1401🌻) بیت المقدس مسلمانوں کا منتظر(urdu/english)
دو اکتوبر 1187 کو عظیم مسلمان سپہ سالار صلاح الدین ایوبی (رح) نے بیت القدس کو صلیبیوں سے آزاد کرایا تھا۔ بیت المقدس پر صلیبیوں کے قبضے کی مختصر روداد کچھ یوں ہے۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ اربن ثانی نے 1095ء میں مقدس صلیبی جنگوں کا اعلان کیا۔ اور اس میں شرکت کرنے والوں کے گناہوں کی معافی اور ان کو جنت میں جانے کا مژدہ سنایا۔ زبردست تیاریوں کے بعد فرانس‘ انگلینڈ، اٹلی، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی افواج پر مشتمل 13 لاکھ صلیبیوں کا سیلاب عالم اسلام کی سرحدوں پر ٹوٹ پڑا ۔ شام اور فلسطین کے ساحلی شہروں پر قبضہ کرنے اور وہاں ایک لاکھ سے زائد افراد کا قتل عام کرنے کے بعد 7 جون 1099ء کو صلیبی افواج بیت المقدس پہنچ گئیں۔ اس موقعہ پر بنی فاطمیہ کے حکمران نے اپنی فوجیں بیت القدس سے ہٹا دیں۔ جس کے بعد مزاحمت کرنے والے شہر کے نہتے مکین تھے یا نیم مسلح اور غیر منظم چند ہزار مجاہدین فی سبیل اللہ، قبلہ اوّل کی حفاطت کے لئے وہاں پہنچے تھے۔ ۔42 دن کے صلیبی محاصرے کے بعد مجاہدین کی مزاحمت جواب دے گئی، اور صلیبی بیت المقدس پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس کے بعد وہاں خون کی ندیاں بہائیں۔ ...