۔1123🌻) درود شریف پڑھا کریں

زندگی پریشـانیوں مصیبتـوں اور مشـکلات سے پاک ہو جـائے گی درود پڑھنے کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں . درود شریف اٹھتے بیٹھتے پڑھا کریں اپنے بچوں اپنی فیملی کو بھی درود ابراھیم کی پابندی کرنے کی عادت ڈالیں خود بھی کثرت سے درود پڑھا کریں بغیر مانگے ہر چیز آپکو ملنـا شـروع ہو جائیں گی

۔☜ جب بھی کوئی ٹینشن آئے پریشانی آئے کسی بڑی مصیبت میں پھنس جائیں تو فورا کثرت سے درود شرہف پڑھنا شروع کر دیں اللہ کی رحمتیں آپکی زندگی میں آنا شروع ہو جائیں گی اللہ کی رحمتیں آپکو ضرور ڈھانپ لیں گی آپکے غم آپکی فکر آپکی ٹینشنیں ان شاءاللہ خوشی میں تبدیل ہونا شروع ہو جائیں گی

۔✦ یقـینـا نبی کریـم ﷺ پر درود و سـلام بھیجنے سے دنیـا و آخـرت کی ہر خیر و بھـلائی ملتی ہے ہر قسم کی پریشـانی دور ہو جاتی ہے تو غمـوں کی دوری، گنـاہوں کی معـافی کے لئے اور درجـات کی بلندی، رحمتـوں کے نزول کے لئے نبی ﷺ پر کثرت سے درور بھیجنـا ہے 

۔☜ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے رسول آپ اس کے بارے میں بتلائیں کہ اگر میں اپنی دعا کا وقت آپ پر درود بھیجنے میں لگا دوں تو؟ آپ ‌ ﷺ نے فرمایا تو اللہ تعالیٰ تجھے ہر اس چیز سے کفایت کرے گا، جو تجھے دنیا اور آخرت کے معاملے میں غمزدہ کرتی ہے

  (مسند احمد ٥٧١٩) صحيح

۔✦ درود پاک پڑھنے سے فرشتے ہمارے لئے دعائے رحمت کرتے رہیں گے

۔☜ رسول اللہ ‌ ﷺ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ... جس نے مجھ پر درود بھیجا، فرشتے اس وقت تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہیں گے، جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا رہے گے، اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کم پڑھے یا زیادہ

(مسند احمد ٥٧١٥) صحيح

۔✦ بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو  تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو

 (سورہ الاحزاب ٥٦)

۔☜ رسول ﷺ کی ذات گرامی  پر درود ہم اپنی بھلائی، اپنے گناہوں کی بخشش ،بلندی درجات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے حصول کی خاطر پڑھتے ہیں، ورنہ نبی اکرم ﷺ ہمارے درود کے محتاج نہیں انہیں اللہ تعالی نے جو مرتبہ عطا کیا ہے وہ اعلی مراتب میں سے سب سے اونچا درجہ ہے۔

۔✦ غموں کی دوری اور گناہوں کی معافی کے  لئے نبی کریم ﷺ پر کثرت سے دور بھجیں

۔☜ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ... کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اللہ کے رسول ﷺ میں آپ پر بہت  درود پڑھا کرتا ہوں سو اپنے وظیفے میں آپ پر درود پڑھنے کے لیے کتنا وقت مقرر کر لوں؟

 آپ ﷺ نے فرمایا: جتنا تم چاہو میں نے عرض کیا چوتھائی؟

 آپ ﷺ نے فرمایا جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے میں نے عرض کیا: آدھا؟

 آپ ﷺ نے فرمایا جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، میں نے عرض کیا دو تہائی؟ 

آپ ﷺ نے فرمایا جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، میں نے عرض کیا: وظیفے میں پورا وقت آپ ﷺ پر درود پڑھا کروں؟ 

 آپ نے فرمایا: اب یہ درود تمہارے سب غموں کے لیے کافی ہو گا اور اس سے تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے

 (جامع الترمذی ٢٤٥٧) صحيح

۔✦ درود پـاک پڑھنے سے شفاعــت نصیب ہوگی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص صبح شام دس مرتبہ مجھ پر درود بھیجتا ہے، قیامت کے روز اسے میری شفاعت نصیب ہوگی

(مجمع الزوائد ١٦٣/١٠ حدیث:  ١٧٠٢٢)

۔✦ درود پڑھنــا گناہوں سے معــافی، رحمتــوں کے نــزول اور درجات کی بلنــدی ہے

۔☜ رسول ﷺ  نے فرمایا جو مجھ پر ایک بار درود پڑھے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں، اور اسکے دس گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں، اور ایک روایت میں یے، اسکے دس درجے بلند کر دیے جاتے ہیں

(سنن النسائی ١٢٩٨) صحيح ، والادب الفرد ٦٤٢

۔✦ نبی ﷺ پر درود بھیجنے سے روز قیامت رسول اللہ ﷺ کا قــرب نصیـب ہــوگا

۔☜ رسول ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن مجھ سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب وہ ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود  بھیجنے والا ہوگا ... (جامع الترمذی ٤٨٤) حسن

Comments