1486🌻) Ray Bays (english/urdu)


Rabies is a contagious disease that is usually caused by a virus present in the saliva of a rabid dog and is spread to the human body by the bite of such a dog. Rabies is derived from the Sanskrit word 'Rabhas', which means violence. Earlier there was no reliable treatment for this disease. On July 6, 1885, a scientist named Louis Pasteur treated the first human suffering from rabies which was successful and then slowly science set the stages of development. 

The fatal disease of rabies is transmitted by the bite of mammals, especially dogs, cats, bats, foxes, jackals and raccoons. There are a large number of dogs around us and many people visit hospitals with complaints of their bites. 

Rabies virus 

(Rhabdoviridae)

 The family of 

Lyssavirus 

Belongs to The shape of this virus resembles a pistol bullet. This virus is found in the saliva of animals suffering from rabies, which is called rabies. When an infected animal bites a human, this virus enters the human body through this fluid and the human becomes infected with the disease. 

The rabies virus does not travel through the blood in the human body, but travels through our nerves to reach the brain. The virus travels at a speed of 2.3 millimeters per hour, so it is thought that the closer the bite is to the brain, the more life-threatening the patient is. The rabies virus can survive in the human body for years and can manifest its symptoms in a period of ten days to one year. 

There are two types of rabies disease symptoms.

(01) Favors

(02) Dump

 In the first type, the patient feels depression and anxiety due to inflammation in the brain. While in the second type, the patient suffers from weakness of the muscles of the limbs and paralysis, which is quite dangerous. The first symptoms of rabies begin to appear within two to four days of the dog bite. In the first stage, the patient feels tingling, itching and pain around the wound. The patient feels restlessness, fatigue, headache and fever. When the rabies virus reaches the brain, it starts having seizures. The patient feels fear while drinking water and looking at it. There is difficulty in breathing and coughing. The pupil of the eye remains. All these symptoms are of Furious Rabies. Such patients should be immediately transferred to a separate and safe place, because the bite of a person suffering from rabies can spread the disease to others. In the second type of dumb rabies, the patient becomes totally helpless and paralyzed. Fainting and semi-unconsciousness develop and then the patient dies after some time

Precautions to avoid rabies 

If you are bitten by a dog, cat, bat, or any animal 

So immediately clean the wound thoroughly with soap and water. 

Iodine or any antiseptic medicine available at home 

So apply it to the wound 

And go to a hospital immediately 

Where bites from dogs and other animals are treated. You will be given an anti-rabies vaccine that will prevent the virus from spreading 

These animals, especially dogs, can carry the rabies virus, whether the dog is rabid or not.

Which is deadly 

And in the absence of timely and prompt treatment 

The death of the patient is certain

The virus is sure to occur in stray and rabid dogs 

Also any animal that has gone mad 

Which includes cow, buffalo, goat, sheep, horse, donkey, etc. Do not go near them 

These animals carry the rabies virus in their saliva and mouth 

which can infect you

As soon as this virus is transmitted to humans

By the nervous system and the haram brain 

Begins its journey to the mind 

And after about two weeks 

This virus gets embedded in the human brain 

And the brain gets inflamed 

The salivary glands produce this virus from the brain 

And spreads throughout the body

As soon as the symptoms of the disease begin to appear 

The patient becomes incurable 

And then death becomes certain 

The patient initially feels flu-like 

severe headache, 

Not feeling hungry or thirsty

fever, 

Irritability

Acts like crazy

Fear of water

Fear of strong wind

Symptoms like Roshi's fear are the main symptoms of this disease

The patient cannot drink water 

Nor can food be swallowed through the throat

The patient has hydrophobia

That means (being afraid of water) becomes

When these symptoms appear 

By then it is too late 

It becomes impossible to save the patient's life 

And death is certain.


رے بیز

 رے بیز ایک ایسی موذی بیماری ہے جو عموماً پاگل کتے کے لعاب میں موجود وائرس سے ہوتی ہے اور ایسے کتے کے کاٹنے سے انسانی جسم میں پھیل جاتی ہے ۔ رے بیز سنسکرت زبان کے لفظ ''ربھاس'' سے اخذ کیا گیا ہے ، جس کے معنی تشدد ہیں ۔ اس بیماری کا پہلے کوئی قابل اعتماد علاج نہ تھا ۔ 6 جولائی 1885 میں لوئی پاسچر نامی سائنسدان نے رے بیز میں مبتلا پہلے انسان کا علاج کیا جو کامیاب رہا اور پھر آہستہ آہستہ سائنس نے ترقی کے مراحل طے کئے۔ 

رے بیز کی مہلک بیماری  دودھ پلانے والے جانوروں خاص طور پر کتے ، بلی ، چمگادڑ ، لومڑی ، گیدڑ اور نیولے کے کاٹنے سے منتقل ہوتی ہے ۔ ہمارے ارد گرد کتے خاص تعداد میں پائے جاتے ہیں اور اکثر افراد اس کے کاٹنے کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں۔ 

رے بیز کا وائرس 

(Rhabdoviridae)

 کی فیملی 

Lyssavirus 

سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس وائرس کی شکل پستول کی گولی سے مشابہت رکھتی ہے ۔ یہ وائرس رے بیز کی بیماری میں مبتلا جانور جس کو پاگل کہا جاتا ہے کہ منہ کی رطوبت میں پایا جاتا ہے ۔ جب بیماری میں مبتلا جانور انسان کو کاٹتا ہے تو یہ وائرس اس رطوبت کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو جاتا ہے اور انسان اس بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ 

رے بیز کا وائرس انسانی جسم میں خون کے ذریعے سفر نہیں کرتا بلکہ ہمارے اعصاب کے ذریعے سفر کرتا ہوا دماغ تک پہنچتا ہے۔ یہ وائرس 2.3 ملی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے ، اس لئے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کاٹنے کا زخم دماغ سے جتنا قریب ہوگا مریض کی جان کو زیادہ خطرہ لاحق ہوگا۔ رے بیز وائرس انسانی جسم میں برسوں تک زندہ رہ سکتا ہے اور اپنی علامات دس دن سے ایک سال کی مدت میں ظاہر کر سکتا ہے ۔

رے بیز کی بیماری کی علامات کے اعتبار سے دو اقسام ہیں ۔

۔(01) فیورس

۔(02) ڈمپ

 پہلی قسم میں مریض کے دماغ میں سوزش ہونے کے باعث وہ ڈپریشن اور بے چینی محسوس کرتا ہے ۔ جبکہ دوسری قسم میں مریض اعضاء کے پٹھوں کی کمزوری اور فالج کی سی کیفیت میں مبتلا ہو جاتا ہے جو کہ کافی خطرناک ہوتی ہے ۔ رے بیز کی پہلی علامت کتے کے کاٹنے کے دو سے چار دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے پہلے مرحلے میں مریض کو زخم کے ارد گرد چبھن ، خارش اور درد محسوس ہوتا ہے ۔ مریض بے چینی ، تھکاوٹ ، سر درد اور بخار محسوس کرتا ہے ۔ جب رے بیز کا وائرس دماغ تک پہنچ جاتا ہے تو اس پر ہیجانی دورے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں۔ مریض کو پانی پینے اور دیکھتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے ۔ سانس لینے میں دشواری اور رکاوٹ ہوتی ہے ۔ آنکھوں کی پتلی ٹھہر جاتی ہے ۔ یہ تمام علامات فیوریس رے بیز کی ہیں ۔ ایسے مریضوں کو فوری طور پر کسی علیحدہ اور محفوظ جگہ پر منتقل کر دینا چاہیے ،کیونکہ رے بیز کی بیماری میں مبتلا شخص کے کاٹنے سے یہ بیماری دوسروں تک منتقل ہو سکتی ہے ۔ دوسری قسم ڈمب رے بیز میں مریض بالکل بے سدھ اور فالج کی سی کیفیت میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ غشی و نیم بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے اور پھر کچھ عرصے کے بعد مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے

۔💥 ریبیز سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر 

اگر آپ کو کوئی کتا، بلی، چمگاڈر، یا کوئی بھی جانور کاٹ لے 

تو فوراً زخم کو پانی اور صابن سے اچھی طرح صاف کریں. 

آیوڈین یا کوئی انٹی سیپٹک دوائی گھر میں موجود ہے 

تو زخم پر لگائیں 

اور فوری طور پر کسی ہسپتال چلے جائیں 

جہاں کُتوں اور دیگر جانوروں کے کاٹے کا علاج ہوتا ہے. آپ کو اینٹی ریبیز ویکسین لگائی جائے گی جس سے وائرس پھیل نہیں سکے گا 

ان جانوروں میں اور خاص طور پر کُتوں میں ریبیز وائرس ہو سکتا ہے ، چاہے وہ کُتا پاگل ہو یا نہ ہو ۔جو کہ جان لیوا ہے 

اور بروقت اور فوری علاج نہ ہونے کی صورت میں مریض کی موت یقینی ہے

آوارہ اور پاگل کتوں میں یہ وائرس یقینی ہوتا ہے 

اس کے علاوہ کوئی بھی ایسا جانور جو کہ پاگل ہو چکا ہو 

جس میں گائے ، بھینس ،بکری ،بھیڑ ،گھوڑا گدھا وغیرہ شامل ہیں انکے قریب نہ جائیں ان جانوروں کے تھوک اور مُنہ میں ریپیز وائرس ہوتا ہے 

جو آپ کو انفیکٹ کر سکتا ہے

جیسے ہی یہ وائرس انسان میں منتقل ہوتا ہے تو

نروس سسٹم اور حرام مغز کے ذریعہ 

دماغ کی طرف سفر شروع کر دیتا ہے 

اور تقریباً دو ہفتے کے بعد 

یہ وائرس انسانی دماغ میں سرایت کر جاتا ہے 

اور دماغ میں سوزش ہو جاتی ہے 

دماغ سے یہ وائرس تھوک بنانے والے غدود 

اور پورے جسم میں پھیل جاتا ہے

جیسے ہی بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہے تو 

مریض لاعلاج ہو جاتا ہے 

اور پھر موت یقینی ہو جاتی ہے 

مریض کو شروع میں فلو جیسی کیفیت محسوس ہوتی ہے 

سر میں شدید درد، 

بھوک پیاس کا نہ لگنا

بخار ہو جانا، 

چڑچڑا پن

پاگلوں جیسی حرکتیں

پانی کا خوف

تیز ہوا کے جھونکے کا خوف

روشی کا خوف جیسی علامات اس بیماری کی اہم نشانیاں ہیں

مریض نہ تو پانی پی سکتا ہے 

اور نہ ہی خوراک حلق سے نگل سکتا ہے

مریض کو ہائڈروفوبیا

یعنی (پانی سے ڈرنا) ہو جاتا ہے

جب یہ علامتیں ظاہر ہو جاتی ہیں 

تو اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے 

مریض کی زندگی کو بچانا ناممکن ہو جاتا ہے 

اور موت یقینی ہوتی ہے ۔۔۔۔

Comments