The Chod Alai Valley, Battagram, Palas Kohistan, Saran Valley and Naran Kaghan, in the middle of Mansehra, is one of the most beautiful pastures in the world, which nature has blessed with immense generosity. Colorful flowers, waterfalls, high mountains, rivers, streams, lakes, snow-capped mountains and velvety grass carpets will welcome you. Larkis, Mariya, Habibkis, Satol, Sarkis, Dilli Maidan, Sargah, Gedar, Salo Maidan and Tepri are famous pastures.
Choor can be reached by a difficult trek from Alai, Kohistan, Kaghan and Saran Valley. Most trekkers travel from Gangwal to Choor via Ajri Gali. Apart from this, Choor can also be reached from Saran Valley via Khanda Gali and from Sharan via Mirza Gali and from Kaghan via Chembar.
You can go on a very memorable trek of a lifetime, only a very few and the luckiest trekkers have been able to do this trek so far.
You need at least four to seven days to explore this valley, while two weeks is less than enough to fully explore the gorge.
Wadi Choor awaits nature lovers. If you want to see Switzerland in Pakistan, you will have to come to Wadi Choor. Yes, today I am taking you to a valley that is completely hidden from the eyes of the wanderers. They say that paradise is not found so easily, and you will be convinced of this by visiting this place. Wadi Choor is one of the largest pastures in Asia, which is part of the Alai Tehsil of Battagram and the Pals Kohistan. This valley is 14,000 feet above sea level.
With its heavenly scenery, vast plains, flowing rivers, glaciers, picturesque pastures, waterfalls, and all the colors of nature, this valley is no less than a paradise for tourists. The Choor Valley can be reached from Alai, Kohistan, Kaghan, and Saran Valley. You can go to Choor and have the most exciting and memorable journey of your life and be one of the very few and lucky trekkers. The Choor Valley is an example of its own beauty.
The lush green valleys, high mountains, and clear rivers of water in the Chud Valley attract tourists.
پاکستانی سوئزرلینڈ جنت نظیر وادی چوڑ
وادئی چوڑ الائی بٹگرام، پالس کوہستان، سرن ویلی اور ناران کاغان مانسہرہ کے وسط میں دنیا کی ایک وسیع و عریض خوبصورت ترین چراگاہ ہے، جس کو فطرت نے بے حد فیاضی سے نوازا ہے۔ جا بجا رنگ برنگے پھول، آبشاریں، بلندوبالا پہاڑ، ندی، نالے، جھیلیں برف پوش پہاڑ اور مخمل جیسی گھاس کے قالین آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔ لارکس، ماڑیا، حبیبکس، ستول، سرکس، ڈلی میدان، سرگاہ، گیدر، سلو میدان اور ٹیپری مشہور بیہکیں ہیں۔
چوڑ کو الائی، کوہستان، کاغان اور سرن ویلی سے اہک مشکل ٹریک کر کے جاسکتے ہیں۔ بیشتر ٹریکر گنگوال سے آجڑی گلی سے چوڑ کا سفر اختیار کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرن ویلی سے بزریعہ کھنڈہ گلی اور شڑاں سے بذریعہ مرزا گلی اور کاغان سے چیمبر کے راستے سے بھی چوڑ جا سکتے ہیں۔
آپ چوڑ جا کر زندگی کا ایک انتہائی یادگار ٹریک کر سکتے ہیں، اب تک بہت کم اور خوش قسمت ترین ٹریکرز ہی یہ ٹریک کر پائے ہیں۔
اس وادی کو ایکسپلور کرنے کے لئے آپ کے پاس کم از کم چار سے سات دن چاہئے ہیں جبکہ چوڑ کو مکمل ایکسپلور کرنے کے دو ہفتے بھی کم ہیں۔
وادئی چوڑ فطرت سے محبت کرنے والوں کی منتظر ہے۔اگر آپ کو پاکستان میں سوئٹزرلینڈ دیکھنا ہے تو وادی چوڑ آنا پڑے گا۔ جی ہاں آج میں آپ کو ایک ایسی وادی لیے چلتا ہوں جو آوارہ گردوں کی نظروں سے مکمل طور پر اوجھل ہے۔ کہتے ہیں جنت اتنی آسانی سے نہیں ملتی اس جگہ جا کر اس بات کا یقین ہو جاتا ہے۔ وادی چوڑ ایشیاء کی سب سے بڑی چراہگاہوں میں سے ایک ہے جو کہ بٹگرام کے تحصیل الائی کا اور پالس کوہستان کا حصہ ہے۔ یہ وادی سطح سمندر سے 14,000 فٹ اونچی ہے۔
جنت نظیر مناظر، بڑے بڑے میدان، بہتا ہوا دریا، گلیشیئرز دلکش چراگاہیں، جھرنے، آبشاریں اور قدرت کے تمام رنگوں کو سموئے یہ وادی سیاحوں کے لیے جنت سے کم نہیں۔ وادی چوڑ کو الائی، کوہستان، کاغان اور سرن ویلی سے پہنچا جا سکتا ہے۔ آپ چوڑ جا کر زندگی کا انتہائی دلفریب اور یادگار سفر کر سکتے ہیں اور بہت کم اور خوش قسمت ترین ٹریکرز میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ چوڑ ویلی اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے
چوڑ ویلی میں سر سبز وادیاں بلند و بالا پہاڑ اور صاف شفاف پانی کی ندیاں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں ۔
Comments
Post a Comment