1607🌻) Artificial intelligence is a threat to water (e/u)

  

The use of artificial intelligence or AI is growing very rapidly.

But this technology is not without its problems.

A huge amount of water is needed not only to cool the computers used in the AI generation, but also to generate the electricity needed for it.

According to the United Nations, half of the world's population faces water scarcity, and this could increase further amid climate change and increasing demand for water.

So could the increasing use of artificial intelligence make the water problem more serious, and how much water does AI use?

OpenAI CEO Sam Altman says ChatGPT uses one-fifteenth of a teaspoon of water to answer each question.

However, according to American researchers from California and Texas, the ChatGPT Model 3 uses half a liter of water to answer every 10 to 50 questions.

Considering this ratio, ChatGPT uses 2 to 10 teaspoons of water to answer each question.

How much water an AI uses depends on the nature of the question.

How long and complicated is the answer?

Where is this answer processed and what factors are taken into account to calculate the answer?

US researchers' estimate also includes the water used to generate the electricity needed to run AI.

This is probably also included in the estimate presented by Altman.

OpenAI says ChatGPT answers a billion questions on a daily basis and there are many other AI bots like it.

A US study estimates that by 2027, the AI industry will use four to six times more water each year than the entire country of Denmark.

University of California professor Shauli Ren says the more we use AI, the more

Water use will only increase

How does AI use water?

From email and online streaming to writing articles and creating deepfakes, all online activities are processed by servers housed in large data centers.

Many of these data centers are larger than several football stadiums.

These servers get very hot when electricity passes through these computers.

Clean and fresh water is usually a key element of cooling systems.

Cooling methods may vary.

And in some methods, 80 percent of the water used for cooling evaporates as steam.

AI tasks require much more computing power than traditional online tasks such as online shopping or searching.

Complex activities such as creating images or videos require even more computing power.

And all these tasks consume more electricity.

It is difficult to estimate it.

However, according to the International Energy Agency, the query asked on ChatGPT uses ten times more electricity than a Google search.

Major companies involved in AI technology do not disclose how much water they are using for their AI operations, but their overall water use is increasing.

According to environmental reports from Google, Meta, and Microsoft, their water usage has increased significantly since 2020.

Microsoft is among OpenAI's major investors and shareholders.

During this time, Google's water use has almost doubled.

Amazon Web Services has not provided its data.

The International Energy Agency expects demand for AI to increase

And with that, water use by data centers is likely to nearly double by 2030.

This includes the electricity generation required for these data centers and the water used in the manufacture of computer chips.

Google says its data centers will use 37 billion liters of water from water sources in 2024

Of which 29 billion liters evaporated.

Is that a lot of water? It depends on what you're comparing it to.

With this much water, you can provide 1.6 million people with the UN recommended daily intake of 50 liters of water for a year.

Or according to Google, this water is enough to water 51 golf courses in the southwestern United States for a year.

What other options are there for cooling?

Professor Ren says that dry or air cooling systems can also be used, but this requires more electricity.

Microsoft, Meta and Amazon say they are developing a cooling system in which water or another fluid circulates around the system.

And it won't evaporate or need to be replaced.

Dubey believes that such systems will be needed on a large scale in arid regions in the future.

However, he says the industry is at a very early stage of adopting such a system.

Experts say companies generally prefer to use clean, fresh water that is drinkable.

Because they reduce the risk of bacterial growth, line clogging, and equipment corrosion.

However, some companies are increasing their use of other sources such as seawater or industrial wastewater.

آرٹیفیشل انٹیلیجنس  پانی کے لیے خطرہ ہے

مصنوعی ذہانت یا اے آئی کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے

لیکن یہ ٹیکنالوجی بھی مشکلات سے خالی نہیں

نہ صرف اے آئی جنریشن میں استعمال ہونے والے کمپیوٹرز کی کولنگ (ٹھنڈا کرنے) کے لیے بلکہ اس کے لیے درکار بجلی بنانے میں بھی بے تحاشہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے

اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کی نصف آبادی کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بیچ اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

تو کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بڑھتا ہوا استعمال پانی کے مسئلے کو مزید سنگین بنا سکتا ہے اور اے آئی کتنا پانی استعمال کرتا ہے؟

اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمن کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی ہر سوال کا جواب دینے کے لیے ایک چائے کے چمچے کا پندرہواں حصہ پانی استعمال کرتا ہے

تاہم کیلیفورنیا اور ٹیکساس کے امریکی محققین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی ماڈل 3 ہر 10 سے 50 سوالوں کا جواب دینے کے لیے آدھا لیٹر پانی استعمال کرتا ہے

اس تناسب کو مدنظر رکھا جائے تو چیٹ جی پی ٹی ہر سوال کے جواب دینے کے لیے 2 سے 10 چائے کے چمچے پانی استعمال کرتا ہے

اے آئی پانی کتنا استعمال کرتا ہے اس کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ سوال کس نوعیت کا ہے؟

اس کا جواب کتنا طویل اور پیچیدہ ہے؟

یہ جواب کہاں پراسیس کیا گیا ہے اور جواب کا حساب لگانے کے لیے کن عوامل کو مدِ نظر رکھا گیا ہے

امریکی محققین کے تخمینے میں اے آئی کے کام کرنے کے لیے درکار بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا پانی بھی شامل ہے

آلٹمن کی جانب سے پیش کیے گئے تخمینے میں بھی شاید یہ شامل ہے

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب سوالات کے جوابات دیتا ہے اور اس جیسے کئی دیگر اے آئی بوٹس ہیں

امریکی سٹڈی کے تخمینے کے مطابق 2027 تک اے آئی انڈسٹری ہر سال ڈنمارک کے پورے ملک کے مقابلے میں چار سے چھ گنا زیادہ پانی استعمال کرے گی

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر شاؤلی رین کا کہنا ہے کہ ہم اے آئی کا جتنا زیادہ استعمال کریں گے

پانی کا استعمال اتنا ہی بڑھے گا

اے آئی پانی کیسے استعمال کرتا ہے؟

ای میل اور آن لائن سٹریمنگ سے لے کر مضمون لکھوانے اور ڈیپ فیک بنانے تک تمام تر آن لائن ایکٹیوٹیز کو بڑے بڑے ڈیٹا سینٹرز میں رکھے سرورز کے ذریعے پراسیس کیا جاتا ہے

ان میں سے بہت سے ڈیٹا سینٹرز کئی فٹبال سٹیڈیمز سے بھی بڑے ہوتے ہیں

جب ان کمپیوٹرز سے بجلی گزرتی ہے تو یہ سرور بہت گرم ہو جاتے ہیں

عام طور پر صاف اور میٹھا پانی کولنگ سسٹمز کا کلیدی عنصر ہوتا ہے

کولنگ کے طریقہ کار مختلف ہو سکتے ہیں

اور کچھ طریقوں میں کولنگ کے لیے استعمال کیا جانے والے پانی کا 80 فیصد بھاپ بن کر اڑ جاتا ہے

روایتی آن لائن کام جیسا کہ آن لائن خریداری یا سرچ کے مقابلے میں اے آئی کاموں کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہوتی ہے

پیچیدہ سرگرمیوں جیسا کہ تصاویر یا ویڈیوز بنانے کے لیے تو اور بھی کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت پڑتی ہے

اور ان سب کاموں میں زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے

اس کا تخمینہ لگانا تو مشکل ہے

تاہم انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے اندازوں کے گوگل سرچ کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی سے پوچھے گئے سوال کے نتیجے میں دس گنا زیادہ بجلی استعمال ہوتی ہے

اے آئی ٹیکنالوجی سے منسلک بڑی بڑی کمپنیاں یہ نہیں بتاتی ہیں کہ وہ اپنے اے آئی کاموں کے لیے کتنا پانی استعمال کر رہی ہیں لیکن ان کے پانی کے مجموعی استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے

گوگل، میٹا اور مائیکروسافٹ کی ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق 2020 سے اب تک ان کے پانی کے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

مائیکروسافٹ اوپن اے آئی کے بڑے سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز میں سے ہیں

اس دوران گوگل کا پانی کا استعمال تقریباً دو گنا ہو گیا ہے

امیزون ویب سروس نے اپنے اعداد و شمار مہیا نہیں کیے ہیں

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کو توقع ہے کہ اے آئی کی مانگ میں اضافہ ہو گا

اور اس کے ساتھ ہی 2030 ڈیٹا سینٹرز کے پانی کا استعمال تقریباً دوگنا ہو جانے کا امکان ہے

اس میں ان ڈیٹا سینٹرز کے لیے درکار بجلی کی پیداوار اور کمپیوٹر چپس کی تیاری میں استعمال ہونے والا پانی بھی شامل ہے

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے ڈیٹا سینٹرز نے 2024 میں پانی کے ذرائع سے 37 ارب لیٹر پانی حاصل کیا

جن میں سے 29 ارب لیٹر بخارات بن کر اڑ گیا

کیا یہ بہت زیادہ پانی ہے؟ اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ اس کا موازنہ کس چیز سے کر رہے ہیں

اتنے پانی سے آپ 16 لاکھ لوگوں کو یومیہ اقوام متحدہ کی تجویز کردہ مقدار 50 لیٹر پانی ایک سال تک فراہم کر سکتے ہیں

یا گوگل کے مطابق یہ پانی جنوب مغربی امریکہ میں 51 گولف کورس کو ایک سال تک پانی دینے کے لیے کافی ہے

کولنگ کے لیے دیگر کیا آپشن ہیں؟

پروفیسر رین کا کہنا ہے کہ ڈرائی یا ایئر کولنگ سسٹم بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے زیادہ بجلی درکار ہوتی ہے

مائیکرو سافٹ، میٹا اور امیزون کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کولنگ سسٹم تیار کر رہے ہیں جس میں پانی یا کوئی دوسرا سیال سسٹم کے گرد گردش کرے گا

اور وہ بخارات میں تبدیل نہیں ہو گا یا اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی

دوبے کا خیال ہے کہ مستقبل میں خشک علاقوں میں اس طرح کے نظام کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہو گی

تاہم ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری ایسے سسٹم کو اپنانے کے بہت ابتدائی مرحلے پر ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیاں عام طور پر پینے کے لائق صاف اور میٹھا پانی استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں

کیونکہ ان سے بیکٹیریا کی افزائش، لائنوں کی بندش اور آلات کے گلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے

تاہم کچھ کمپنیاں دیگر ذرائع جیسے سمندری پانی یا صنعتی گندے پانی کے استعمال میں اضافہ کر رہی ہیں

Comments