1635🌻) The largest plain in the world, the Serengeti (e.u)

The Serengeti ... Africa is a land of vast forests, plains, rivers, deserts and mountains the Serengeti, the largest plain in the world, is found in the African country of Tanzania. Wildebeest and zebra gather here in their millions to graze on the grass. It is estimated that 2 million wildebeest and more than 50,000 zebras migrate together.

The purpose of their migration is to find fresh grass and water, and they always follow the rains, meaning that wherever it rains, these animals flock to that place in their millions. We have understood why migration is done, but as we go further, you will realize how dangerous and traumatic this migration is.

Every year, these animals travel 500 kilometers from Tanzania to Kenya, running and stopping, and during this journey, they pass through various forests, plains and rivers. Being in the millions, this is also a rare opportunity for predators who eagerly await this migration every year. If we talk about lions, they have a specific area in which lionesses welcome guests by ambush.

A very famous phrase in English 

(safety in numbers

This means that the greater the number, the greater the chance of survival. These animals gather in a field during the rainy season where there is ample fodder and water. Given the rarity of the occasion, this place is ideal for mating. It is a miracle of nature that millions of female deer mate together and give birth to their young at the same time.

While migrating, these animals reach the Mara River, which flows on the border of Tanzania and Kenya, which has a very fast flow and a very steep bank. This river is also called the Bloody River because hundreds of Nile crocodiles are already lurking in this river.

When the first animal reaches the mouth of the river, it musters up courage and jumps into the water, and then the entire herd jumps into the water in response. With so many animals jumping, the animals are injured by falling on top of each other, and some of those who swim are preyed upon by crocodiles, and those who cross the river are hunted by lions. Despite all these dangers, these animals, in such large numbers, reach their destination in the plains of Kenya with only a few deaths.

Their bodies are scattered in the Mara River, which is eaten by crocodiles, but thousands are disposed of by the vultures of nature. The surviving animals gather in the field and the pregnant females give birth to millions of babies within a week. The advantage of this is that at least the babies fall into the hands of predators and their numbers increase enormously.

These animals stay in the same field for a few months until the young are fully self-sufficient, then they migrate again to the Serengeti in Tanzania, where these animals originated.

This great migration has been going on for thousands of years, and it has not changed. Allah Almighty has made this law to increase our species and provide food for carnivorous animals.

دنیا کا سب سے بڑا میدان سیرینگیٹی

افریقہ وسیع جنگلات، میدانوں، دریاؤں، صحراؤں اور پہاڑوں کی سرزمین ہے- افریقی ملک تنزانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا میدان سیرینگیٹی پایا جاتا ہے۔ گائو ہرن اور زیبرا لاکھوں کی تعداد میں یہاں گھاس پھوس چرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ گائو ہرن اور 50000 سے زاید زیبرے ایک ساتھ ہجرت کرتے ہیں۔

ان کی ہجرت کا مقصد تازہ گھاس اور پانی کا حصول ہے اور یہ ہمیشہ بارشوں کا پیچھا کرتے ہیں یعنی جہاں جہاں بارشیں برستی ہیں یہ جانور لاکھوں کی تعداد میں اس مقام کا رخ کرتے ہیں۔ ہمیں یہ تو سمجھ آگئی کہ ہجرت کس لیے کی جاتی ہے مگر آگے چل کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ ہجرت کتنی پر خطر اور صدموں سے بھرپور ہے۔

تنزانیہ سے لیکر کینیا تک ہر سال یہ جانور بھاگتے رکتے چلتے 500 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں اور اس سفر کے دوران یہ مختلف جنگلوں میدانوں اور دریاؤں سے گزرتے ہیں۔ تعداد میں لاکھوں ہونے کی وجہ سے شکاری جانوروں کے لیے بھی یہ نادر موقع ہوتا ہے جو ہر سال اس ہجرت کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ اگر بات کی جاے شیروں کی تو ان کا مخصوص علاقہ ہوتا ہے جس میں شیرنیاں گھات لگا کر آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں۔

انگریزی میں ایک فقرہ بڑا مشہور ہے 

(safety in numbers) 

مطلب جتنی تعداد زیادہ ہوگی بچنے کا موقع بھی زیادہ ہوگا۔ یہ جانور برسات کے مہینے میں کسی ایسے میدان میں اکٹھے ہوتے ہیں جہاں وافر چارہ اور پانی دستیاب ہوتا ہے۔ موقعے کی نزاکت کے تحت یہ جگہ ملاپ کے لیے بہترین ہے۔ قدرت کا کرشمہ ہے کہ لاکھوں مادہ گائو ہرن ایک ساتھ ملاپ کرتی ہیں اور عین ایک ساتھ بچے جنتی ہیں۔

ہجرت کرتے بچتے بچاتے یہ جانور تنزانیہ اور کینیا کی سرحد پر بہتے دریا مارا پر پہنچتے ہیں جس کا بہاؤ کافی تیز ہوتا ہے اور کنارہ کافی ڈھلوان نما ہوتا ہے اس دریا کو خونی دریا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس دریا میں سینکڑوں دریائے نیل کے مگرمچھ پہلے سے گھات لگاہے ہوتے ہیں۔

دریا کے دھانے پر پہنچ کر پہلا جانور ہمت کر کے پانی میں چھلانگ لگاتا ہے تو پھر سارا ریوڑ اس کی دیکھا دیکھی پانی میں کود پڑتا ہے اتنی تعداد میں جانوروں کے کودنے سے جانور ایک دوسرے کے اوپر گرنے سے زخمی ہو جاتے ہیں اور جو تیرتے ہیں ان میں سے کچھ مگر مچھوں کا شکار اور جو دریا عبور کرتے ہیں ان کے لیے آگے شیر موجود ہوتے ہیں۔ ان سب خطروں کے برعکس اس قدر زیادہ تعداد میں یہ جانور کچھ ہی جانیں گنوا کر اپنی منزل کینیا کے میدانوں میں پہنچتے ہیں۔

مارا دریا میں ان کی لاشیں پھیل جاتی ہیں جن کو مگر مچھ کھاتے ہیں مگر ہزاروں کی تعداد کو ٹھکانے لگاتے ہیں قدرت کے چمار ( گدھ)۔ ذندہ بچنے والے جانور میدان میں اکٹھے ہوتے ہیں اور جو مادائیں حمل سے ہوتی ہیں وہ لاکھوں کی تعداد میں ایک ہفتے کے اندر بچے پیدا کر دیتی ہیں اس کا فاٸدہ یہ ہوتا ہے کہ کم سے کم بچے شکاریوں کے ہاتھ لگتے ہیں اور ان کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوتا ہے۔

یہ جانور کچھ مہینے اسی میدان میں رہتے ہیں جب تک بچے مکمل طور پر خود کفیل نہ ہو جاے پھر دوبارہ سے ان کی ہجرت تنزانیہ سیرینگیٹی کی طرف ہوتی ہے جہاں سے ان جانوروں نے آغاز لیا تھا۔

یہ عظیم ہجرت ہزاروں سالوں سے ایسے ہی جاری ہے اس میں کوٸی فرق نہیں آیا اپنی نسل کو بڑھانے اور گوشت خور جانوروں کو خوراک کی فراہمی کے لیے اللہ پاک نے یہ قانون بنایا ہے

Comments