سیدنا ابوبکر صدیقؓ رضی اللہ عنہ
سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے دو لقب زیادہ مشہور ہیں ۔۔۔ عتیق ، صدیق
عتیق پہلا لقب ہے، اسلام میں سب سے پہلے آپ کو اسی لقب سے ہی ملقب کیا گیا۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا نام ’’عبداللہ‘‘ تھا، رسول اللہﷺ نے انہیں فرمایا: اَنْتَ عَتِيْقٌ مِنَ النَّار `تم جہنم سے آزاد ہو`
تب سے آپ رضی اللہ عنہ کا نام عتیق ہو گیا۔
(صحيح ابنِ حبان، کتاب اخباره عن مناقب الصحابة، جلد9، صفحہ6)
رسول اللہﷺ اور سیدنا ابوبکرؓ کی بہت سی چیزوں میں مماثلت ہے انسان پڑھ کے حیران ہو جاتا ہے۔ کچھ کا ہم ذکر کرتے ہیں آپ ضرور پڑھیں اور آگے سب کو بتائیں۔ `مثلاً`
رسولﷺ کی وفات سوموار کے دن ہوئی اسی طرح سیدنا ابوبکرؓ کی وفات بھی سوموار کو ہوئی۔
۔1) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کا اصل نام عبداللہ تھا ۔۔۔ یہ نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا پہلے آپ کا نام عبدالکعبہ تھا.
۔2) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے والد ابوقحافہ کے نام سے مشہور تھے اور ان کا اصل نام عثمان تھا ابوقحافہ کنیت تھی
۔3) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لقب صدیق تھا یہ لقب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا اسلام سے پہلے ان کا لقب عتیق تھا
۔4) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی والدہ ام الخیر کے نام سے مشہور تھیں اور آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ کا اصل نام سلمی تھا
۔5) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے قبیلے کا نام بنوتمیم تھا یہ قبیلہ قریش خاندان کی دسویں شاخوں میں سے اک شاخ تھی
۔6) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہ سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق ایمان لاۓ اور سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ نے نماز پڑھی
۔7) جس دن حضرت ابوبکرصدیق ایمان لاۓ اس دن ان کے پاس 40000 ہزار درھم تھے وہ سب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ عنہ وسلم پہ خرچ کر ڈالے
۔8) رشتے میں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر ھیں حضرت ابوبکر صدیق کی بیٹی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں تھی
۔9) 12 ربیع الاول 11 ہجری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات والے دن تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے اتفاق سے مسلمانوں کے پہلے خلیفہ بنے
۔10) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے اپنے ہر احسان کا بدلہ چکا دیا ابوبکرصدیق کے احسان کا بدلہ اللہ تعالی خود دیں گے ۔۔۔ ترمذی جلد2 حدیث 1593
۔11) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جتنا فائدہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مال نے دیا اتنا کسی کے مال نے نھیں دیا ۔۔۔ ترمذی جلد2 حدیث 1593
۔12) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں کسی کو دوست بناتا تو حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو بناتا مگر بڑی دوستی ایمان کی ھے
ترمذی جلد2 حدیث 1591
۔13) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابوبکرصدیق گھر میں بھی میرے ساتھ تھے اور قیامت کے دن حوض کوثر پہ بھی میرے ساتھ ھوں گے
ترمذی جلد 2 حدیث 1602
۔14) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے قرآن پاک ایک جگہ جمع کروایا اور قرآن پاک کا نام مصحف رکھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت فرمائی
۔15) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے مسلمانوں کے خلیفہ بنے
بیت المال بنوایا ،،مسجدیں بنوائیں،،، مختلف جنگیں لڑیی
۔16) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے والد صحابی ھیں جن کی 4 پشتیں صحابی ھیں
۔2 داماد عشرہ مبشرہ میں سے ھیں
حضرت طلحہ ، حضرت زبیر رضی اللہ عنھم
۔17) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ امت محمدیہ میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ھوں گے ۔ تمام انبیاء کرام علیہ السلام کے بعد آپ معزز ھستی ھیں
۔18) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ 2 سال 3 ماہ اور 8 دن مسلمانوں کے خلیفہ رھے اور امت محمدیہ کی خدمت کرتے رھے
۔19) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ عام الفیل کے 2 سال 6 ماہ بعد پیدا ھوۓ اور 13 ہجری 22 جمادی الثانی پیر کے دن 63 سال کی عمر میں وفات پائی
۔20) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو آپ کی زوجہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے غسل دیا حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کا جنازہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھایا
۔21) 4 صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو قبر میں اتارا
۔1_حضرت عمر
۔2_حضرت عثمان
۔3_حضرت طلحہ
۔4_حضرت عبدالرحمن
رضی اللہ عنھم اجمعین
۔22) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کائنات کے رفیق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو مبارک میں مدفن ہوگئے
۔23) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی ازواج
۔1_حضرت قتیلہ بنت سعد
۔2_حضرت زینب ام رومان
۔3_حضرت حبیبہ بنت خارجہ
۔4_حضرت اسماء بنت عمیس
رضی اللہ عنھن.
۔24) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے بیٹے
۔1_حضرت عبداللہ
۔2_حضرت عبدالرحمن
۔3_حضرت محمد
رضی اللہ عنھم
۔25) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی بیٹیاں
۔1_حضرت اسماء
۔2_حضرت عائشہ
۔3_حضرت ام کلثوم
رضی اللہ عنھما
Comments
Post a Comment