Pomegranates have many benefits, but it is sad when people eat pomegranates and then throw away their peels and throw them in the trash.
There are some fruits and vegetables that have benefits in their pulp as well as their peels, and it is impossible to deny the benefits of these peels. Healing is something that we associate with health, whether it is from the pulp or the peels. Like the peels of many fruits, pomegranate peels are also important.
According to the website 'Healthy Builders', nutritionists say that pomegranate peels are rich in a variety of nutrients, the best way to get them is through pomegranate tea. This tea is made from the pulp of dried pomegranate peels.
To make this powder, wash the pomegranate peels thoroughly with clean water and dry them in the sun. After drying, break the peels into small pieces. You can grind them, or you can also make a powder by putting them in a blender or coffee grinder. You can put this powder in a bottle like regular coffee powder and store it in the refrigerator. To make tea, add a spoonful of pomegranate peel powder to a cup of water. Boil it for a few minutes and then strain it. You can also add lemon juice and honey to this tea.
This natural tea tastes amazing and has many health benefits. This tea helps regulate your digestive system, so people suffering from constipation and indigestion should definitely try it. It reduces the risk of heart disease, rejuvenates the skin, improves blood circulation, and even helps protect against diseases like cancer.
Other benefits of pomegranate peels
For frequent urination
For frequent urination, dry the peel of a pomegranate in the sun. Now grind it finely and consume it daily with six glasses of water. It is a good remedy for heat in the bladder and frequent urination.
For stomach ache
Pomegranate peel is excellent for stomach aches and stomach diseases. Its peel, leaves, and bark are used for many stomach diseases.
The decline of Ayr Linn
Pomegranate seeds are rich in iron, but its peels are no less. Consuming its peels helps in meeting iron deficiency. Making a paste of dried pomegranate peels with fresh water and consuming it once a day helps in eliminating iron deficiency.
For bad breath
For bad breath, boiling pomegranate peels in water and rinsing with this water removes bad breath.
For hemorrhoids
Pomegranate peel powder is a great elixir for hemorrhoids. For both gas and bloody hemorrhoids, taking a spoonful of its peel powder with water in the morning and evening can cure hemorrhoids.
For cough
For coughs, sucking on pomegranate peels in the mouth stops the cough.
For facial blemishes
Take two tablespoons of pomegranate peel powder and mix it with one tablespoon of lemon juice and honey to make a paste. Apply it on the face for fifteen minutes. Then wash it off with lukewarm water. This not only removes blemishes on the face and neck but also brightens the complexion.
For hair loss
Mix pomegranate peel powder in any oil. Now apply this oil on the hair and roots and massage it well. Wake up in the morning and shampoo your hair. This will not only stop hair fall but will also eliminate dryness of the hair.
Tonsils and sore throat
Boil three teaspoons of pomegranate peel in water. Now strain it and gargle when it is lukewarm. This will cure sore throat and tonsils.
For teeth and gums
Applying a pinch of ground black pepper mixed with pomegranate peel powder on the teeth whitens them. This paste strengthens the gums and prevents bleeding.
To lose weight
Take a pomegranate peel powder, mix it with a spoon of ground ginger and boil it in a cup of water. Drinking this drink daily will help you lose weight and lower your cholesterol.
Pomegranate peel tea
Pomegranate peel tea has immense benefits. Pomegranate peels are rich in many nutrients. Pomegranate peels can also be used by drying them and benefits can also be obtained by making tea from them.
Grind the pomegranate peels into fine powder and save it. Now to make tea, mix one teaspoon of this powder in a cup of water. Boil it for a few minutes and then strain it. Add lemon juice and honey to it and drink it. This tea improves the digestive system. It is useful in constipation and indigestion. It reduces the risk of heart attack. It improves blood circulation and makes the skin fresh. Its use is a blessing in diseases like cancer.
انار کے چھلکوں کے فوائد
انار کے بہت زیادہ فوائد ہیں، لیکن دکھ ہوتا ہے جب لوگ انار کھا کر اسکے چھلکے ضائع کرکے کچرے میں پھینک دیتے ہیں
کچھ پھل سبزیاں ایسی ہیں جو اپنے گودے کیساتھ چھلکوں میں بھی فوائد کا ذخیر ہ رکھتی ہیں اور ان چھلکوں کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ شفا ایک ایسی چیز ہے جو گودے سے ہو یا چھلکو ں سے ہمیں صحت مندی سے تعلق ہوتا ہے۔ بہت سارے پھلوں کے چھلکوں کی طرح انار کے چھلکے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
ویب سائٹ ’ہیلتھی بلڈرز‘ کے مطابق ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن کے حصول کا بہترین طریقہ انار کی چائے ہے۔ یہ چائے انار کے سوکھے چھلکے کے سفوف سے بنتی ہے۔
یہ سفوف بنانے کے لئے آپ انار کے چھلکے صاف پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں۔ خشک ہونے کے بعد ان چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔ آپ انہیں پیس سکتے ہیں، یا بلینڈر یا کافی گرائینڈر میں ڈال کر بھی ان کا سفوف بنا سکتے ہیں۔ اس سفوف کو آپ عام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔ چائے بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔ اسے چند منٹ تک ابالیں اور پھر چھان لیں۔ آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتا ہے اور صحت کے فوائد الگ ہیں۔ یہ چائے آپ کے نظام انہضام کو درست کر دیتی ہے لہٰذا قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔ یہ دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے، جلد کو ترو تازہ کرتی ہے، دوران خون کو بہتر کرتی ہے ، اور حتیٰ کہ کینسر جیسی موذی بیماری سے تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
انار کے چھلکوں کے دیگر فوائد
کثرت پیشاب کے لیے
کثر ت پیشاب کے لیے ایک انار کا چھلکا دھوپ میں رکھ کر سکھا لیں۔ اب اس کو باریک پیس لیں اور چھ ماشہ پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کریں۔ مثانے کی گرمی اور پیشاب کا بار بار آنے کا شافی علاج ہے۔
پیٹ کے درد کے لیے
انار کا چھلکا پیٹ کے درد اور پیٹ کے امراض کے لیے بہترین ہے۔اس کے چھلکو ں، پتوں اور چھال کو پیٹ کی متعدد بیماریو ں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
آئر لن کی کمی
انار کے دانوں میں آئرن کی بھرپور مقدار موجود ہے لیکن اس کے چھلکے بھی کسی سے کم نہیں۔ اس کے چھلکوں کا استعمال آئرن کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ خشک انار کے چھلکوں کا سفوف بنا کر دن میں ایک بار تازہ پانی سے استعمال کرنے سے آئرن کی کمی دور ہوتی ہے۔
سانس کی بدبو کے لیے
سانس کی بدبو کے لیے انار کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے کلی کرنے سے سانس کی بدبو دور ہو تی ہے۔
بواسیر کے لیے
بواسیر میں انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بے حد اکسیر ہے۔ بادی اور خونی دونوں قسم کی بواسیر کے لیے اس کے چھلکوں کا سفوف صبح شام پانی کے ساتھ ایک چمچ کھانے سے بواسیر میں افاقہ ہوتا ہے۔
کھانسی کے لیے
کھانسی کے لیے انار کے چھلکوں کو منہ میں رکھ کر چوسنے سے کھانسی رک جاتی ہے۔
چہر ے کے داغ دھبوں کے لیے
دو چمچ انار کے چھلکوں کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اور شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کو چہرے پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد نیم گر م پانی سے دھولیں۔ اس سے چہرے اور گردن کے داغ دھبے ختم ہونے کے ساتھ رنگت کے نکھار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
گرتے بالوں کے لیے
کسی بھی تیل میں انار کے چھلکو ں کا پاؤڈر ملا لیں۔ اب اس تیل کو بالوں اور جڑوں پر لگا کر اچھی طر ح مساج کریں۔ صبح اٹھ کر بالوں کو شیمپو کر لیں۔ اس سے نہ صرف بال گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ بالوں کی خشکی بھی ختم ہو جائے گی۔
ٹانسلز اور گلے کی خراش
تین چائے کے چمچ انار کا چھلکا پانی میں ابال لیں۔ اب اس کو چھان کر نیم گرم ہونے پر غرارے کریں۔ اس سے گلے کی خراش اور ٹانسلز میں افاقہ ہوگا۔
دانتو ں اور مسوڑھو ں کے لیے
انار کے چھلکے کے پاؤڈر میں ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مر چ ملا کر دانتو ں پر منجن کر نے سے دانت سفید ہو جاتے ہیں۔ اس کا منجن مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے اور خون آنے سے روکتا ہے۔
وزن کم کر نے کے لیے
ایک انار کے چھلکے کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ پسی ہوئی ادرک کا ملا کر ایک کپ پانی میں ابالیں۔ اس ڈرنک کو نہار منہ پینے سے وزن میں کمی ہوگی اور کولیسٹرول بھی کم ہوگا۔
انار کے چھلکو ں کی چائے
انار کے چھلکوں کی چائے بے حد فوائد رکھتی ہے۔ انار کے چھلکو ں میں متعدد غذائی اجزاء وافر مقدار میں موجود ہو تے ہیں۔ انار کے چھلکوں کو سکھا کر بھی ان سے فائدہ لیا جا سکتا ہے اور ان کی چائے بنا کر بھی فائدے حاصل کیے جاتے ہیں۔
انا ر کے چھلکوں کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور اسے محفوظ کر لیں۔ اب چائے بنانے کے لیے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کا ملالیں۔ اسے چند منٹ جوش دیں اور پھر چھان لیں۔ اس میں لیموں کا رس اور شہد شامل کر کے پئیں۔ یہ چائے نظام انہظا م کو درست کرتی ہے۔ قبض اور بدہضمی میں مفید ہے۔ دل کے دورے کے خدشے کو کم کرتی ہے۔ دوران خون کو بہتر کرتی ہے اور جلد کو ترو تازہ بناتی ہے۔ کینسر جیسے موذی مرض میں اس کا استعمال نعمت ہے۔
Comments
Post a Comment