پھل مکھانہ

پھول مکھانہ کی افادیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں حالانکہ وہ  اپنے اندر بےشمار فوائد سموئے ہوئے ہیں

پھل مکھانے دراصل کمل کے بیج 

(Fox Nuts یا Lotus Seeds) 

ہیں۔ یہ ایک قدرتی پھل ہے جو زیادہ تر پانی میں اگنے والے پودے (کمل/سنگھاڑا کے خاندان) سے حاصل ہوتا ہے۔ خاص طور پر یہ بھارت، چین، جاپان اور نیپال کے علاقوں میں کاشت کیے جاتے ہیں۔

  اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھولوں اور پتوں سے مشابہت کرتے ہیں۔ ان کی جڑ چھوٹے مکھانے کے برابر ہوتی ہے۔ مکھانوں کی کی کاشت دسمبر میں کی جاتی ہے، ان کا پودا اور پھل کانٹوں سے بھرا ہوتا ہے اور بڑے بڑے پتوں کی طرح نظر آتا ہے۔ اس کی کی کاشت کے لیے مکھانے کے بیج پانی میں پھینکنے پڑتے ہیں۔ ان کا بیرونی چھال سیاہ اور کھردری ہوتی ہے۔

ان  میں خانے ہوتے ہیں اور ہر ایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول بیج نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے میٹھا ہوتا ہے۔ خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال لیتے ہیں اور خشک شدہ کو مرکبات میں شامل کرتے ہیں

یہ بیج پانی کے اندر بننے والے پھل کے اندر ہوتے ہیں۔ جب یہ خشک ہو جاتے ہیں تو ان کو نکال کر آگ پر بھونا جاتا ہے، جس کے بعد یہ ہلکے، سفید اور پھولے ہوئے مکھانے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

مکھانے کاشت زیادہ تر تالابوں اور جھیلوں میں کی جاتی ہے، اور یہ ایک محنت طلب عمل ہے کیونکہ پانی سے بیج نکال کر خشک کرنا اور پھر بھوننا کافی وقت لیتا ہے۔

پھل مکھانے غذائیت سے بھرپور ایک قدرتی غذا ہیں۔ جن میں پروٹین، فائبر، کیلشیم، آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ یہ دل کی صحت کے لیے مفید ہیں، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ فائبر کی وجہ سے وزن گھٹانے اور ہاضمہ بہتر بنانے میں بھی کارآمد ہیں۔ کیلشیم اور میگنیشیم کی موجودگی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتی ہے اور دماغی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی یہ مفید ہیں کیونکہ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو  کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کمزوری کو دور کرنے کے لیے مکھانے کا حلووں اور پنجیری میں استعمال کمزوری کو دور کرنے میں کافی حد تک فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔  مکھانے میں پروٹین، کاربوہائڈریٹس،فایبر، میگنیشیم ، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن اور زنک کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے ۔

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پھول مکھانہ آپ کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔

پھول مکھانے میں کیلوریز بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہیں ، جو وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹنگ کرنے والے افراد کیلئے بہترین ہے، 100 گرام مکھانے میں صرف 350 کیلوریز ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ یہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس میں پروٹین، فائبر اور وٹامنز بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

مکھانوں میں کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے اس لیے یہ ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں کافی مثبت ثابت ہوتے ہیں۔ ہڈیوں کا مسئلہ بزرگ حضرات میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے اس لیے بزرگ دن میں دو بار مکھانے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مفید ہے . آرتھرائیٹس کے مریض اس کا مستقل استعمال کریں ۔

طریقہ استعمال 

مکھانوں کو  ہلکا بھون کر پاوڈر کرنے کے بعد بادام کاجو اخروٹ اور دوسرے ڈرائی فروٹس سے بنے کسی بھی مرکب میں شامل کر کے استعمال کی جا سکتا ہے 

پھلوں کے رس، گھی یا دودھ کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے. ایک چمچ مکھانوں کا سفوف ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ڈال کر ہر روز  پیا جا سکتا ہے 

Comments

Popular posts from this blog

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics

۔28🌻) دینی اداروں اور علماء کے سائٹس وغیرہ