۔924🌻) معلومات نبی ﷺ
نبی پاک ﷺ کے ازواج مطہرات کی تعداد گیارہ تھے 🌸
چچاوں کی تعداد گیارہ تھی جس میں دو مسلمان ہوے 🌸
حضرت حمزہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ اور حضرت عباس رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ
پھوپھیوں کی تعداد چھ تھیں صفیہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہا 🌸
مسلمان ھوی اور حضرت اروی ، حضرت عاتکہ کے متعلق اختلاف ہے۔
نبی پاک ﷺ کے ماموں اسود بن عبد یغوث 🌸
اور عبداللّٰه بن ارقم بن عبد یغوث تھے ۔
نبی پاک ﷺ کے رضاعی مائیں ... حضرت ثوبیہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہا 🌸
اور حضرت حلیمہ سعدیہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہا تھیں۔
نبی پاک ﷺ کے رضاعی بھائی ... حضرت عبداللّٰه رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ 🌸
حضرت ابو سفیان بن الحارث رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ ، حضرت حمزہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ ، ابو سلمہ عبدالاسد مسروح ، حضرت خزافہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ
رضاعی بہن ... انیسہ بنت الحارث اور حزافہ بںنت الحارث تھی ۔ 🌸
نبی پاک ﷺ کے بیٹے ... طیب ،ابراہیم ، طاہر ، قاسم تھے 🌸
جو بچپن میں فوت ہو گئے تھے
نبی پاک ﷺ کی بیٹیاں ... زینب رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہا ، رقیہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہا 🌸
ام کلثوم رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہا اور فاطمہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہا تھی۔
موذن ... حضرت بلال رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ (مسجد نبوی) 🌸
حضرت عبداللّٰه بن مکتوم رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ (مسجد نبوی)
حضرت ابو محزورہ رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ (مسجد حرام)
(حضرت سعد قرظ یا حضرت سعد بن عا ئز رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہما (مسجد قبا
نبی پاک ﷺ نے جس کی امامت میں نماز پڑھی 🌸
حضرت ابوبکر صدیق رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ
اور حضرت عبدالرحمن بن عوف رَضی اللّٰه تعالیٰ عنہ
استفادہ ( تذکرہ محبوب کبریا ) تالیف مولانا ابو محمد عبدالکریم ندیم صاحب
تاریخ اسلام ) تالیف مولانا محمد میاں صاحب )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام کو ان کی اصلی صورت میں کتنی مرتبہ دیکھا اور کس کس وقت دیکھا
جواب : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو بصورتِ اصلی پوری زندگی میں صرف چار مرتبہ دیکھا
سوال : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو ابراہیم کس نے رکھی
جواب : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری زمانہ تھا حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور یہ کہہ کر آواز دی یا ابا ابراہیم جس سے آپ کی کنیت ابو ابراہیم ہوگئی
سوال : جنت میں آنحضرت ﷺ کی شادی دنیا کی کن کن عورتوں سے ہوگی
جواب : جنت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی دنیا کی تین عورتوں سے ہوگی -(1) مریم بنت عمران (2) آسیہ فرعون کی بیوی (3) کلثوم( حضرت موسی علیہ السلام کی وہ بہن جس نے فرعون کو موسی علیہ السلام کے لئے دودھ پلانے والیوں کی طرف رہنمائی کی تھی حاشیہ جلالین ٢ ص ٣٢٧ پارہ ٢٠ ))
سوال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد مہر نبوت باقی رہی تھی یا نہیں
جواب : حضرت اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد مہر نبوت ختم ہوگئی تھی اسی وجہ سے مجھے یقین ہوگیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وصال فرما گئے -( خصائل نبوی ص ١٦ )
سوال : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک کتنی مرتبہ چاک کیا گیا کس وجہ سے کیا گیا اور کس نے کیا
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک چار مرتبہ چاک کیا گیا -(١) بچپن میں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تین سال تھی تاکہ کھیل کود اور طفولیت کا شوق و رغبت نکل جائے -(٢) جنگل میں بعمر ١٠ سال تاکہ زمانہ شباب کی قوت شہوانیہ و غضبیہ ختم ہو جائے -(٣) غار حرا میں جبکہ نبوت ملنے کا وقت قریب آیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر وحی خدا وندی کے انوار و برکات برداشت کرنے کی قوت پیدا ہو جائے اور یہ واقعہ ماہ رمضان یا ماہ ربیع الاول میں پیش آیا -(٤) معراج کی رات میں تاکہ آپ کے قلب مبارک میں عالم ملکوت کی سیر عالم ارواح اور ان کے تجلیات اور چمکتے ہوئے انوار کا مشاہدہ کرنے کی قوت پیدا ہو جائے جن کے دیکھنے سے دل وحشت آجاتی ہیں
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا نام کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار کس کو عنایت فرما دی تھی
جواب :آپ صلی اللہ علیہ وسلم تلوار کا نام ذوالفقار تھا اور آپ نے یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے دی تھی ( لامع الداری )
سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کتنی مقدار پانی سے وضو اور غسل فرماتے تھے
جواب : وضو تو ایک مد پانی سے کرتے تھے اور غسل ایک صاع سے
سوال : مد اور ساع کی مقدار کیا ہے
جواب : مد ٧٩٥ گرام ٩٨٥ ملی گرام کا ہوتا ہے اور صاع تین کلو ١٥٠ گرام کا
سوال : این الذبیحین کس کا لقب ہے اور ذبیحین کا مصداق کون ہیں
جواب : یہ ہمارے حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے اور دو ذبیحوں سے مراد ایک تو حضرت اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لڑکے ہیں جن کی اولاد میں ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرے ذبیح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم حضرت عبداللہ بن عبدالمطلب ہیں جن کے ذبیح نام کے ساتھ موسوم ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عبدالمطلب نے خواب میں چاہ زمزم کا نشان دیکھا اور کھودنا شروع کیا یہ وہ مقام تھا جہاں اساف اور نائلہ دو بت رکھے ہوئے تھے - قریش نے منع کیا اور لڑنے کو تیار ہوگئے - یہ صرف دو ہی شخص تھے باپ اور بیٹے ان کا کوئی مددگار و معاون نہ تھا مگر پھر بھی عبدالمطلب ہی غالب رہے اور کنواں کھودنے کے کام میں مصروف رہے اس وقت عبدالمطلب نے اپنی تنہائی کو محسوس کیا اور منت مانی کہ اگر خدائے تعالٰی نے مجھ کو دس بیٹے عطا فرما دئیے اور پانی کا چشمہ بھی نکل آیا تو میں اپنے بیٹوں میں سے ایک کو خدا کے نام پر قربان کروں گا - چند روز کی محنت کے بعد چشمہ بھی نکل آیا اور عبدالمطلب کو اللہ نے دس بیٹے بھی عطا فرما دئیے - چاہ زمزم کے نکل آنے سے قریش میں عبدالمطلب کا سکہ بیٹھ گیا تھا اور ان کو لوگ بڑا ماننے لگے تھے جب عبدالمطلب کے بیٹے جوان ہوگئے تو انہوں نے اپنی مانی ہوئی منت پوری کرنی چاہی سب بیٹوں کو لیکر کعبہ میں گئے اور ہبل نامی بت کے سامنے قرعہ اندازی کی اتفاق کی بات کہ قرعہ کا تیر سب سے چھوٹے بیٹے حضرت عبداللہ کے نام نکلا جو عبدالمطلب کو سب سے زیادہ عزیز تھا - عبدالمطلب چونکہ اپنی نذر کو پورا کرنا چاہتے تھے - مجبوراً عبداللہ کو ہمراہ لیکر قربان گاہ کی طرف چلے - عبداللہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں اور قریش کے سرداروں نے عبدالمطلب کو اس کام( ذبح عبداللہ )سے باز رکھنا چاہا مگر عبدالمطلب نہ مانے بالآخر بڑی رد و قدح کے بعد یہ معاملہ سجاع نامی کاہنہ کے حوالے کیا گیا اس نے کہا کہ تمہارے یہاں ایک آدمی خون بہا دس اونٹوں کے برابر ہے پس تم تم ایک طرف دس اونٹ اور ایک طرف عبداللہ کو رکھو اور قرعہ ڈالو قرعہ اونٹوں کے نام نکل آئے تو ان دس اونٹوں کو ذبح کر دو اور اگر قرعہ عبداللہ کے نام پر آئے تو تو دس اور بڑھا کر بیس اونٹ عبداللہ کے بالمقابل رکھو اور پھر قرعہ ڈالو اسی طرح ہر مرتبہ دس دس بڑھاتے جاؤ یہاں تک کہ قرعہ اونٹوں کے نام آجائے چنانچہ ایسا ہی کیا گیا اور قرعہ عبداللہ کے نام پر ہی نکلتا رہا - یہاں تک کہ جب اونٹوں کی تعداد سو ہوگئی تب اونٹوں کے نام قرعہ آیا عبدالمطلب نے اپنی تسکین کے خاطر کے لئے دو مرتبہ پھر قرعہ ڈالا اور اب ہر مرتبہ اونٹوں کے ہی نام قرعہ نکلا وہ سو اونٹ ذبح کئے گئے اور عبداللہ کی جان بچ گئی اس وقت سے ایک آدمی کا خون بہا قریش میں سو اونٹ مقرر ہوئے - اسی وجہ سے حضرت عبداللہ ذبیح پانی کے مصداق ہیں
( تاریخ اسلام ج ١ ص ٨٦ و ص ٨٧ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کس بیوی کا نکاح آسمان پر ہوا
جواب : وہ بیوی حضرت زینب بنت جحش ہیں( حاشیہ جلالین ص ٣٥٥ )
سوال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام کے کتنے سال بعد پیدا ہوئے
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام کے چھ ہزار ایک سو پچپن سال بعد پیدا ہوئے -( اشرف المکالمہ ص ١٨ )
جواب : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے کے متعلق دو قول ہے
سوال : آنحضرت ﷺ کھانے کے کتنے طریقے تھے اور کس طرح بیٹھ کر کھاتے تھے
جواب : حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم دو طریقہ پر بیٹھ کر کھاتے تھے اور یہ دونوں طریقے جو بیان کئے ہیں اکثر اوقات پر محمول ہیں ورنہ بعض روایات سے چار زانو بیٹھ کر کھانا کھانے کا بھی ثبوت ہے
۔(١) اکڑو بیٹھ کر(٢) دو زانو بیٹھ کر اور طریقہ یہ تھا کہ بائیں قدم کا تلوا داہنے قدم کی پشت سے لگا ہوتا تھا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں( وسطی سبابہ ابہام )سے کھانا تناؤل فرماتے ( نشرالطیب ١٩١ )
سوال : کھانے کے شروع اور اخیر میں کیسی چیز کھانا مسنون ہے میٹھی یا نمکین
جواب : کھانے کو نمکین چیز سے شروع کرنا اور نمکین چیز ہی پر ختم کرنا مسنون ہے
اور اس میں ستر بیماریوں سے شفاء ہے
سوال : وہ کونسی سبزی ہے جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سالن کے برتن میں کرکے کھایا کرتے تھے
جواب : وہ سبزی یقطین یعنی کدو ہے( ترمذی ص ٢/٦ نشرالطیب )
سوال : آنحضرت ﷺ کے پانی پینے کے پیالے کتنے تھے اور کس کس چیز کے تھے
جواب : دو پیالے تھے ایک گچ اور دوسرا لکڑی کا ( نشرالطیب )
سوال : غار حرا میں قیام کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کھانا کھاتے تھے اور یہ کھانا کہاں سے آتا تھا
جواب : قیام غار حرا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ستو اور پانی تناول فرماتے تھے - یہ کھانا کبھی تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا لے کر آتیں اور کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود گھر تشریف لے جاتے اور دو تین روز کا کھانا ساتھ لاتے( نشرالطیب )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہننے کے کپڑوں کی تعداد کتنی تھی اور کس کس چیز کے تھے
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس میں کرتہ لنگی عمامہ چادر ہوتے تھے جس میں کرتہ سوتی ہوتا تھا جس کی آستین چھوٹی تھی ویسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اون اور کتان بھی پہنا ہے - مگر زیادہ تر سوتی استعمال کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو چادریں تھیں اور دو کھیس ١-سرخ ٢-سیاہ، دھاری والی ایک کمبل اور ایک تکیہ جس میں پوست خرما بھری ہوئی تھی ( نشرالطیب )
سوال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہبند کی لمبائی اور چوڑائی کتنی تھی
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تہبند کی لمبائی چار ہاتھ ایک بالشت اور چوڑائی دو ہاتھ ایک بالشت تھی
جواب : آپ ﷺ کے عمامہ باندھنے کا طریقہ یہ تھا کہ کبھی اس کے شملہ کو دونوں کندھوں کے درمیان چھوڑ دیتے اور کبھی بغیر شملہ کے عمامہ باندھتے تھے اور عمامہ کے نیچے کبھی ٹوپی اوڑھتے اور کبھی نہ اوڑھتے تھے ( نشرالطیب ص ١٩٢ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کتنے گھوڑے تھے ان کا نام کیا تھے
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سات گھوڑے تھے جن کے نام یہ ہیں
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے پاس خچر کتنے تھے اور کہاں سے آئے تھے
جواب : پانچ خچر تھے - ١- دلدل یہ مقوقس( مصر کے بادشاہ )نے بھیجا تھا - ٢- فضہ یہ فروہ نے( جو قبیلہ جذام سے تھا )بھیجا تھا - ٣- ایک سفید خچر تھا جو حاکم ایلہ نے پیش کیا تھا - ٤- چوتھا خچر حاکم دومۃ الجندل نے بھیجا تھا - ٥- پانچواں اصحمہ یعنی حبشہ کے بادشاہ نے بھیجا تھا ( نشرالطیب ص ١٩٢ )
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے پاس دراز گوش یعنی گدھے کتنے تھے اور ان کے نام کیا تھے اور کہاں سے آئے تھے
جواب : تین گدھے تھے - ١- عفیر جو شاہ مصر نے بھیجا تھا - ٢- فروہ مذکور نے بھیجا تھا - ٣- حضرت سعد بن عبادہ نے خدمت اقدس میں پیش کیا تھا
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے یہاں کی سانڈنیان کتنی تھی اور ان کے کیا نام ہیں
جواب : تین سانڈنیان یعنی اونٹنیاں تھی جن کے حسب ذیل ہیں - ١- قصوی ٢- عضباء ٣- جدعا اور بعض نے آخر کے دو ناموں کو ایک ہی کہا ہے ( نشرالطیب بحوالہ زادالمعاد )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ دینے والی اونٹنیاں کتنی تھیں
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ دینے والی اونٹنیاں پینتالیس تھیں
یہ تمام چیزیں یعنی ملبوسات و مرکوبات اور دیگر جانوروں کی تعداد حالات دراز منہ کے لحاظ سے ہیں جن میں سے بعض میں تو استمرار ہوتا ہے اور بعض خاص خاص مواقع کے لحاظ سے ہیں
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بکریوں کی تعداد کتنی ہے
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سو بکریاں تھیں - اس مقدار سے زیادہ نہ ہونے دیتے تھے اور جب کوئی بچہ پیدا ہوتا تو ایک بکری ذبح کرلیتے تھے
سوال : حجۃالوداع اور عمرۃالقضاء میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال کاٹنے کا شرف کس کس نے حاصل کیا
جواب : یہ شرف حجۃ الوداع میں حضرت معمر بن عبداللہ نے اور عمرۃالقضاء میں خراش ابن امیہ نے حاصل کیا ( بین السطور بخاری شریف ص ٦٣٣ )
سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جن بچوں نے پیشاب کیا وہ کتنے ہیں اور کون کون ہیں
جواب : وہ پانچ ہیں - ١- سلیمان بن ہشام ٢- حضرت حسن ٣- حضرت حسین ٤- حضرت عبداللہ بن زبیر ٥- ابن ام قیس اور بعض حضرات نے ان ناموں کو ان اشعار میں کہا ہے
قد بال فی حجرالنبی اطفال
حسن و حسین و ابن الزبير بالوا
وکذا سلیمان بن ہشام
وابن ام قیس جاء فی الختام
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب وفات پا گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل و کفن کن کپڑوں میں دیا گیا
جواب : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا وقت آیا تو صحابہ سوچنے لگے کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے کپڑے مثل دوسرے مردوں کے اتاریں جائیں یا مع کپڑوں کے غسل دیں - جب آپس میں اختلاف ہوا تو اللہ نے ان پر نیند مسلط کر دی - گھر کے ایک گوشہ سے کہنے والے نے کہا کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو مع کپڑوں کے غسل دو تب آپ کو مع کپڑوں کے غسل دیا گیا - پس قمیض کے اوپر سے پانی ڈالتے تھے اور قمیض سمیت ملتے تھے - پھر آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کا کرتا نچوڑا گیا اور نکال لیا گیا تھا -( نشرالطیب ص ٢٠٥ )حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سوتی کپڑوں میں کفن دیا گیا -( رواہ الشيخان - بحوالہ نشرالطیب )
سوال : آنحضرت ﷺ کی نماز جنازہ کیسے پڑھی گئی اور پہلے کس نے پڑھی
جواب : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنازے کی نماز جماعت سے نہیں پڑھی گئی بلکہ علیحدہ علیحدہ پڑھی گئی صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے آخری وقت میں معلوم کیا تھا کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب غسل کفن سے فارغ ہوجاؤ تو میرا جنازہ قبر کے قریب رکھ کر ہٹ جانا اول ملائکہ نماز پڑھیں گے پر تم گروہ در گروہ آئے جانا اور نماز پڑھتے جانا اور اول اہل بیت کے مرد پڑھیں گے - پھر ان کی عورتیں پھر تم اور لوگ ہم نے عرض کیا کہ قبر میں کون اتارے گا - آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )نے فرمایا میرے اہل بیت اور ان کے ساتھ ملائکہ ہوں گے
-( نشرالطیب ص ٢٠٣ )
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی قبر مبارک کس نے کھودی اور کیسے کھودی
جواب : حضرت ابوطلحہ نے آپ ﷺ کی بغلی قبر کھودی( ترمذی ص ١٢٤ ج ١ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر مبارک میں کن کن حضرات نے اتارا
جواب : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو چار صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )نے قبر میں اتارا جن نام حسب ذیل ہیں - ١- حضرت علی رضی اللہ عنہ ٢- حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادے ٣- حضرت قثم رضی اللہ عنہ ٤- حضرت فضل رضی اللہ عنہ ( نشرالطیب ص ٢٠٦ )
سوال : سوال آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی لحد مبارک پر کتنی اینٹیں رکھی گئیں اور کیسے رکھی گئیں کچی تھیں یا پکی
جواب : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی لحد پر رکھی جانے والی اینٹیں نو تھیں جو کھڑی کرکے رکھی گئیں اور یہ اینٹیں کچی تھیں ( نشرالطیب ص ٢٠٦ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دفن کیا جانے لگا تو آپ( صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر مبارک کے نیچے کپڑا کس نے بچھایا اور کیا بچھایا -
جواب : حضرت شقران رضی اللہ عنہ جو آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے آزاد کردہ غلام غلام تھے - انہوں نے اپنی رائے سے ایک کھیس جو نجران کا بنا ہوا تھا بچھا دی دیا تھا جس کو یہ صحابی اوڑھا کرتے تھے ( ترمذی، نشرالطیب ٢٠٦ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر پانی کس نے چھڑکا اور کتنا چھڑکا کدھر سے شروع کیا
جواب : حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے چھڑکا ایک مشک چھڑکا اور سرہانے کی طرف سے شروع کیا تھا ( نشرالطیب ص ٢٠٦ )
سوال : وہ کون سے صحابی ہیں جن کو یہ صرف حاصل ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں پڑھائی
جواب : وہ صحابی حضرت سہل بن بیضاء ہیں -( مسلم بحوالہ مشکوۃ ص ١٤٥ /١ )
سوال : آپ ﷺ کے دست مبارک سے ہونے کا شرف پانے والے صحابی کون ہیں
جواب : حضرت عبداللہ ذوالبجادتین( رضی اللہ عنہ )ہیں -( ترمذی، ہدایہ )
سوال : کیا کوئی آدمی ایسا بھی ہے جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بدست خود نیزہ مارا ہو اور اس سے وہ ہلاک ہوگیا ہو
جواب : ہاں - وہ ایک کافر ہے - جس کا نام ابی بن خلف ہے - غزوہ اُحد میں یہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے ہاتھ سے مارا گیا -( بخاری شریف )
سوال : غزوہ احزاب میں حضور ﷺ اور صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )نے جو خندق کھودی تھی اس کی کھدائی کتنے دنوں میں ہوئی اور اس خندق کی مقدار کیا تھی -
جواب : اس خندق کی کھدائی چھ دن میں مکمل ہو گئی اور یہ خندق ساڑھے تین میل لمبی اور تقریباً پانچ گز گہری تھی -( معارف القرآن ص ١٠٣، ص ١٠٧ پارہ ٢١ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے کونسا غزوہ کیا
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے جو غزوہ کیا ہے وہ غزوہ ابواء ہے اس کے بعد بواط پھر عشیر -( بخاری شریف ج ١ ص ٥٦٣ )
سوال : کل غزوات کتنے پیش آئے
جواب : کل غزوات کی تعداد انتیس ہے -( بخاری شریف ج ١ ص ٥٦٣ )( حضرت جابر( رضی اللہ عنہ )سے ٣١، ابن المسیب سے ٢٤، اور ابن سعد سے ٢٧ منقول ہے اور وجہ اختلاف یہ ہے کہ بعض رواۃ نے بعض روایات کو مکمل ضبط نہیں کیا بلکہ جن کا علم ہوا ان کو نقل کردیا یا یوں کہا جائے کہ بعض غزوات کو بعض میں کچھ مناسبت کی وجہ سے داخل مان کر ایک شمار کرلیا جیسے طائف و حنین یا احزاب و بنی قریظہ)
سوال : وہ غزوات جن میں کفار سے مقاتلہ ہوا ہے کتنے ہیں اور وہ کون کون سے ہیں
جواب : وہ غزوات کل نو ہیں - ١-غزوہ بدر ٢- غزوہ اُحد ٣- غزوہ احزاب ٤- غزوہ بنی قریظہ ٥- غزوہ بنی مصطلق ٦- غزوہ خیبر ٧- غزوہ فتح مکہ ٨- غزوہ حنین ٩- غزوہ طائف -( بخاری شریف ج ١ ص ٥٦٣ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس کی طرف کتنے دن نماز ادا کی
جواب : سولہ مہینے یا سترہ مہینے نماز ادا کی اس کے بعد بیت اللہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا تھا -( جلالین ص ٢١ پارہ ٢ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض الوفات کس دن شروع ہوا اور آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )اس مرض میں کتنے دن رہے
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض کی ابتداء پیر کے دن سے ہوئی بعض نے ہفتہ کا دن اور بعض نے بدھ کا دن بتایا ہے - اور کل مدت مرض بعض نے ١٣ دن اور ١٤ دن اور بعض نے دس دن بیان کی ہے اس اختلاف میں تطبیق اس طرح ممکن ہے کہ مرض کی ابتداء کو بعض لوگ خفیف سمجھ کر شمار نہیں کرتے اور بعض لوگ شمار کرتے ہیں -( نشرالطیب ص ٢٠٢ )
سوال : بوقت وصال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری کلام کیا تھا
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری کلام یہ تھا اللھم بالرفيق اعلی
( بخاری ج ٢ ص ٦٤١ )
سوال : معراج کے سفر میں راستے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کتنی اور کس کس جگہ نماز نفل ادا کی
جواب : بعض نے کہا ہے کہ تین جگہ - اور بعض نے کہا کہ چار جگہ نماز پڑھی - ١- یثرب( مدینہ منورہ )٢- مدین ٣- بیت اللحم ٤- طور سينا -( بحوالہ نشرالطیب ص ٥٦ )
سوال : بیت اللحم کونسی جگہ ہے
جواب : بیت اللحم اس جگہ کا نام ہے جہاں حضرت عیسٰی( علیہ السلام )کی پیدائش ہوئی تھی -( حوالہ بالا )
سوال : بیت المقدس میں حضور( صلی اللہ علیہ وسلم )نے کس کس کی امامت کرائی تھی -
جواب : حضور( صلی اللہ علیہ وسلم )نے اول فرشتوں کی امامت کی تھی پھر انبیاء( کرام علیہم السلام )کی امامت کرائی -( نشرالطیب ص ٦٢ )

Comments
Post a Comment