1647🌻) Mountains of Patagonia (e/u)

At the very edge of the world, there is a mountain range called the Patagonian Mountains.

These mountains are very strange and amazing, there are sounds of melting glaciers here, there is less population here than in the deserts, but there is a valley here that the locals call "el valley silente". 

They say it means... a silent gorge. The origin of this name was an incident that happened in 1973 when three people were wandering around in this gorge...

When they passed a bend, they suddenly felt that everywhere... as if an unnatural silence had fallen. But after passing the bend and wandering around the valley for some time, when they returned, they found that a whole day had passed in the world behind them. It seemed that they had passed through a place where they had been freed from the prison of time in this world.

Later, some people tried again to repeat the experiment, but it was like an accidental event.

 ’’one time event‘‘ 

That was what had happened to these people unexpectedly.

Then there is another similar incident that happened to two English women. This is from 1901 when two girls went to visit the famous Palace of Versailles in France.

And she says that she was walking in the back of the palace when suddenly, just like in the mountains, it felt like for a moment everything had become still and silence had fallen everywhere.

They thought that perhaps she had entered a restricted part of the palace where there was no noise from the other tourists.

So, to go back, they took a turn and saw that in front of them were some people dressed in 18th century clothes and a woman standing under a tree making a painting and surprisingly, she was the last queen of France. 

Marie Antoinette

  It's as it seems, or maybe it's the same thing again. It seemed as if they had both suddenly arrived in time two centuries ago.

But then a man stopped them with a hand signal... and told them to go back, and when they returned, everything had returned to normal.

I have only told you two stories, but history is full of such incidents when people experienced as if the veil of time had suddenly lifted before them and they had glimpsed other eras. You know, this phenomenon is called time slip, and such experiences have been reported so often that science is now beginning to explain them seriously.

This is a scientific explanation, so it is a bit difficult to understand, but once you understand it, it will put a smile on your face because the interesting thing is that this explanation of time fits perfectly with our religious philosophy, especially the Quran and Hadith.

Because of this modern research, we

 deja vu 

There is also a very logical answer to that, namely that strange experience related to time in which we surprisingly feel that whatever I am doing now, I have seen all this happening once before.


 Patagonia, a high and barren plateau in southern Argentina, covers an area of 297,000 square miles. Its southern region is extremely dry and cold.
Largest parrot colony discovered on Patagonian mountain

Scientists have named these parrots as burrowing parrots because they dig tunnels to build their nests, which are up to three meters deep. The largest colony of parrots has been discovered on a mountain in Patagonia, the southern desert of Argentina. According to a report by a foreign news agency, 37,000 nests of parrots with green wings and white circles around their eyes are found on a mountain called El Condo. Scientists have named these parrots as burrowing parrots because they dig tunnels to build their nests, which are up to three meters deep. According to the report, when the parrots spread their wings and fly, the blue sky is covered by them, presenting a fascinating scene. The concern is that the number of burrowing parrots is constantly decreasing. According to scientists, due to lack of food, these parrots have to travel miles, which is becoming a major reason for the decline in their population. In addition, tourist attractions Increasing population and human interference are also major threats to these parrot colonies.

پیٹاگونیا کے پہاڑ

دنیا کی بالکل آخری سرحدوں میں پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے کہ جسے ۔۔۔ پیٹاگونیا کے پہاڑ کہتے ہیں ۔

یہ پہاڑ بڑے عجیب اور حیرت انگیز ہیں ، یہاں گلیشیئرز کے پگھلنے کی آوازیں آتی ہیں ، یہاں صحراؤں سے بھی کم آبادی ہے لیکن یہاں پہ ایک وادی ایسی ہے کہ جسے مقامی لوگ 

’’el valley silente‘‘ 

کہتے ہیں یعنی ۔۔۔ ایک خاموشی گھاٹی ۔ اس نام کے پیچھے درأصل 1973ء میں ہوا ایک واقعہ تھا کہ جب تین لوگ اس گھاٹی میں گھومتے پھرتے ۔۔۔

کسی موڑ سے گزرے تو اچانک انہیں یوں محسوس ہوا کہ ہر طرف ۔۔۔ جیسے ایک غیر فطری خاموشی چھا گئی ہو ۔ لیکن موڑ سے گزر جانے اور کچھ دیر وادی میں گھومنے کے بعد جب وہ واپس آئے تو پتہ چلا کہ پیچھے تو دنیا میں پورا ایک دن گزر چکا ہے ۔ یوں لگتا تھا کہ وہ کسی ایسی جگہ سے گزرے ہیں کہ جہاں وہ اس دنیا کے وقت کی قید سے آزاد ہو گئے تھے ۔

بعد میں ایک بار پھر سے کچھ لوگوں نے کوشش کی کہ شاید یہ تجربہ دوبارہ ہو جائے لیکن وہ تو جیسے حادثاتی طور پر ہونے والا ایک

 ’’one time event‘‘ 

تھا کہ جو غیر متوقع طور پر ان لوگوں کے ساتھ ہو گیا تھا ۔

پھر ایسا ہی ایک اور واقعہ ہے کہ جو دو انگریز خواتین کے ساتھ ہوا تھا ۔ یہ 1901ء کی بات ہے کہ جب فرانس کے مشہور محل ورسائے میں دو لڑکیاں وزٹ کرنے گئیں ۔

اور وہ بتاتی ہیں کہ وہ محل کے پچھلے حصے میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک سے بالکل پہاڑوں والے واقعے کی طرح یوں لگا کہ ایک لمحے کے لیے جیسے سب کچھ ساکن سا ہو گیا ہے اور ہر طرف خاموشی چھا گئی ہے ۔

انہوں نے سوچا کہ شاید وہ محل کے کسی ممنوعہ حصے میں داخل ہو گئی ہیں کہ جہاں باقی سیاحوں کا شور نہیں ہے ۔

چنانچہ واپس جانے کے لیے انہوں نے ایک موڑ لیا اور دیکھا کہ سامنے اٹھارہویں صدی کا لباس پہنے کچھ لوگ کھڑے ہیں اور کسی درخت کے نیچے ایک عورت کھڑی کوئی پینٹنگ بنا رہی ہے اور حیرت انگیز طور پر وہ فرانس کی آخری ملکہ 

marie antoinette

  جیسی لگ رہی ہے ہے یا شاید پھر وہی ہے ۔ یوں لگ رہا تھا کہ کہ جیسے وہ دونوں اچانک سے دو صدیوں پہلے کے وقت میں آ گئی ہوں ۔

مگر پھر کسی آدمی نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے روک کر ۔۔۔ واپس جانے کے لیے کہا اور جب وہ واپس آئیں تو سب کچھ ایک بار پھر سے نارمل ہو چکا تھا ۔

میں نے آپ کو صرف دو واقعات سنائے ہیں لیکن تاریخ ۔۔۔ ایسے واقعات سے بھری پڑی کہ جب لوگوں نے تجربہ کیا کہ جیسے اچانک ان کے سامنے پڑا وقت کا پردہ اٹھ گیا ہو اور انہوں نے دوسرے زمانوں کی ایک جھلک دیکھ لی ہو ۔ آپ کو پتہ ہے کہ یہ فینامینا ٹائم سلِپ کہلاتا ہے اور اس قسم کے تجربات اتنے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں کہ اب سائنس سنجیدگی کے ساتھ ان کی تشریح بیان کرنے لگی ہے ۔

سائنس کی یہ تشریح ہے تو تھوڑی سی سمجھنے والی بات ہے لیکن ایک مرتبہ سمجھ آ جائے تو آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آ جائے گی کیوں کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائم کے متعلق یہ تشریح ہماری مذہبی فلاسفی بالخصوص قرآن اور حدیث کے ساتھ بالکل فٹ بیٹھتی ہے

اس جدید تحقیق کی وجہ سے ہمیں

 deja vu 

کا بھی ایک بہت لاجیکل جواب مل جائے یعنی ٹائم سے متعلق وہ عجیب تجربہ کہ جس میں حیرت انگیز طور پر ہمیں لگتا ہے کہ اب جو میں کر رہا ہوں ، یہ سب تو میں ایک مرتبہ پہلے بھی ہوتا دیکھ چکا ہوں

 

جنوبی ارجنٹائن کا بلند اور بنجر سطح مرتفع پیٹاگونیا 297000 مربع میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کا جنوبی علاقہ انتہائی خشک اور سرد ہے

پیٹاگونیا کے پہاڑ پر طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت

سائنسدانوں نے ان طوطوں کو باروئنگ پیرٹس کا نام دیا ہے ہے کیونکہ یہ طوطے سرنگ کھود کر اپنا گھونسلہ بناتے ہیں، یہ سرنگ تین میٹر تک گہری ہوتی ہے۔ارجنٹینا کے جنوبی ریگستان پیٹاگونیا کے پہاڑ پر طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ال کونڈو نامی پہاڑی پر سبز پروں اور آنکھوں کے گرد سفید حلقوں والے طوطوں کے 37 ہزار گھونسلے پائے جاتے ہیں۔سائنسدانوں نے ان طوطوں کو باروئنگ پیرٹس کا نام دیا ہے ہے کیونکہ یہ طوطے سرنگ کھود کر اپنا گھونسلہ بناتے ہیں، یہ سرنگ تین میٹر تک گہری ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق طوطے جب اپنے پنکھ پھیلا کر اڑتے ہیں تو نیلا آسمان ان سے ڈھک جاتا ہے اور دلفریب منظر پیش کرتا ہے۔تشویش کی بات یہ ہے کہ باروئنگ پیرٹس کی نسل میں مسلسل کمی آ رہی ہے، سائنسدانوں کے مطابق خوراک میں کمی کے باعث ان طوطوں کو میلوں سفر کرنا پڑتا ہے جو ان کی نسل میں کمی کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔اس کے علاوہ سیاحتی مقامات میں اضافہ اور انسانی عمل دخل بھی ان طوطوں کی کالونی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

Comments