44) حج اخرت میں کامیابی کا بہترین زریعہ ہے




حج اخرت میں کامیابی کا بہترین زریعہ ہے

  بخاری، مسلم، نسائی، ترمذی اور ابن ماجہ میں ابو ہریرہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جس نے حج کیا فسق اور فحش کلام سے بچا تو وہ ایسا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا

 صحیح مسلم میں ابن خزیمہ اور عمرو بن العاص رضی اللّٰه تعالیٰ عنہم سے روایات ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ حج ان گناہوں کو دفع کر دیتا ہے جو اس سے قبل ہو چکے ہوں 

  صحیح بخاری میں ابو ہریرہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا عمرہ کرنا دوسرے عمرہ تک گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور مقبول حج کا بدلہ سوائے جنت کے کچھ نہیں 

 عائشہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہا بنت ابی بکر رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےحج کو عورتوں کے لیے جہاد کا متبادل قرار دیا  

     صحیح مسلم میں عائشہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہا بن ابی بکر رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اللہ پاک کے یہاں یوم عرفہ سے زیادہ کسی دن جہنم سے بندے آزاد نہیں کیے جاتے 

                    حاجی کی چار سو افراد کی مغفرت کی درخواست قبول ہو جاتی ہے   

مسجد حرم کے حدود میں ہر ایک نیکی اور زکر کا ثواب ایک لاکھ کے برابر ہوتی ہے

                      مسجد اقصٰی میں باجماعت نماز 62 کروڑ 50 لاکھ درجہ زیادہ ہیں 

     .         مسجد نبوی میں باجمات نماز  3 نیل 12 کھرب 50 ارب درجہ زیادہ ہیں 

            مسجد حرام  میں باجمات نماز کا ثواب 31 سنگھ 25 پدم درجہ زیادہ ہیں 

                                    منیٰ سے عرفات پیدل جانے پر دس ارب نیکیاں ملتی ہیں

   حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو شخص صاحب حیثیت ہوتے ہوئےحج فرض ادا نہ کرے اور اس کا کوئی عذر بھی نہ ہو اس کی مرضی چاہے یہودی ہو کر مرے چاہے نصرانی ہوکر (مشکواۃ المصابیح)

حج کرنے میں کتنا فائدہ اور نہ کرنے میں کتنا نقصان ہے ہم اپنے نوکریوں کے فنڈز ، پلاٹ ، جائداد ، کاروبار اور بینک بیلنس مر کے چھوڑ کر کیا حاصل کرینگے اس لیے بہتر یہ ہے ہم اللّٰه پاک سے سچی توبہ کرلے جن کا حقوق ہو ادا کرنے کی کوشش کریں ۔ استطات ہو یا نہ ہو حج ادا کرنے کی کوشش کریں اور اللّٰه پاک سے توفیق کی دعا کریں ۔ اگر اس سے پہلے موت اجائے پھر بھی کامیابی ہے 

Comments