1355🌻) Green cardamom (e/u)


Cardamom is a common everyday household item, usually used in food, tea or as a flavoring, but here we will tell you about more amazing benefits of cardamom.

Management system

Consuming a mixture of fennel and cardamom after meals is extremely helpful in digesting food, it eliminates acidity. Reduces constipation while controlling the amount of water in the stomach, preventing rheumatism. For indigestion gas and headache, add cardamom to green tea and drink it.

Bad breath

If your bad breath doesn't go away even after a thousand attempts, use cardamom. It improves the digestive system and one of the major causes of bad breath is digestive system disorders.

Acidity

Cardamom strengthens the mucous membrane in the stomach, so it is an elixir for acidity. Chewing it also increases the production of saliva in the mouth, which is of primary importance in digesting food.

Respiratory system

Cardamom increases blood circulation in the lungs and relieves colds, colds, coughs, asthma, and is also very helpful in expelling phlegm.

heart beat

Cardamom is rich in magnesium, potassium and calcium compounds, so it is a health treasure for blood electrolytes. These ingredients help improve blood circulation and control blood pressure.

Enema (special loss of blood)

In addition to iron, copper and vitamins C, the main components of cardamom contain vitamins that are extremely helpful for the growth of red blood cells and are a shield against enema disease.

Treatment of toxic substances

Cardamom is also full of minerals that eliminate toxins and impurities from the body, expel them from the body, and even protect against diseases like cancer.

production system

Cardamom is a powerful stimulant, which improves sexual performance as well as improves the reproductive system. It not only has the ability to eliminate diseases like premature ejaculation, but also strengthens the reproductive organs and prolongs their functions.


سبز الائچی 

الائچی روزمرہ گھریلو استعمال کی عام چیز ہے، جسے عام طور پر کھانوں، چائے یا منہ میں خوشبو کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، مگر یہاں ہم آپ کو الائچی کے مزید حیران کن فوائد سے متعلق آگاہ کریں گے۔

نظام انہظام

کھانے کے بعد سونف اور الائچی کے مرکب کا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حد مدد گار ہے، یہ تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔ خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے جبکہ معدے میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ریع پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ بد ہضمی سے ہونیوالی گیس اور سر درد کیلئے سبز چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

سانس کی بدبو

اگر آپ کے سانس کی بدبو ہزار کوشش کے باوجود بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں یہ اینٹی بیکٹریل خصوصیات کا حامل بھی ہوتی ہے اور اس کی تیز خوشبو منہ کی بدبو دور کر دیتی ہے۔ یہ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے اور منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہوتی ہے۔

تیزابیت

الائچی معدے میں موجود لعابی جھلی کو مضبوط بناتی ہے، اس لئے یہ تیزابیت کیلئے اکسیر ہے۔ اس کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

نظام تنفس

الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ، زکام، کھانسی، دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے جبکہ بلغم کو باہر نکالنے کیلئے بھی انتہائی مدد گار ہے۔

دل کی دھڑکن

الائچی میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم کے مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے اس لئے یہ خون کے الٹرولائٹس کیلئے صحت کا خزانہ ہے۔ یہ اجزاء دوران خون کو بہتر بنانے میں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

اینیما (خون کی خاص کمی)

الائچی کے بنیادی اجزاء میں آئرن، کاپر اور وٹامنز سی کے علاوہ ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں کہ جو خون کے سرخ جرثوموں کی افزائش کیلئے بے حد مدد گار ہوتے ہیں اور اینیما کی بیماری کےخلاف ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔

زہریلے مادوں کا تدارک

الائچی معدنیات سے بھی معمور ہوتی ہے جو کہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتی ہے، انہیں جسم سے خارج کرتی ہے، حتیٰ کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتی ہے۔

نظام تولید

الائچی ایک طاقتور محرک ہے، جو جنسی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ نظام تولید کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ نہ صرف سرعت انزال جیسے امراض کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ تولیدی اعضا کو طاقت عطاء کر کے ان کے افعال کو طوالت بخشتی ہے۔

Comments