کریلا
کریلا ویسے تو وہ سبزی ہے جس کا نام سنتے ہی آپ کو عموماً اپنا منہ کڑوا محسوس ہونے لگتا ہے، مگر اِس کے فائدے جانتے ہی آپ اِس کی تمام کڑواہٹ چُٹکی میں بھول جائیں گے۔کریلے میں موجود فعال کمپاؤنڈز جیسے کہ چارجین، مومورڈیکین اور وٹامن سی انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتے ہیں۔
کریلا ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔ کریلے میں وٹامن سی وٹامن اے اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔
کریلے میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔
کریلے کی کم کیلوریز اور زیادہ فائبر کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، فائبر سے بھرپور خوراک بھوک کو کم کرتی ہے اور چربی کے ذخیرہ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔۔
کریلے میں موجود پٹین، فائبر اور دیگر کمپاؤنڈز دل کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔۔
کریلے میں مختلف اینٹی آکسیڈنٹس اور فعال کیمیائی کمپاؤنڈز ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیات کی ترقی کو روکتے ہیں۔۔
کریلے کے عرق میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
کریلے میں وائرل انفیکشن کے خلاف قدرتی دفاعی خصوصیات ہوتی ہیں۔۔ اس کی مختلف کیمیائی خصوصیات وائرس کی نشوونما کو روکتی ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔۔
Comments
Post a Comment