1556) انسانی دماغ urdu/english

 

ہمارے دماغ میں اتنی میموری ہے کہ 4کے کوالٹی کی ویڈیو کے 30 لاکھ گھنٹے ہم اس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ یہ صرف 3 پاؤنڈ وزنی گرے رنگ کا اخروٹ کی گری کی شکل کا جما ہوا مادہ ہے۔ دماغ کا 78 فیصد حصہ پانی، 10 فیصد چکنائی اور 8 فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہے۔ 

پیدائش کے وقت ہمارے دماغ کے سیلز کی تعداد 100 ارب سے زیادہ ہوتی ہے۔یہ 100 ارب سیلز باقی سارے جسم کے سیلز کے لیے 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پیغام رسانی کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ دو سال سے سو سال تک کے شخص کا دماغ ہر وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ ہر دماغ اپنی ذہانت کے اعتبار سے دوسرے دماغ سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ کسی ایک عمل میں ایک دماغ تیز ہوتا اور دوسرے میں سست۔ اور جس میں ایک دماغ سست ہے اس میں دوسرا دماغ تیز ہوتا ہے۔ 

کسی دوسرے دماغ کی ذہانت کو کاپی کرکے ہم وہی کام کرکے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ ایک پینٹر کا دماغ اور ہے ایک ڈاکٹر کا اور۔ دونوں ایک دوسرے سے اپنے کام نہیں بدل سکتے۔ اپنے دماغ کے تیز حصے کو پہچانیں اور اس کے سیلز کو فعال کرکے اپنی فیلڈ کا انتخاب کریں۔ 

ایک وقت تھا کہ دماغ کے بارے میں یہ تصور پایا جاتا تھا کہ تین سال تک دماغ مکمل بن جاتا ہے۔ لیکن نئی ریسرچ کے مطابق دماغ میں ہزاروں تبدیلیاں ساری زندگی ہوتی رہتی ہیں۔نوجوانی میں دماغ میں بہت سے نئے سیلز بنتے ہیں اور جن کو زیادہ عرصہ استعمال نہیں کیا گیا وہ ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے جو ساری عمر جاری رہتا ہے

 

Human brain

Our brain has enough memory to store 3 million hours of 4K video. It's a walnut-sized, gray mass weighing just 3 pounds. The brain is 78 percent water, 10 percent fat, and 8 percent protein. 

At birth, our brain has more than 100 billion cells. These 100 billion cells carry out the task of sending messages to the rest of the body's cells at a speed of 200 miles per hour. The brain of a person from two years to a hundred years is constantly changing. Each brain is completely different from another in terms of its intelligence. One brain is fast in one process and slow in another. And where one brain is slow, the other brain is fast. 

We cannot do the same thing by copying the intelligence of another mind. A painter's mind is different from a doctor's. Both cannot change their functions. Identify the sharp part of your brain and choose your field by activating its cells. 

There was a time when it was believed that the brain was fully developed by the age of three. But new research suggests that thousands of changes occur throughout life. Many new cells are formed in the brain during adolescence, and those that have not been used for a long time die off. This is a continuous process that continues throughout life.

Comments