1: Neurosis
Other psychological problems can occur in people of all ages, genders, and races, and many factors can trigger them,
And the problems can range from mild to severe.
Causes of psychological problems
2.: Change of chemical imbalance due to some reason
3. Environmental factors: such as experiencing trauma, witnessing an accident, divorce, etc.
4: In married women, pregnancy and pregnancy complications can also cause its severity.
5: In older men and women, this is due to long-term gastrointestinal problems or chronic musculoskeletal disease.
1: In the first type of neurosis, the patient is aware of his problem. Examples of this include depression, anxiety, and OCD. In this case, the patient is aware of his problems and agrees to receive treatment, and these are called neurotic disorders. Most people have neurotic psychological problems. In the eyes of others, such psychological patients may appear normal. But people with depression, anxiety, and OCD are very worried, sad, hopeless, afraid, etc.
The main symptoms of depression include:
1: Especially lack or excess of sleep and appetite
2: Persistent sadness and hopelessness
3: Endless thoughts, anger and irritability.
4: Lack of self-confidence due to depression.
5: Suicidal thoughts and thoughts of harming yourself.
6: Not being interested in anything, and being bored with life
Anxiety is a psychological state such as restlessness, nervousness, fear, and apprehension. The main symptoms of anxiety, which can occur in patients without any physical illness, include fear, apprehension, rapid heartbeat, thoughts of death all the time, shortness of breath, chest pain, stomach problems, and the belief that one is suffering from dangerous diseases such as heart problems, cancer, etc.
And some young people may also have sexual anxiety.
Psychological patients suffering from OCD also do useless or meaningless things repeatedly, such as counting hundreds of times and checking the door several times to see if it is closed or not, cleaning excessively, performing ablution repeatedly and washing hands for hours for fear of germs, etc. These can be symptoms. In this disease, the patient knows that these are useless things, and there is no need to repeat them many times, but he is forced to do them due to the OCD disease.
2: The second type, namely
psychosis Disorders
In cases where the patient is not aware of his problem and does not agree to receive treatment or take any medicine, this is called psychotic disorders, and such a patient is called a psycho, such as patients suffering from schizophrenia and bipolar disorder, etc. In this case, the patient's family members get the patient treated and most of the medicine is given to the patient hidden in something.
psychotic Disorder
In the symbol of, for example,
The appearance of a person or thing in its absence.
Like hearing voices,
Delusions, hallucinations, strange behavior,
The mood of such a patient becomes very agitated.
And they suddenly become very happy, or very sad, and suddenly become angry.
And sometimes a lot of power comes within the patient.
And such patients sometimes start spending a lot of money. Such patients even attempt suicide or commit suicide.
And sometimes such psychotic patients consider themselves to be some great personality, such as a saint of Allah, a prophet, etc.
Diagnosis and treatment of psychological problems
Psychological problems are diagnosed based on the patient's medical history, signs, and duration of symptoms.
It is necessary to treat the remaining psychological problems because it affects the patient's life. Remember that depression, anxiety, OCD, etc. are also a type of disease, which are psychological disorders, and there should be no shame or hesitation in getting them treated, and sessions can also be taken from a psychologist to treat psychological problems, and medical treatment is also done. The type of medicine and duration of treatment for the remaining patients vary from patient to patient. Some patients recover in a few months with medicine and some patients may have to use medicine for many years. The remaining patient should use medicine regularly. The patient should neither take medicine on his own nor should he leave medicine on his own.
یوں تو نفسیاتی مسائل درجنوں قسم کے ہوتے ہیں۔ لیکن نفسیاتی مسائل کو 2 بڑے گروپ میں تقسیم کیا جاتا ہے
1: Neurosis
2: psychosis disorders
باقی نفسیاتی مسائل تمام عمروں، جنسوں اور نسلوں کو ہو سکتے ہیں، بہت سے عوامل اس کو متحرک کر سکتے ہیں،
اور مسائل ہلکے سے شدید تک ہو سکتے ہیں۔
نفسیاتی مسائل کی وجوہات
۔1:وراثتی یا فیملی ہسٹری
۔2: کسی وجہ سے کیمیائی عدم توازن کا بدلنا
۔3:ماحولیاتی عوامل: جیسے صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا ، طلاق وغیرہ وغیرہ
۔4:شادی شدہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں بھی اس کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں۔
۔5:بڑی عمر کے مردوں اور عورتوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے کے مساٸل کا شکار ھونا یا جوڑوں پٹھوں کی دائمی بیماری کا ہونا ۔
۔1:پہلی قسم نیروسس میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں پتہ ہوتا ہے.جیسا کہ ڈیپریشن ، انزائٹی اور او سی ڈی وغیرہ اسکی مثالیں ہیں اس میں مریض کو اپنے مسائل کے بارے میں پتہ ہوتا ہے اور علاج کروانے کے لئے بھی راضی ہوتا ہے اور اسے نیروسس ڈس آرڈرز کہتے ہیں۔لوگوں کو اکثریت نیروسس نفسیاتی مسائل ہوتے ہیں۔ دوسروں کی نظر میں ایسے نفسیاتی مریض نارمل نظر آ سکتے ہیں۔ لیکن ڈیپریشن انزائٹی اور او سی ڈی والے اندر سے بہت پریشان ،اداس، نا امید ،ڈر خوف وغیرہ میں مبتلا رہتے ہیں۔
ڈیپریشن کی اہم علامات میں جیسے
1:نیند اور بھوک میں خصوصاً کمی یا زیادتی
2:مسلسل رہنے والی اداسی اور نا امیدی
3:نا ختم ہونے والی سوچیں، غصہ اور چڑچڑا پن۔
4:اداسی کی وجہ سے خود اعتمادی کی کمی۔
5: خودکشی کا سوچنا اور خود کو ایذا دینے کے خیالات۔
6:کسی کام میں دل نا لگنا، اور زندگی سے بے زار رہنا
بے چینی،گھبراہٹ، ڈر،خوف جیسی نفسیاتی کیفیت اینزائٹی کہلاتی ہے.انزائٹی کی اہم علامتوں میں بغیر کسی جسمانی بیماری کے مریض کو زیادہ تر ،ڈر، خوف ،دل کی دھڑکن تیز ہونا، ہر ٹائم موت کا خیال آنا ، سانس کی تنگی محسوس کرنا ، سینے میں درد، معدے کا مسلہ اور مزید خود کو خطرناک بیماریوں کا شکار سمجھنا جیسے دل کا مسلہ، کینسر وغیرہ، انزائٹی کی علامتیں ہو سکتی ہیں۔
اور کچھ نوجوان میں سیکس انزائٹی بھی ہو سکتی ہے۔
او سی ڈی کے شکار نفسیاتی مریض فضول یا بے معنی کام کو بھی کئی کئی بار کرتے ہیں، جیسے سو سو بار گنتی کرنا اور کئی بار دروازہ دیکھنا ،کہ دروازہ بند ہے یا نہیں، ضرورت سے زیادہ صفائی کرنا ، بار بار وضو کرنا اور گھنٹا گھنٹا تک ہاتھ دھونا جراثیم کے ڈر سے، وغیرہ وغیرہ اس کی علامتیں ہو سکتی ہے۔ اس مرض میں مریض جانتا بھی ہے کہ یہ فضول کام ہیں،اور اسے کئی بار دہرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ او سی ڈی بیماری کی وجہ سے مجبور ہوتا ہے۔
2:دوسری قسم یعنی
psychosis Disorders
میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا اور نہ ہی وہ علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہے اور نہ کوئی میڈیسن کھانے کے لیے راضی ہوتا ہے اسےسائیکو ٹک ڈس ارڈرز کہتے ہیں، اور ایسے مریض کو سائیکو کہتے ہیں،جیسا کہ سکیزو فرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر, وغیرہ، کے مرض میں مبتلا مریض، اس میں مریض کے گھر والے ہی مریض کا علاج کرواتے ہیں اور زیادہ تر میڈیسن مریض کو کسی چیز میں چھپا کے دیتے ہوتے ہیں۔
psychotic Disorder
کی علامت میں جیسے
کسی انسان یا چیز کی غیر موجودگی میں اس کا نظر آنا
جیسے آوازیں سنائی دینا،
ڈیلوژن,وہیم کا ہونا، عجیب و غریب حرکت کرنا،
ایسے مریض کے مزاج میں بہت زیادہ تیزی آجاتی ہے۔
اور ایک دم سے بہت زیادہ خوش ہو جاتے ہیں، یا بہت زیادہ اداس بھی،اور ایک دم سے غصے میں آجاتے ہیں۔
اور کبھی مریض کے اندر بہت زیادہ طاقت آجاتی ہے۔
اور ایسے مریض کبھی کبھی بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس قسم کے مریض جودکشی کی کوشش یا خودکشی بھی کر لیتے ہیں۔
اور بعض اوقات ایسے سائیکو مریض خود کو کوئی بہت بڑی شخصیت سمجھتے ہیں جیسے کوئی ولی اللہ کا، کوئی نبی وغیرہ۔۔۔
نفسیاتی مسائل کی تشخیص و علاج
نفسیاتی مسائل کی تشخیص مریض کی طبی ہسٹری ، علامتوں اور علامتوں کے دورانیہ کے زریعے کی جاتی ہے۔
باقی نفسیاتی مسائل کا علاج کرنا لازمی ہے کیونکہ اس سے مریض کی زندگی متاثر ہوئی رہتی ہے۔ یاد رکھیں ڈیپریشن، انزائٹی، او سی ڈی وغیرہ بھی ایک قسم کی بیماریاں ہوتی ہے، جو کہ نفسیاتی ڈس آرڈر ہوتے ہیں، اور اسکے علاج کروانے میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنا چاہیے ، اور نفسیاتی مسائل کے علاج کیلئے سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاسکتے ہیں، اور میڈیکل علاج بھی کیا جاتا ہے، باقی میڈیسن کی قسم اور علاج کا دورانیہ ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے ، کچھ مریض میڈیسن کے زریعے چند مہینوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں اور کچھ مریضوں کو کئی سال میڈیسن استمعال کرنا پڑ سکتی ہے۔ باقی مریض کو میڈیسن باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔ نہ مریض کو اپنی مرضی سے میڈیسن لینی چاہیے اور نہ ہی اپنی مرضی سے میڈیسن چھوڑنی چاہئے
Comments
Post a Comment