جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو بعض اوقات ہمیں ڈکار آتے ہیں۔ کبھی کبھی ان کی آواز اتنی بلند ہوتی ہے کہ اردگرد کے لوگ بھی متوجہ ہو جاتے ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟چلیںہم آپ کو اس کے پس پردہ حقیقت بتاتے ہیں ۔
کھانا کھانے کے دوران نوالا چباتے اور پانی پیتے ہوئے ہم کچھ نہ کچھ ہوابھی نگلتے رہتے ہیں۔چیونگم کھانے کے دوران بھی ہوا ہمارے معدے میں جاتی ہے۔کولا مشروبات میں اکثر گیس ملائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔یہ گیس بھی معدے میں پہنچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایروفچیا کے مریض بھی اس کا شکار زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ ایسی کیفیت کا نام ہے جس میںمریض لاشعوری طور پر ہوا نگلتے رہتے ہیں۔ان تمام صورتوں میں جب ہوا کھانے کے ساتھ معدے میں پہنچتی ہے تو کھانے سے الگ ہو کر ڈکار کی صورت میں خارج ہو جا تی ہے۔
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ چھوٹے بچے بھی دودھ پینے کے دوران ہوا نگل لیتے ہیں جس کے بعد مائیں ان کو کندھے سے لگا کر ہلکا سا تھپتھپاتی ہیں تاکہ گیس ڈکار کی صورت میں نکل جائے۔ اکثر اوقات زیادہ کھانے اور بدہضمی کی و جہ سے بھی ڈکار آتے ہیں جو کھٹے اور بد ذائقہ ہوتے ہیں ۔یہ معدے کی طرف سے اس بات کا اشارہ ہے کہ کھانا ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگے گا۔اس لیے کوشش کریں کہ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں اور زیادہ کھانے سے پرہیز کریں تاکہ معدے پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔سادہ کھانا کھائیں تاکہ آپ صحت مند رہیں
Why do people burp?
When we eat, sometimes we burp. Sometimes their sound is so loud that even the people around them get interested. Do you know why this happens? Let us tell you the truth behind it.
While eating, chewing gum and drinking water, we swallow some air. Even while chewing gum, air enters our stomach. Gas is often added to cola drinks, which makes them taste good. This gas also reaches the stomach. Apart from this, patients with aerophagia are also more prone to it. This is the name of a condition in which patients unconsciously swallow air. In all these cases, when air reaches the stomach with food, it separates from the food and is expelled in the form of belching.
You must have often seen that even small children swallow air while drinking milk, after which mothers pat them lightly on the shoulder so that the gas comes out in the form of burping. Often, burping occurs due to overeating and indigestion, which are sour and taste bad. This is a signal from the stomach that it will take more time to digest food. Therefore, try to always eat food on time and avoid overeating so that the stomach does not put too much burden on it. Eat simple food so that you stay healthy.
Comments
Post a Comment