1364🌺) بچھو کے متعلق چند دلچسپ حقائق




⭕ بچھو کے متعلق چند دلچسپ حقائق

۔1۔ بچھو چھ دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔

۔2۔ بچھو پانی کی تہہ میں سانس نہیں لے سکتا لہذا وہ اپنا سانس روک لیتا بھلے اسے چھ دن وہاں پڑا رہنے دو وہ سانس نہیں لے گا لیکن زندہ رہے گا۔

۔3۔ بچھو شیشے پر نہیں چڑھ سکتا۔

۔4۔ بچھو چھ ماہ سے زائد عرصے تک بنا کچھ کھائے زندہ بھی رہ سکتا ہے۔

ُ۔5۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بچھو کے ڈسنے سے انسان مرتا نہیں مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے یہ بات مکمل طور پر غلط ہے بچھو کی کچھ اقسام ایسی ہیں کہ ان کے ڈسنے سے انسان مر بھی سکتا ہے۔ اور ان اقسام کے بچھو بکثرت پائے جاتے ہیں۔

۔6۔ بچھو زیادہ تر گرمیوں کے مہینوں میں ہی باہر نکلتے ہیں۔ سردیوں میں یہ بلوں یا زمین میں سوراخوں میں چھپے رہتے ہیں۔

۔7۔ خیال کیا جاتا ہے بچھووں کی 1750 سے زائد اقسام موجود ہیں۔ جن میں سے انسان کو مارنے والے بچھو کی اقسام کی تعداد 25 کے قریب ہے۔

۔8۔ بچھو بنیادی طور پر کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں مگر ان کی خوراک بدلتی رہتی ہے۔

ُ۔9۔ بچھو نہایت ہی سخت جان واقعہ ہوئے ہیں۔ چند محققین نے بچھوؤں کو ساری رات ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر بالکل فریز کر دیا اور اگلے دن اسے سورج کی روشنی میں رکھا گیا۔توتھوڑی دیر بعد جب برف پگھلی تو بچھو اپنی پرانی حالت میں واپس آچکے تھے۔ یعنی انہوں نے نارمل حالت میں چلنا شروع کردیا۔ اسی لئے انہیں سخت جان بھی کہا جاتا ہے۔ 

ُ۔10۔ بچھو مٹی کے بنا نہیں رہ سکتے لہذا جن علاقوں میں گھاس کی مقدار زیادہ ہو اور مٹی کم ہو وہاں بچھو کا پایا جانا مشکل ہے

۔11۔ بچھو زمین پر پائی جانے والی قدیم ترین مخلوقات میں سے ایک ہے۔سائنس دانوں کے مطابق کرۂ ارض پر اس کا وجود تقریبا ً 30کروڑ سال سے ہے۔

۔12۔طبی مقاصد کے لیے کالے بچھو کو موزوں تصور نہیں کیا جاتا۔

۔13۔ کالے بچھو کا وزن اوسطاً 30گرام اور لمبائی تقریبا ً 20سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

ُ۔14۔اب تک دنیا کے سب سے بڑے کالے بچھو کی لمبائی 23 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

۔15۔ کالا بچھو افریقہ کے بارانی جنگلات کی انواع میں سے ایک ہے۔

۔16۔  کالے بچھو کی اوسط عمر 8سال تک ہوتی ہے۔

ُ۔17۔ بچھو کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں۔

۔18۔ بچھو انٹارکٹکا کے علاوہ تمام براعظموں میں پائے جاتے ہیں۔

۔19۔ یو وی لائٹ میں رات کو بچھوؤں کے دیکھنے سے یہ نہایت زبردست طریقے سے چمکتے دیکھائی دیتے ہیں۔ کیونکہ ان کی اوپر والی جلد میں "فلوری سینٹ" نامی مادہ موجود ہوتا ہے۔

۔20۔ بچھو جب کھاتے ہیں تو بہت زیادہ خوراک کھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے جسم میں کھانا محفوظ رکھنے کی ایک جگہ ہوتی ہے جس کو "سٹوریج آرگن" کہتے ہیں جہاں کئے مہینوں تک کھانا محفوظ رہتا ہے جس کو بچھو 6 سے 12 ماہ تک استعمال کرسکتا ہے۔ یعنی دوسروں لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ بچھو بغیر کھائے پئے 6 سے 12 ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔(یہ نئی تحقیق سے بات معلوم ہوئی ہے)

۔21۔ یہ بات بھی حیرت انگیز ہے کہ چین میں تلے ہوئے بچھو یعنی "فرائیڈ سکارپین" ایک روایتی ڈش ہے جس کو چین کے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔ اسی طرح چین میں بعض ادویات کے اندر بھی بچھو کو پیس کر شامل کیا جاتا ہے

Comments