1636🌻) Protect your children from misuse of mobile phones (e.u)

(A trick......a technique) 

Surely you will have children in your house between the ages of seven and fourteen. This is the era of technology. Most of the people of faith have given smartphones to their children either against their will or under some other compulsion. You cannot keep your children away from computers, internet and mobiles (smartphones), because in normal circumstances and especially during the pandemic, online classes are being held for children. So, when it comes to educational activities, the use of mobiles (smartphones), internet and computers is inevitable.

It should be remembered that children are very curious, due to which they use the net without considering their own benefits and harms. Also, some children in school are prone to disordered minds, they keep inviting every child to sin, which may also engulf your child. Apart from bad company, there are many other factors that can destroy your child's future. From Playstore

 Google Family Link for parents  

Download the app named Man and An. Download the app on your child's mobile as well. Open both the apps together. Make your mobile the supervisor. Then follow the instructions given step by step. The advantage of this app is that you can be aware of the following things related to your child's mobile activities at any time.

1. Which website did he open... 2. Which video did he watch... 3- How long did he stay glued to his mobile throughout the day... Also, another advantage of this app is that whenever your son starts downloading any game/app or tries to visit any website, the browser will first ask for your permission. So, your child will open the videos and games that you allow. Also, you can block any game or app that is in your child's mobile whenever you want. Which will disappear from your child's mobile. He will not be able to open it until you give him permission. Go to your Chrome browser and go to Settings and go to Safe Search Filter and

 Filter exlicit results 

Select. Similarly, select Don't play in the video. Go to the Play Store, go to Settings and 

parental controls

 Turn on.

Hopefully, by doing this, you and your child's mobile will be free from inappropriate content. But the most important thing is to remember Allah frequently, for He is the weapon for the believer. Also, when the enemy gains control over someone, the first thing he does is ask them to put down or abandon their weapons, or he takes them. When Satan exerts pressure on someone, he makes them neglect the remembrance of Allah... The Holy Quran says:

 Satan has taken possession of them, so they have forgotten the remembrance of Allah. Those are the party of Satan. Indeed, the party of Satan is the losers. [Al-Mujadilah: 19]   

Translation...  Satan has overpowered them, so he has made them forget the remembrance of Allah. This is the party of Satan. Verily, the party of Satan is the losers.

Today, it is a matter of concern for parents all over the world to monitor their children's mobile activities. How to protect children from destructive morals and indecent videos and games?

 How to protect their time?

 There is a flood of nudity all over the world at the moment. Every day, the newspapers come up with shameful news about school children. Children are like grown-ups, they are victims of shamelessness.


موبائل فون کے غلط استعمال سے اپنے بچوں کو بچائیں

(ایک تدبیر ...... ایک ٹیکنیک) 

یقیناً آپ کے گھر میں سات سے چودہ سال تک کے بچے ہوں گے ۔ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اہل ایماں کی اکثریت نے اپنے بچوں کی ضد پر یا کسی اور مجبوری کے تحت اپنے بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون پکڑا دیا ہے۔ آپ اپنے بچوں کو کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور موبائل (اسمارٹ فون) سے دور بھی نہیں رکھ سکتے اس لیے کے عام حالات میں عموماً اور وبائی دور میں توخصوصاً آن لائن کلاسیس بچوں کے لیے منعقد ہو رہی ہیں۔ غرض تعلیمی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو موبائل (اسمارٹ فون)، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال نا گزیر ہے۔

یاد رہے کہ بچوں میں تجسس بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے نفع نقصان سے بیگانہ ہوکر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ نیز اسکول کے بچوں میں کچھ بچے پراگندہ ذہن کا شکار ہوتے ہیں وہ ہر کسی بچے کو دعوت گناہ دیتے رہتے ہیں جو ہو سکتا ہے آپ کے بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے۔صحبت غلط کے علاوہ اور بھی بہت سے عوامل ہیں جو آپ کے بچے کا مستقبل تباہ کرسکتے ہیں۔پلےاسٹور سے

 Google Family Link for parents  

نامی اپپ کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ من و عن ایپ اپنے بچے کے موبائل میں بھی ڈاؤنلوڈ کریں۔ دونوں ایپ کو ایک ساتھ اوپن کریں۔ اپنے موبائل کو نگران (سپروائزر) قرار دیں۔ پھر جو ہدایات ملیں ان کو مرحلہ وار فالو کریں۔ اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی موبائل سرگرمیوں سے متعلق حسب ذیل باتوں سے کسی بھی وقت آگاہ  ہو سکتے ہیں

۔1۔ اس نے کس ویب سائٹ کو اوپن کیا...2۔ کس ویڈیو کو دیکھا۔...3- دن بھر کتنی دیر وہ موبائل کے ساتھ چمٹا رہے ۔۔۔ نیز ایک اور فائدہ اس ایپ کا یہ ہے کہ جب کبھی آپکا بیٹا کوئی گیم / ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے لگے گا یا کسی بھی ویب سائٹ کو دیکھنے کی کوشش کرے گا تو براؤزر پہلے آپ سے اجازت مانگے گا۔ غرض آپ جن ویڈیوز اور گیمز کی اجازت دیں گے آپ کا بچہ وہی ویڈیو یا گیم یا ویب سائٹ کھولے گا ۔ نیز آپ جب چاہے،کسی گیم یا ایپ کو جو آپ کے بچے کے موبائل میں ہے،  بلاک کر سکتے ہیں۔ جو آپکے بچے کے موبائل سے غائب ہو جائے گا۔ جب تک آپ کی اجازت نہیں ہوگی وہ نہیں کھول سکے گا ۔ اپنے کروم براؤزر میں جا کر سٹنگ میں جائیں اور سیف سرچ فلٹر میں جائیں اور

 Filter exlicit results 

کو سلیکٹ کریں۔ اسی طرح ویڈیو میں ڈونٹ اٹو پلے کو سلیکٹ کریں ۔ پلے اسٹور میں جائیں، سٹنگ میں جائیں اور 

parental controls

 کو آن کریں۔

امید ہے اتنا کرنے سے آپ اور آپ کے بچے کا موبائل نامناسب مواد سے پاک ہو جائے گا۔ لیکن اس سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اللہ کا ذکر کثرت سے کیا جائے کہ وہی مومن کے لیے ہتھیار ہے۔ نیز دشمن جب کسی پر قابو پاتا ہے تو سب سے پہلے اس سے ہتھیار نیچے رکھنے کو یا چھوڑنے کو کہتا ہے یا اسے حاصل کر لیتا ہے۔شیطان کا جب کسی پر زور چلتا ہے تو وہ اسے اللہ کے ذکر سے غافل کرتا ہے ۔۔۔ قران پاک کا ارشاد ہے

 اِسْتَحْوَذَ عَلَیْھِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰھُمْ ذِکْرَ اللّٰہِ اُوْلٰئِکَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴾ [المجادلہ:19]   

ترجمہ ۔۔۔ ان پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے پس اس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے، یہی شیطان کا گروہ ہے، خبردار بے شک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے۔

آج سارے عالم میں والدین کے لیے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کس طرح اپنے بچوں کی موبائل سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ مخرب اخلاق اور حیاسوز ویڈیوز اور گیمز سے بچوں کو کس طرح بچائیں؟

 ان کے اوقات کی کس طرح حفاظت کریں؟

 اس وقت سارے عالم میں عریانیت کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ آئے دن اخبارات میں اسکول کے بچوں کی حیاسوز خبریں آتی رہتی ہیں۔ بچے تو کیا بڑے لوگ، عزیمت سے پہلو تہی کا شکار ہیں

Comments