Tendons and ligaments are connective tissues. Tendons connect bone to muscle, while ligaments connect bone to bone. Tendons are more flexible. They are essentially extensions of muscles. If you want to see them, make a fist with your palm facing forward. You will see bumps on your wrist. These are tendons.
Tendons are strong and can take a lot of force to break, but they have a limited blood supply, which means they take a long time to repair.
Another part is soft bone. It has no blood supply at all and cannot be repaired in the event of any damage.
Your muscles are the most important part of you. There are over six hundred of them. We feel them most when they are in pain, but they are obviously serving you in thousands of ways. Blinking, moving food through the digestive tract, closing your mouth, pursing your lips... It takes 100 muscles to stand up from a chair. Reading this sentence takes a dozen to move your eyes. The simplest movement of your hand... For example, wiggling your thumb would involve ten. And there are many that we don't think of as muscles. Like the tongue and the heart. Anatomists classify them according to their function.
If you're smart, your body is made up of 40 percent muscle. And even if you're resting, it uses 40 percent of your energy. And if you're active, it uses a lot more. Because it's so energy-intensive, if it's not used, it quickly atrophies. Astronauts who go on even short missions lose 20 percent of their muscle mass.
Muscles, bones, tendons, etc. All of these work together in a very sophisticated choreography. And a great example of this is your hands.
There are 29 bones in each hand.
There are 17 muscles.
In addition, there are 18 more in the arm whose function is to control hand movement.
There are 2 major arteries.
There are 3 major nerves.
There are 45 other nerves.
There are 123 ligaments.
All of them have to work together in a precise and delicate manner.
The hand is, of course, a magnificent creation, but not every part of it is created equal. If you curl your fingers into a fist and open them one by one, the first two fingers open obediently. But the third finger cannot be opened all the way up on its own. This finger does not participate much in fine movements.
Fourteen percent of us are missing a muscle called the palmar longus. It's used to keep a firm grip. It's not very useful, and when a surgeon wants to do a tendon graft, they borrow it from here.
Our thumbs can touch all the other fingers and it is often said that such a thumb is unique to humans, but thumbs are found in every primate. Ours are more flexible. This is because of three muscles present in them that are not found in other animals. Together, these three muscles have been extremely important to human civilization. If we removed them, it would be no easier for us to get ants out of their beaks with the help of reeds.
جسم کے ڈھانچے میں صرف ہڈیاں ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ ہے۔
ٹینڈن اور لیگامنٹ جوڑنے والے ٹشو ہیں۔ ٹینڈن ہڈی کو پٹھوں سے جبکہ لیگامنٹ ہڈی کو ہڈی سے جوڑتے ہیں۔ ٹینڈن زیادہ لچکدار ہیں۔ یہ بنیادی طور پر پٹھوں کی توسیع ہیں۔ اگر آپ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنی ہتھیلی کو سامنے کر کے مکا بنائیں۔ کلائی پر ابھار بنیں گے۔ یہ ٹینڈن ہیں۔
ٹینڈن مضبوط ہیں اور ان کو توڑنے میں بڑی قوت لگتی ہیں لیکن ان میں خون کی سپلائی محدود ہے۔ اس وجہ سے انہیں مرمت ہونے میں بڑا وقت لگتا ہے۔
ایک اور حصہ نرم ہڈی کا ہے۔ یہاں پر خون کی سپلائی بالکل بھی نہیں اور کسی ضرر کی صورت میں یہ مرمت نہیں ہو پاتیں۔
آپ کا سب سے زیادہ حصہ آپ کے پٹھے ہیں۔ یہ چھ سو سے زائد ہیں۔ ہم انہیں اس وقت زیادہ محسوس کرتے ہیں جب ان میں درد ہو لیکن ظاہر ہے کہ یہ آپ کی ہزاروں طریقے سے خدمت کر رہے ہیں۔ پلک جھپکنا، کھانے کو ہاضمے کی نالی میں سفر کروانا، منہ بسورنا، ہونٹ گول کرنا۔۔۔ کرسی سے کھڑا کرنے میں ہی 100 پٹھے کام کرتے ہیں۔ اس فقرے کو پڑھنے میں آنکھ کی حرکت میں درجن بھر لگے ہیں۔ ہاتھ کی سادہ ترین حرکت ۔۔ مثلاً انگوٹھا ہلانے میں دس شامل ہوں گے۔ اور کئی ایسے ہیں جنہیں ہم پٹھے کے طور پر تصور نہیں کرتے۔ جیسا کہ زبان اور دل۔ اناٹومسٹ ان کی درجہ بندی ان کے کام کے مطابق کرتے ہیں۔
اگر آپ سمارٹ ہیں تو آپ کے جسم کا چالیس فیصد پٹھوں پر مشتمل ہے۔ اور اگر آپ آرام بھی کر رہے ہوں تو یہ آپ کی توانائی کا چالیس فیصد خرچ کرتے ہیں۔ اور اگر متحرک ہیں تو اس سے بہت زیادہ۔ چونکہ یہ توانائی کے اعتبار سے مہنگے ہیں، اس لئے اگر انہیں استعمال نہ کیا جائے تو یہ فوراً ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ جو خلاباز چھوٹے مشنز پر بھی جاتے ہیں، وہ اپنا بیس فیصد مسل ماس کھو دیتے ہیں۔
پٹھے، ہڈیاں، ٹینڈن وغیرہ ۔ یہ سب آپس میں ملکر بڑی ہی نفیس کوریوگرافی میں کام کرتے ہیں۔ اور اس کی شاندار مثال آپ کے ہاتھ ہیں
ہر ہاتھ میں 29 ہڈیاں ہیں
۔17 پٹھے ہیں
اس کی علاوہ 18 مزید بازو میں ہیں جن کا کام ہاتھ کی حرکت کا کنٹرول ہے
۔2 بڑی شریانیں ہیں
۔3 بڑے اعصاب ہیں
۔45 دوسرے اعصاب ہیں
۔123 لیگامنٹ ہیں
ان سب کو پریسائز اور نازک طریقے سے ربط سے کام کرنا ہے۔
بلاشبہ، ہاتھ ایک شاندار تخلیق ہے، لیکن اس کا ہر حصہ برابر نہیں۔ اگر آپ انگلیاں موڑ کر مٹھی بنائیں اور ان میں سے ایک ایک کو کھولیں تو پہلی دو انگلیاں فرمانبرداری سے کھل جاتی ہیں۔ لیکن تیسری کو اکیلے اوپر تک نہیں کھولا جا سکتا۔ یہ انگلی باریک حرکتوں میں زیادہ حصہ نہیں لیتی۔
ہم میں سے چودہ فیصد لوگوں میں پلمارس لونگس کے نام سے ایک مسل نہیں ہوتا۔ یہ گرفت مضبوط رکھنے کے کام آتا ہے۔ یہ بہت کام کا نہیں اور جب کسی سرجن نے ٹینڈن کا گرافٹ کرنا ہو تو یہاں سے ادھار لے لیتے ہیں۔
ہمارے انگوٹھے باقی تمام انگلیوں کو چھو سکتے ہیں اور کئی بار کہا جاتا ہے کہ ایسا انگوٹھا انسان سے خاص ہے لیکن انگوٹھے ہر پرائمیٹ میں ہیں۔ ہمارے زیادہ لچکدار ہیں۔ اس کی وجہ ان میں موجود تین مسلز ہیں جو باقی جانوروں میں نہیں۔ یہ ملکر ہمیں اوزاروں کو پکڑنے اور حرکت دینے کی بڑی ہی ا یہ تین مسلز انسانی تہذیب کے لئے انتہائی اہم رہے ہیں۔ ان کو ہٹا دیں تو ہمارے لئے چیونٹیوں کو ان کے بِل سے سرکنڈوں کی مدد سے نکالنے سے آگے جانا آسان نہ ہوتا
Comments
Post a Comment