1360🏵) سورج سے پانی صاف


سورج سے پانی صاف

پینے کے صاف پانی کی قلت پاکستان کو آئندہ انے والے سالوں میں درپیش ہوگی۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اُٹھانے والے ملکوں میں اس وقت آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ضمن میں ضرورت اس امر کی ہے کہ سادہ،  آسان اور سستی ٹیکنالوجی کے استعمال سے میسر پانی کو صاف کیا جائے۔ 

ایسے میں سورج کی روشنی سے پانی کو صاف کرنے کا طریقہ گھریلو استعمال کے لیے کارآمد ہے۔ اس طریقے کو سولر ڈسٹلیشن کہتے ہیں۔ طریقہ بےحد سادہ سا ہے۔ آپ  سورج کی روشنی سے پانی کو بخارات کی شکل میں تبدیل کرتے ہیں جس سے پانی میں موجود تمام مضر ذرات، نمکیات وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں  ساتھ ہی ساتھ سورج کی روشنی میں موجود الٹراوائلٹ شعاعوں سے بیکٹریا اور جراثیم  بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ پھر ان بخارات کو ٹھنڈا کر کے دوبارہ سے مائع حالت میں لا کر جمع کیا جاتا  ہے۔ اس طریقہ کار سے پانی پینے کے لئے بالکل محفوظ ہو جاتا ہے۔

 پانی کو ایک باکس میں رکھتے ہیں جسکا ڈھکن شیشے کا ہو۔ آپ  اس باکس کو  زاویے یا ہلکی سی ڈھلوان پر سورج کی روشنی میں رکھتے ہیں۔ ڈھلوان کے نیچے ایک پائپ ہوتا یے جو کسی برتن یا سٹوریج سے جڑا ہوتا ہے۔ باکس میں سورج کی روشنی سے پانی بخارات کی شکل میں شیشے کے ڈھکن پر اتا ہے اور یہاں دوبارہ قطرہ قطرہ نیچے پائپ میں سے ہو کر الگ سے برتن میں جمع ہوتا جاتا ہے۔ 

اس طرح کے سولر ڈسٹلر سے آپ ایک روشن دن میں کم سے کم چھ سے سات لیٹر پانی صاف کر سکتے ہیں جو ایک عام گھر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی یے۔ اس طرح کا سولر ڈسٹلر اپنے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

اہم نوٹ: عام پانی جو ہم پیتے ہیں اس میں کچھ معدنیات شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہیں،  تاہم اس طرح سے صاف کیا گیا پانی معدنیات کے بغیر سادہ پانی ہوتا ہے۔ یہ پانی پینے کے لیے بالکل محفوظ ہے تاہم نمکیات یا معدنیات کی کمی آپ دیگر ذرائع جیسے خوراک سے پورا کر سکتے ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics