۔1: گوشت کینسر کا باعث بنتا ہے
یہ بات خاص کر سرخ گوشت کے بارے میں کی جاتی ہے کہ سرخ گوشت کینسر کی بڑی وجہ بنتا ہے۔ عموما جب تحقیق کی جاتی ہے تو اس میں اتنے زیادہ امیدوار نہیں ہوتے، لیکن بعد میں اس تحقیق کو دوسری تحقیقات کے ساتھ ملا کر ریویو کیا جاتا ہے اور پھر اس کے نتائج نکالے جاتے ہیں۔ دو ریویو پیپر جن میں سے ایک میں 25 اور دوسرے میں 35 ریسرچ پیپرز کا ڈاٹا دیکھا گیا ان کے نتائج سے یہی پتا چلا ہے کہ نان پروسیسڈ گوشت مردوں میں کینسر کا بہت کم اور عورتوں میں بالکل بھی باعث نہیں بن رہا۔
ہاں ۔۔۔ ہمیں یہ ضرور پتا چلا ہے کہ پروسیسڈ گوشت کینسر کا باعث بنتا ہے۔ عموما پروسیسڈ گوشت کینسر کا باعث بنتا ہے۔
سو ۔۔۔ یہاں قصور گوشت کا نہیں بلکہ اس کو ہم کس طرح سے استعمال کرتے ہیں اس بات کا آجاتا ہے۔ عموما زیادہ جلا ہوا گوشت ایسے کیمیائی کمپاؤنڈ بناتا ہے جو کہ آنت /کولون کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ورنہ ایک اچھی طرح پکا ہوا تازہ گوشت کینسر کا باعث نہیں بنتا۔
اس لئے ۔۔۔ ہمیں گوشت کو احتیاط سے پکانا چاہیے نا اس کو کچا رکھنا چاہیے اور نا ہی بالکل جلا کر پکانا چاہیے۔ ایسے میں یہ گوشت بالکل محفوظ ہوتا ہے۔
۔2: گوشت ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے
اس بات کی تصدیق کے لئے جب 2010 میں ایک بڑے پیمانے پہ تحقیق کی گئی اور بارہ لاکھ سے اوپر لوگوں کا مطالعہ کیا گیا اور اسی طرح ایک اور سٹڈی میں پانچ لاکھ کے قریب لوگوں کا تجزیہ کیا گیا تو ریسرچرز کو نان پراسسڈ یا پھر تازہ گوشت اور ذیابطیس و دل کی بیماریوں کے درمیان کوئی تعلق نا نظر آیا۔
لیکن جو بات پتا چلی وہ یہ تھی کہ ان بیماریوں کی وجہ بننے میں پراسسڈ گوشت کا بہت بڑا کردار تھا۔ جبکہ جن سٹڈیز کی بنا پہ سرخ گوشت کو دل کی بیماریوں کا باعث کہا گیا ان میں اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ گوشت تازہ تھا یا پراسد شدہ۔
۔3: انسان فطری طور پہ گوشت خور جانور نہیں ہیں
یہ بات اکثر ویجیٹیرینز سے سننے کو ملتی ہے کہ انسان ایک گوشت خور جانور نہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم پچھلے لاکھوں سالوں سے گوشت کھاتے آ رہے ہیں اور یہ ہماری خوراک کا بنیادی جزو رہا ہے۔
یہی وہ وجہ ہے کہ آج ہماری آنتیں چھوٹی اور معدہ ان انزائمز سے بھرا ہوا ہے جو کہ گوشت کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا کہ ہم گوشت خوری کے لئے نا بنے ہوتے تو ہمارے معدے میں ایسی مشینری کبھی نا ہوتی لیکن ہمارے پاس ہمہ خوری والی ساری مشینری موجود ہے۔
اگر ہمارے اجداد گوشت خوری نا کرتے تو آج ہماری کھوپڑی کا سائز کافی چھوٹا رہتا اور ہم ذہانت کو خود میں کبھی بھی ارتقاء نا کرا سکتے۔ سو یہ کہنا کہ انسان سبزی خور ہیں غلط ہے بلکہ انسان ایک بہترین ہمہ خوری ہیں۔
۔4: گوشت خوری ہڈیوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے
اکثر کہا جاتا ہے کہ گوشت خوری ہم میں اوسٹیوپوریسس نامی بیماری کا باعث بنتی ہے اور دلیل یہ دی جاتی ہے کہ پروٹینز کی زیادہ مقدار ہمارے جسم سے کیلشئم نکال دیتی ہے۔ جو کہ وقتی طور پہ درست بات ہے۔ لیکن لانگ ٹرم سٹڈیز سے یہ پتا چلتا ہے کہ عمر کے زیادہ حصے میں پروٹینز سے بھرپور غذا لینے والے لوگوں میں ہڈیوں کی کثافت بھاری اور ان کے ٹوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے اور وہ اوسٹیوپوریسس سے بھی بچے رہتے ہیں۔
۔5: گوشت خوری موٹا کرتی ہے
کاغذی طور پہ یہ بات بالکل درست ہے کیونکہ گوشت میں فیٹس ہوتے ہیں اس لئے یہ موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ مگر حقیقت اس کے الٹ ہے۔ گوشت ہمارے لئے پروٹینز سے بھرپور غذا کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اور اس کی وجہ سے ہمارا میٹابولزم ریٹ کافی تیز ہو جاتا ہے۔ اس کو ہضم کرنے پہ ہمارے جسم کی انرجی سرف ہوتی ہے جس کی بنا پہ کیلیوریز ضائع ہوتی ہیں۔
یہی وہ وجہ ہے جس کی بنا پہ گوشت کھانے پہ ہمیں گرمی محسوس ہوتی ہے اور جسم انرجائزڈ محسوس ہوتا ہے۔ زیادہ تر گرم غذائیں اسی وجہ سے ایسی لگتی ہیں۔
یہ زیادہ پروٹینز ہمارے مسلز میں جا کر جمع ہوتے ہیں جو کہ ہر وقت ایکٹیو رہتے ہیں۔ سو جب آپ زیادہ پروٹین لینا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کا جسم وزن کم کرنے کی طرف خود بخود لگ جاتا ہے اور یہ پروٹینز تحقیق سے ثابت کر چکے ہیں کہ یہ وزن کم کر سکتے ہیں۔
سادہ الفاظ میں اگر آپ اچھا گوشت کھاتے ہیں تو یہ آپ کو موٹا کرنے کی بجائے موٹاپے سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔ مگر کم گھی کا استعمال پہلی شرط ہے۔
حرف آخر ۔۔۔ ہمارے ہاں ہر قسم کی غذا کے بارے میں کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں میں نے یہ سلسلہ ان کو دور کرنے کے لئے شروع کیا اور اس سلسلے کا اطلاق ہر صحت مند شخص پہ ہوتا ہے یہ معلومات کسی بیمار شخص پہ لاگو نہیں کی جا سکتیں۔
گوشت اوورآل نقصاندہ نہیں بلکہ فائدہ مند ہے اور ہماری گروتھ کے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ ہمیں مکمل بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن وہیں اس کو پکانے کا غلط طریقہ اس کو نقصاندہ بنا دیتا ہے۔ ہمارے ہاں ہوتا یہ ہے کہ ہم لو کوالٹی گھی استعمال کرتے ہیں اور پھر حد سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جو کہ ہمارے خون کا حصہ بن کر فیٹس کی شکل میں موٹاپہ، ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کا باعث بن جاتا ہے لیکن ہم یہ سارا الزام گوشت پہ دھر دیتے ہیں۔
اسی طرح تازہ گوشت نقصاندہ نہیں یا پھر نا ہونے کے برابر ہے وہیں پراسسڈ گوشت ہمارے لئے کافی نقصاندہ ہے اس لئے کوشش کریں کہ تازہ گوشت استعمال کریں پیک شدہ گوشت آپ کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں۔
نوٹ: اس سلسلے کا تعلق نارمل غذائی استعمال سے ہے نا کہ حد سے زیادہ غذائی استعمال سے ... حد سے زیادہ کسی بھی چیز کا استعمال مسائل کی وجہ بن سکتا ہے
Some misconceptions about meat
1. Meat causes cancer.
This is especially true of red meat, which is a major cause of cancer. Usually, when research is done, there are not many candidates, but later this research is reviewed with other research and then its results are drawn. The results of two review papers, one of which looked at data from 25 and the other from 35 research papers, showed that unprocessed meat is not causing cancer at all in men and is not causing cancer at all in women.
Yes... we definitely know that processed meat causes cancer. Generally, processed meat causes colon cancer.
So... the fault here is not with the meat but with how we consume it. Generally, overcooked meat produces chemical compounds that can cause colon cancer. Otherwise, a well-cooked fresh meat does not cause cancer.
Therefore... we should cook meat carefully, neither keep it raw nor cook it completely by burning it. In such a case, this meat is completely safe.
2: Meat causes diabetes and heart disease.
To confirm this, when a large-scale study was conducted in 2010 and over 1.2 million people were studied, and another study analyzed nearly half a million people, researchers found no link between unprocessed or fresh meat and diabetes and heart disease.
But what was discovered was that processed meat played a major role in causing these diseases. While the studies that linked red meat to heart disease did not take into account whether the meat was fresh or processed.
3. Humans are not naturally carnivorous animals.
It is often said by vegetarians that humans are not carnivores. Rather, the fact is that we have been eating meat for millions of years and it has been a staple of our diet.
This is why today our intestines are small and our stomachs are full of enzymes that help digest meat. If we were not designed to eat meat, we would never have such machinery in our stomachs, but we have all the machinery of omnivores.
If our ancestors had not eaten meat, our skulls would have been much smaller today and we would never have been able to develop intelligence. So it is wrong to say that humans are vegetarians, rather humans are excellent omnivores.
4: Eating meat makes bones hollow.
It is often said that eating meat causes us to develop a disease called osteoporosis, and the argument is that high protein intake removes calcium from our bodies. Which is true for a while. But long-term studies show that people who eat a diet rich in protein for most of their lives have stronger bones, are less likely to break, and are also less likely to develop osteoporosis.
5: Eating meat makes you fat.
On paper, this is absolutely true because meat contains fats, so it can lead to obesity. But the reality is the opposite. Meat is a great source of protein-rich food for us. And because of this, our metabolism rate becomes quite fast. Our body's energy surges on digesting it, due to which calories are lost.
This is why eating meat makes us feel warm and energized. This is why most hot foods feel that way.
These excess proteins are stored in our muscles, which are active all the time. So when you start consuming more protein, your body automatically starts losing weight, and these proteins have been proven by research to be able to help you lose weight.
In simple terms, if you eat good meat, it can help you avoid obesity instead of making you fat. But the first condition is to use less ghee.
Finally... We have many misconceptions about all types of food. I started this series to clear them up. This series applies to every healthy person. This information cannot be applied to a sick person.
Meat is not harmful overall but beneficial and is very important for our growth. It helps us grow fully. But the wrong way of cooking it makes it harmful. What happens to us is that we use low quality ghee and then use it excessively which becomes part of our blood and causes obesity, diabetes and heart diseases in the form of fats but we put all this blame on meat.
Similarly, fresh meat is not harmful or even non-existent, while processed meat is quite harmful to us, so try to use fresh meat. Packaged meat is not good for your health.
Note: This series is about normal food consumption, not excessive food consumption... Excessive consumption of anything can cause problems.
Comments
Post a Comment