیٹلائٹ سے بھی اس بارڈر کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے۔ سیٹلائٹ سے نظر آنے کی وجہ یہ ہے کہ اس بارڈر کے طول و عرض پر 50 ہزار کھمبوں کے ساتھ 1 لاکھ پچاس ہزار فلڈ لائٹس ہیں۔ جو مغرب سے صبح فجر تک روشن رہتی ہیں، جو اس کو رات کے اندھیرے میں نمایاں کرتی ہیں اور سیٹلائٹ سے آسانی سے سے اس کی نشاندہی ہوتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے کشمیر دو حصوں میں تقسیم ہے ایک حصہ جموں کشمیر جس پر بھارت قابض ہے جسے مقبوضہ کشمیر کہا جاتا ہے اور دوسرا حصہ آزاد کشمیر ہے۔ ان دونوں حصوں کو لائن آف کنٹرول کے ذریعے الگ الگ کیا گیا ہے۔

اس منفرد بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی جنگ اکتوبر 1947 ء میں لڑی گئی جو کہ 22 اپریل 1948ء کو اقوام متحدہ کی مداخلت کے بعد ختم ہوئی۔ اس طرح اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بعد یکم جنوری1949 کو پاکستان بھارت کے درمیان بارڈر پر کشمیر کے علاقے کو ''لائن آف کنٹرول‘‘ کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا اور اقوام متحدہ کے بھارت کی طرف جھکاو کے باعث کشمیر کے آدھے سے زیادہ حصے پر بھارت قابض ہو گیا۔

اس بارڈر پر ستمبر 1965ء میں بھارت نے واہگہ کے ذریعے پاکستان کے علاقے لاہور پر رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، پاکستانی افواج نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دے کر بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور اعلان جنگ کے بعد اس بارڈر پر دونوں ممالک کی شدید لڑائی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں پاکستانی مسلح افواج کے عددی برتری کے ہوتے ہوئے بھارتی افواج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی افواج کے بھاری نقصان کے بعد روس اور امریکہ کی مداخلت پر تاشقند معاہدے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان 1971ء کو لڑی جانے والی جنگ مشرقی پاکستان کے محاذ پر لڑی گئی۔ اس جنگ کے نتیجے میں مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی رابطے کیلئے بارڈر پر کچھ جگہوں سے راستہ بنایا گیا، جس کے ذریعے مسافر پاکستان اور بھارت کے درمیان سفر کر سکتے ہیں۔ ان راستوں میں پہلا راجستھان کے ضلع برمیر میں مونابائو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس راستے سے تہار ایکسپریس بھارت سے کراچی تک سفر کرتی ہے۔ 1965ء کی جنگ کے بعد اس راستے کو بند کر دیا گیا تھا، بعد ازاں فروری 2006ء کو دوبارہ کھول دیا گیا اور ابھی بھی بھارتی علاقے جودھ پور سے کراچی تک ٹرین اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسرا راستہ واہگہ بارڈر ہے جو کہ پاکستان کے شہر لاہور اور بھارتی شہر امرتسر کو آپس میں ملاتا ہے۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان اٹاری ریلوے سٹیشن سے ٹرین اور سڑک کے راستے آمدورفت جاری ہے۔ اس بارڈر پر روزانہ شام کو ہونے والی پریڈ دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔

واہگہ بارڈر پر دونوں اطراف یعنی پاکستان اور بھارت کی سکیورٹی فورسز کے جوان پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ایک مخصوص انداز میں پریڈ کرتے ہیں جسے دیکھنے کیلئے دونوں اطراف کے لوگ خاصی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ گنڈا سنگھ والا بارڈر ضلع قصور پاکستان اور بھارتی پنجاب کے علاقے حسینی والا کو آپس میں ملاتا ہے۔سلیمانکی بارڈر بھارت اور پاکستان کو آپس میں ملاتا ہے جبکہ لونگی والا کے مقام پر بارڈر اس وقت بند ہے۔ان سب کے علاوہ حال ہی میں سکھوں کیلئے پاکستان کی طرف سے خیر سگالی کے طور پر بارڈر کو کھولا گیا جسے کرتارپور راہداری کہا جاتا ہے۔ اس راستے سے سکھ اپنے مذہبی رہنما کی تقریب کے لئے ہر سال بھارت سے پاکستان اسی راستے سے اتے ہیں۔ کرتارپور راہداری پر بھی امیگریشن کی طرف سے بہت عمدہ انتظام کیا گیا ہے۔

Comments