The average lifespan of a hair is three to five years. When its life is over, it falls out and is replaced by a new hair. When the amount of hair loss exceeds the amount of hair growth, we gradually start going bald. Instead of being afraid in such a situation, be brave and smart and think about dealing with this problem, otherwise the rate of hair loss will increase further. In fact, there are many reasons due to which men and women lose their hair.
The first and most common reason is genes, i.e. family history.
The reason why a circular patch of hair disappears in the middle of the head, especially in men, is that this U-type baldness is actually part of the genes of many men and is passed down through family members from generation to generation.
So if your father, brother, grandfather, etc. have baldness and you are a man, then a hormone called DHT is responsible for hair loss in you. And in most men, baldness is caused by this DHT hormone and it happens permanently and very quickly. So the weakness of the hair caused by DHT, which is passed down from generation to generation, is the biggest cause of hair loss and this is the reason why no matter how many tips we try, this hair loss does not stop.
Most men only have hair around their ears, and the main reason for hair loss in this area is that DHT does not affect the hair there. That is why plastic surgeons surgically remove hair only around the ears and transplant it to the front of the head, which then rarely falls out again. There may be some other common causes of hair loss in men and women, for example:
Using a hair dryer for a long time
Applying alcohol gel
Unsuitable food
Scalp infection
Hormonal changes
Skin diseases
Bathing with warm water
Radiation/radiation therapy
Combing more aggressively after bathing
Using too many chemicals or too much shampoo
Hair becomes weak and falls out due to excessive sweating on the scalp in summer.
And there may also be some natural triggers, such as stress or extreme trauma, that can result in hair loss.
So these were the most important reasons for hair loss or baldness. Now the question is, how can hair loss be prevented?
The answer depends on the reason for your hair loss. If you are a man and the reason for your hair loss is family history and DHT hormone, then you can take some medicines and lotions which can only be prescribed by a doctor, but there is a problem with this. As soon as you stop using the medicine, DHT will start showing its effect again. So in such a case, the only permanent solution is hair transplant as I have mentioned above that DHT does not affect the hair around our ears and in hair transplant only these hairs are removed and transplanted.
If we talk about other reasons, then the causes that cause mental stress or mental stress should be removed from life. However, if this is not possible, it is beneficial to make mental exercises and exercise a regular practice. Ensuring exercises like deep breathing in the morning can also slow down the rate of your hair loss.
It is important for women and men who go out in the sun and dust to cover their hair appropriately, as dust, dirt, and the grease from pollution can also be destructive to hair.
Then the most important thing is diet. Whatever you eat has a direct effect on your hair, so if you do not eat a balanced diet, then the complaints of hair fall and thinning will continue to increase. So to prevent hair fall, it is very important that you take special care of your diet. By using five vitamins, you can prevent your hair from falling.
To overcome the deficiency of biotin and vitamin B, egg yolks, almonds, peanuts, walnuts, milk, cheese, and yogurt should be consumed.
To compensate for vitamin C deficiency, citrus fruits should be consumed, including maltodextrin, seasonal fruits, amla, strawberries, and lemons.
To get vitamin D, you should consume egg yolks, fish (salmon), mushrooms, oatmeal, and soy milk.
Spinach, broccoli, almonds, peanuts, mangoes, and kiwi can be used to get vitamin E.
To get vitamin A, consume spinach, carrots, sugar beets, milk, eggs, mango, papaya, and watermelon.
If you want to use all or some of these vitamins directly, be sure to seek guidance from a doctor.
ایک بال کی اوسط عمر تین سے پانچ سال سال ہوتی ہے۔ جب اس کی زندگی ختم ہو جاتی ہے تو یہ جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا بال لے لیتا ہے جب بال گرنے کی مقدار بال اگنے کی مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو آہستہ آہستہ ہم گنجے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کے بجائے ہمت و ہوشیاری سے کام لیجیے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کا سوچیں ورنہ تو بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مرد اور خواتین اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں۔
سب سے پہلی اور عام وجہ ہے جینز یعنی فیملی ہسٹری
خاص کر مردوں میں سر کے درمیان ایک گول دائرے کی شکل میں بالوں کے غائب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت یہ یو ٹائپ گنج پن متعدد مردوں کے جینز کا حصہ ہوتا ہے اور نسل در نسل خاندان کے لوگوں میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔
سو اگر آپ کے باپ بھائی دادا وغیرہ میں گنج پن موجود ہے اور آپ مرد ہیں تو آپ میں ایک ہارمون جسے ڈی ایچ ٹی کہتے ہیں بالوں کے گرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اور زیادہ تر مردوں میں گنج پن اسی ڈی ایچ ٹی ہارمون کی وجہ سے ہوتا ہے اور مستقل طور پر اور بہت تیزی سے ہوتا ہے۔ سو نسل در نسل منتقل ہونے والے ڈی ایچ ٹی سے پیدا ہونے والی بالوں کی کمزوری بالوں کی گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم کتنے ہی ٹوٹکے کیوں نہ آزما لیں، یہ بال گرنا نہیں رکتے۔
اکثر آدمیوں کے صرف کانوں کے ارد گرد ہی بال رہ جاتے ہے اس جگہ پر بال نہ گرنے کی بڑی وجہ ڈی ایچ ٹی کا اس جگہ موجود بالوں پر اثر نہ کرنا ہے ۔ اسی لیے پلاسٹک سرجن صرف کانوں کے ارد گرد ہی بالوں کو سرجری کی مدد سے نکال کر سر کے سامنے والے حصے میں ٹرانسپلانٹ کرتے ہیں جو پھر دوبارہ کم ہی گرتے ہیں۔ مردوں اور عورتوں کے بالوں کے گرنے کی کچھ اور عام وجوہات بھی ہوسکتی ہیں مثال کے طور پر۔
زیادہ دیر تک ہیئر ڈرائر کا استعمال
الکحل والی جیل لگانا
ڈینڈرف سے بالوں میں خشکی
نا مناسب غذا
بالوں کو رنگنا یا بلیچ کرنا
کھوپڑی کی انفیکشن
ہارمونل تبدیلیاں
جلد کے امراض
بہت زیادہ تمباکو نوشی کرنا
گرم پانی کے ساتھ غسل کرنا
ریڈییشن / تابکاری کا علاج
غسل کے بعد زیادہ جارحانہ انداز میں زور زور سے کنگھی کرنا
زیادہ کیمیائی یا بہت زیادہ شیمپو کا استعمال کرنا
موسم گرما میں سر کی جلد پر زیادہ پسینہ آنے کے سبب بال کمزور ہو کر جھڑنا
اور اس کے علاوہ کچھ قدرتی محرکات بھی ہو سکتے ہیں جسیے کے تناؤ یا انتہائی صدمے کے نتیجے میں بالوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔
سو یہ تھیں بال گرنے یا گنج پن ہونے کی اہم ترین وجوہات۔ اب سوال یہ ہے کہ بال گرنے سے بچاؤ کیسے کیا جاسکتا ہے؟
اس کا جواب آپ کے بال گرنے کی وجہ پر منحصر ہے۔ اگر تو آپ مرد ہیں اور آپ کے بال گرنے کی وجہ فیملی ہسٹری اور ڈی ایچ ٹی ہارمون ہے تو پھر کچھ ادویات اور لوشن جن کو صرف ڈاکٹر ہی تجویز کر سکتا ہے آپ لے سکتے ہیں لیکن اس میں ایک مسئلہ ہے۔ جیسے ہی آپ دوا کا استعمال روکیں گے تو ڈی ایچ ٹی پھر اپنا اثر دکھانا شروع کر دے گا۔ سو ایسی صورت میں مستقل حل صرف ہیر ٹرانسپلانٹ ہی ہے جیسے کہ میں نے اوپر بتایا ہے کہ ہمارے کانوں کے ارد گرد بالوں پر ڈی ایچ ٹی اثر نہیں کرتا اور ہیر ٹرانسپلانٹ میں صرف یہ بال ہی نکال کر ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
اگر دوسری وجوہات کی بات کریں تو ذہنی تناؤ یا مینٹل اسٹریس کا باعث بننے والی وجوہات کو زندگی سے نکالنا ہے تاہم ایسا ممکن نہ ہو تو دماغی صلاحیت تیز کرنے والی مشقیں اور ورزش کو معمول بنا لینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ صبح کے وقت لمبے لمبے سانس لینے جیسی ورزشوں کو یقینی بنانے سے بھی آپ کے بالوں کے گرنے کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔
وہ خواتین و حضرات جو دھوپ اور گردوغبار میں باہر نکلتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بالوں کو مناسب انداز میں ڈھانپیں کیونکہ دھول مٹی اور آلودگی کی چکنائی بھی بالوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
پھر سب سے ضروری ہے خوراک۔ آپ جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کا براہ راست اثر آپ کے بالوں پر ہوتا ہے اس لیے اگر آپ غذا متوازن انداز میں نہیں کھاتے تو بال گرنے اور پتلے ہونے کی شکایات بڑھتی رہیں گی۔ سو بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ پانچ وٹامنز کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کے گرنے سے بچا سکتے ہیں
بائیو ٹن اور وٹامن بی
بائیو ٹن اور وٹامن بی کی کمی پوری کرنے کے لیے انڈے کی زردی ، بادام ، مونگ پھلی ، اخروٹ ، دودھ ، پنیر اور دہی کا استعمال کرنا چاہیے-
وٹامن سی
وٹامن سی کی کمی پوری کرنے کے لیے سٹریس پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے جن میں مالٹا، موسمی، آملہ، اسٹرابیریز اور لیموں شامل ہیں ۔
وٹامن ڈی
وٹامن ڈی کی حاصل کرنے کے لیے انڈے کی زردی، مچھلی ( سالمن) کھمبیاں ، دلیہ ، سوئے دودھ کا استعمال کرنا چاہیے۔
وٹامن ای
وٹامن ای حاصل کرنے کے لیے پالک ، بروکولی ، بادام ، مونگ پھلی ، آم اور کیوی کا استعمال کیا جا سکتا ہے
وٹامن اے
وٹامن اے حاصل کرنے کے لے پالک ، گاجر ، شکر کندی ، دودھ، انڈے، آم ، پپیتا اور تربوز کا استعمال کریں۔
اگر آپ یہ سب یا ان میں سے کچھ وٹامنز براہ راست استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر سے رہنمائی ضرور لیے۔
Comments
Post a Comment