1653🌻) Icebreaker Fifty-Lat Pobedy (e/u)

  

The North Pole is a mysterious region that is like a constantly moving sheet of ice in the middle of the Arctic Ocean. It is not owned by anyone, but there are many claimants.

The world's largest and most powerful icebreaker, the nuclear-powered icebreaker Fifty-Lat Pobedy, heads to the North Pole every summer with 100 passengers who want to set foot in this remote part of the planet.

For most of these travelers, the journey to get there is more important than the moment they set foot on the North Pole.

The ship's name means 'Fifty Years of Victory' in Russian, a reference to the fiftieth anniversary of Russia's victory in World War II.

The ship is powered by two 171-megawatt nuclear reactors and two 27.6-megawatt steam turbogenerators, which allow the 160-meter-long icebreaker to reach a speed of 21.4 knots, which is about 40 kilometers per hour on land.

The ship can travel for up to six years without returning to land, as its fuel needs are met. The main purpose of this giant ship is to ferry large cargo ships across the ice-covered Northern Sea Route during the winter. In the summer, it is dedicated to adventure and discovery, sailing from the port of Murmansk to the mythical land where only Russian ships can dock.

Seeing the northern limit as a traveler reminds us of the adventurers of old who were not afraid of any difficult situation. After leaving the port of Murmansk, the ship reaches the frozen sea surface in two days.

This is the polar bear territory where humans are faced with a new set of rules. Beyond this point, frozen silence, ocean waters peeking out from under the ice, and the mysterious lights of the North Pole greet you.

In such a silent journey, one sound is constantly present. It is the sound coming from the front of the giant ship, tearing through the ice as it makes its way.

Warmly wrapped passengers stand at the front of the ship, looking down, where they see the ice on the surface of the Arctic Ocean breaking up, as if the waters below have had a chance to breathe.

This is no ordinary sea voyage on a magnificent and luxurious ship. This journey to the northernmost point of the earth, where the earth and the sky meet, takes eleven days.

During this time, the speed of this ship does not exceed twenty kilometers per hour, especially when it has to make its way through the ice... However, the presence of the polar bear gives this journey an interesting twist.

The king of this frozen world is not man. Travelers come here not only to reach the northernmost point of the world, but also to experience the beauty and mystery of this region.

Gazing out over the vast expanse of the icy sea is like being intoxicated. It is also a calming process.

The sun never sets here in the summer, but the light is constantly changing as it hits the semi-white sheet of snow.

Sometimes the weather is cold and gloomy, sometimes the light is pink or some other color. This light does not matter whether you are on the deck of the ship or are looking out through a small hole, preferring to stay in the warm atmosphere inside. After a few days, when the ship finally touches the North Pole, a strange wave runs through the passengers. According to some, it feels like a new beginning ... It is a triumphant moment and then it is time for the famous polar jump, perhaps the most famous swimming spot in the world.

It's a once-in-a-lifetime thing, but not everyone has the courage. A few adventurers prepare themselves for the task while the crew prepares food on the ice.

At this point, the sun rose in a few moments, then the wind picked up, clouds rolled in, and snow began to fall. At the highest point in the world, I experienced four seasons in just one hour.

The North Pole is like an illusion. It doesn't want to fall into anyone's hands. The stopover here was very short. By the time the ship set off to return, it had drifted four kilometers because the ocean here is frozen but also in motion.

During the return journey south, the ship tries to find its way through the refreezing ice sheet.

Boats on Hooker Island took passengers to the glacier at Roubini Rock, where more than seventy thousand different species of birds live.

If you travel here by helicopter, you can get a glimpse of Franz Josef Land. To understand the vastness of this frozen desert, travelers are invited to take an aerial tour.

When you fly from the plane in a helicopter, this giant ship quickly becomes a red dot. Its path through the ice looks like the veins of the ocean. The helicopter circles the plane and the passenger realizes that this is an endless area where time never passes, which is either dark or full of light.

Before this trip, perhaps no one had any idea of the vastness of this area, but now we have an idea of how vast this blanket of white snow that lies above our earth is.

برف توڑنے والا جہاز ففٹی لیٹ پوبڈی

قطب شمالی ایک ایسا پراسرار علاقہ ہے جو بحر منجمند شمالی کے وسط میں برف کی مسلسل حرکت میں رہنے والی چادر کی طرح ہے۔ یہ کسی کی ملکیت نہیں تاہم اس کے دعویدار کافی ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور آئس بریکر، برف توڑنے والا جہاز ففٹی لیٹ پوبڈی، جو جوہری توانائی سے چلتا ہے، ہر سال موسم گرما میں 100 ایسے مسافروں کے ساتھ قطب شمالی کا رخ کرتا ہے جو کرہ ارض کے اس دور دراز مقام پر قدم رکھنا چاہتے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر مسافروں کے لیے قطب شمالی پر قدم رکھنے کے لمحے سے زیادہ وہاں تک پہنچنے کا سفر اہم ہوتا ہے۔

اس جہاز کے نام کا روسی زبان میں مطلب ہے ’فتح کے پچاس سال‘ جو روس کی دوسری عالمی جنگ میں فتح کی پچاسویں سالگرہ کی جانب اشارہ ہے۔

اس جہاز کو توانائی فراہم کرنے کے لیے 171 میگا واٹ کے دو جوہری ری ایکٹر ہیں اور 27.6 میگا واٹ کے دو سٹیم ٹربو جنریٹر بھی، جن کی مدد سے 160 میٹر طویل آئس بریکر 21.4 ناٹ کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے جو زمین کے حساب سے تقریبا چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار بنتی ہے۔

یہ جہاز چھ سال تک خشکی پر واپس آئے بغیر پانی میں سفر کر سکتا ہے کیونکہ اس کی ایندھن کی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔ اس دیوہیکل بحری جہاز کا بنیادی مقصد موسم سرما کے دوران بڑے ہجم کے کارگو جہازوں کو برف سے جمے شمالی سمندری راستے کو پار کرانا ہے۔ موسم گرما میں یہ ایڈوینچر اور دریافت کے لیے مختص ہو جاتا ہے اور مرمینسک بندرگاہ سے اس افسانوی زمین کی جانب سفر کرتا ہے جہاں صرف روسی بحری جہاز ہی پڑاو کر سکتے ہیں۔

شمال کی حد کو سفر کرنے والوں کر دیکھ کر پرانے زمانے کے ان مہم جو افراد کی یاد آتی ہے جو کسی طرح کی مشکل صورتحال سے گھبراتے نہیں تھے۔ مرمینسک کی بندرگاہ سے نکلنے کے بعد یہ جہاز دو دن میں برف کی جمی ہوئی سمندری سطح تک پہنچ جاتا ہے۔

یہ برفانی ریچھ کا علاقہ ہے جہاں انسانوں کو نئے قسم کے قوانین کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مقام سے آگے منجمند خاموشی، برف کے نیچے سے جھانکتے سمندر کے پانیوں اور قطب شمالی کی پراسرار روشنیاں آپ کا ستقبال کرتے ہیں۔

اتنے خاموش سفر میں ایک آواز مسلسل موجود رہتی ہے۔ یہ برف کو چیرتے اس دیوہیکل جہاز کے اگلے حصے سے آنے والی آواز ہے جو اپنا راستہ بنا رہا ہے۔

گرم کپڑوں میں لپٹے مسافر جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے اپنی نگاہیں نیچے کی جانب مرکوز رکھتے ہیں جہاں ان کو بحر منجمند شمالی کی سطح پر موجود برف کی تہہ توٹتی نظر آتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے نیچے موجود پانیوں کو سانس لینے کا موقع ملا ہو۔

یہ کسی شاندار اور پر آسائش جہاز کا عام سا سمندری سفر نہیں۔ زمین کے سب سے شمال تک پہنچنے کا یہ سفر، جہاں زمین اور آسمان مل جاتے ہیں، گیارہ دن میں طے ہوتا ہے۔

اس دوران اس جہاز کی رفتار بیس کلومیڑ فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہوتی خصوصاً جب اسے برف کو چیرتے ہوئے راستہ بنانا ہو ... تاہم برفانی ریچھ کی موجودگی اس سفر کو ایک دلچسپ رخ دیتی ہے۔

اس منجمند دنیا کا بادشاہ انسان نہیں۔ یہاں تک سفر کرنے والے دنیا کے شمال تک پہنچنے کے لیے ہی نہیں بلکہ اس خطے کی خوبصورتی اور پراسراریت کو محسوس کرنے بھی آتے ہیں۔

برفانی سمندر کی وسعت پر نگاہ جمائے رکھنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی نشہ طاری ہو رہا ہو۔ یہ ایک پرسکون عمل بھی ہوتا ہے۔

موسم گرما میں یہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تاہم روشنی برف کی نیم سفید چادر سے ٹکرا کر مسلسل بدلتی رہتی ہے۔

یہاں کبھی موسم سرد اور دھندلا ہوتا ہے تو کبھی گلابی یا کسی اور رنگ کی روشنی جگمگاتی ہے۔ اس روشنی کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ جہاز کے ڈیک پر موجود ہیں یا پھر اندر کے گرم ماحول میں رہنے کو ترجیح دیتے ہوئے کسی چھوٹے سے سوراخ سے باہر جھانک رہے ہیں۔ چند دن کے بعد جب آخر کار جہاز قطب شمالی کو چھو لیتا ہے تو مسافروں میں ایک عجیب سی لہر دوڑتی ہے۔ کچھ کے مطابق یہ ایسا احساس ہوتا ہے جیسے ایک نیا آغاز ہو رہا ہو ... یہ ایک فاتحانہ لمحہ ہے اور پھر وقت ہوتا ہے مشہور پولر چھلانگ کا جو شاید دنیا میں سب سے زیادہ مشہور تیراکی کی جگہ ہے۔

یہ زندگی میں صرف ایک بار کرنے والی چیز ہے لیکن ہر کسی میں اتنی ہمت نہیں ہوتی۔ چند مہم جو خود کو اس کام کے لیے تیار کرتے ہیں جبکہ جہاز کا عملہ برف پر کھانے کا انتظام کرنے لگ جاتا ہے۔

اس مقام پر بتائے چند گھٹوں میں سورج نکلا، پھر ہوا تیز ہوئی، بادل امڈ آئے اور برف پڑنے لگی۔ دنیا کے سب سے بلند مقام پر ایک گھنٹے میں ہی چار موسموں کا مزہ چکھ لیا۔

قطب شمالی ایک فریب کی طرح ہے۔ یہ کسی کے ہاتھ نہیں آنا چاہتا۔ یہاں پڑاؤ بہت مختصر تھا۔ جب تک جہاز واپسی کے لیے روانہ ہوا، یہ چار کلومیٹر تک بہہ چکا تھا کیوں کہ سمندر یہاں منجمند تو ہے لیکن حرکت میں بھی ہے۔

جنوب کی جانب واپسی کے دوران جہاز برف کی دوبارہ جم جانے والی چادر میں اپنے نشان تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ہوکر آئی لینڈ پر کشتیوں کی مدد سے مسافروں کو روبینی روک پر گلیشیئر تک لے جایا گیا جہاں ستر ہزار سے زیادہ مختلف الانواع پرندے رہتے ہیں۔

یہاں اگر ہیلی کاپٹر پر سفر کریں تو فرانز جوزف لینڈ پر نظر ڈالی جا سکتی ہے۔ اس منجمند صحرا کی وسعت کو سمجھنے کے لیے مسافروں کو ہوائی دورے کی دعوت دی جاتی ہے۔

جب آپ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جہاز سے اڑتے ہیں تو یہ دیو ہیکل جہاز کچھ ہی دیر میں ایک سرخ نقطہ بن کر رہ جاتا ہے۔ برف میں بنا اس کا راستہ اس طرح نظر آتا ہے جیسے سمندر کی رگیں ہوں۔ ہیلی کاپٹر جہاز کے گرد ایک چکر لگاتا ہے اور مسافر کو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ علاقہ نہ ختم ہونے والا ہے جہاں وقت کبھی نہیں گزرتا، جو یا تو تاریک ہوتا ہے یا پھر روشنی سے بھرپور۔

اس سفر سے پہلے شاید کسی کو بھی اس علاقے کی وسعت کا اندازہ نہیں تھا لیکن اب ہمیں اندازہ ہے کہ سفید برف کا یہ کمبل جو ہماری زمین کے اوپر موجود ہے کتنا وسیع ہے۔


Comments