Google 5 free tools
گوگل کے یہ 5 فری ٹولز آپ کے روزمرہ کے گھنٹوں کا کام سیکنڈز میں بدل سکتے ہیں: 1. Google Lens اگر آپ کے سامنے کوئی ایسی چیز یا پروڈکٹ ہے جس کا نام آپ کو نہیں پتا، تو بس اس کی تصویر کھینچیں۔ یہ سیکنڈز میں انٹرنیٹ سے اس کی قیمت، دکان اور تفصیل نکال دے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی کتاب یا کاغذ پر لکھے ہوئے ٹیکسٹ کی فوٹو لے کر اسے موبائل میں کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ 2. Google Keep یہ ایک انتہائی ہلکا پھلکا نوٹ پیڈ ہے جہاں آپ وائس نوٹ ریکارڈ کر سکتے ہیں اور وہ خود بخود ٹیکسٹ میں تبدیل ہو جائے گا۔ اگر آپ نے کوئی تصویر اپلوڈ کی ہے جس پر کوئی نمبر یا لسٹ لکھی ہے، تو یہ اس تصویر کے اندر سے سارا ٹیکسٹ الگ کر کے آپ کو لکھ کر دے دیتا ہے تاکہ آپ کو خود ٹائپ نہ کرنا پڑے۔ 3. Google Translate (Camera Feature) اگر آپ کے پاس کوئی ایسی پروڈکٹ ہے جس پر چائنیز، جرمن یا کوئی اور زبان لکھی ہے جو آپ کو سمجھ نہیں آ رہی، تو بس اس ایپ کا کیمرہ اس کے سامنے کریں۔ یہ لائیو اسکرین پر ہی اس زبان کو اردو یا انگلش میں بدل دے گا، جس سے آپ کو پورا پیراگراف الگ سے ٹائپ کر کے ترجمہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 4. Google Docs (Vo...