1401🌻) بیت المقدس مسلمانوں کا منتظر(urdu/english)


بیت المقدس مسلمانوں کا منتظر 

دو اکتوبر 1187 کو عظیم مسلمان سپہ سالار صلاح الدین ایوبی (رح) نے بیت القدس کو صلیبیوں سے آزاد کرایا تھا۔ 

بیت المقدس پر صلیبیوں کے قبضے کی مختصر روداد کچھ یوں ہے۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ اربن ثانی نے 1095ء میں مقدس صلیبی جنگوں کا اعلان کیا۔ اور اس میں شرکت کرنے والوں کے گناہوں کی معافی اور ان کو جنت میں جانے کا مژدہ سنایا۔

زبردست تیاریوں کے بعد فرانس‘ انگلینڈ، اٹلی، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی افواج پر مشتمل 13 لاکھ صلیبیوں کا سیلاب عالم اسلام کی سرحدوں پر ٹوٹ پڑا ۔ شام اور فلسطین کے ساحلی شہروں پر قبضہ کرنے اور وہاں ایک لاکھ سے زائد افراد کا قتل عام کرنے کے بعد 7 جون 1099ء کو صلیبی افواج بیت المقدس پہنچ گئیں۔

اس موقعہ پر بنی فاطمیہ کے حکمران نے اپنی فوجیں بیت القدس سے ہٹا دیں۔ جس کے بعد مزاحمت کرنے والے شہر کے نہتے مکین تھے یا نیم مسلح اور غیر منظم چند ہزار مجاہدین فی سبیل اللہ، قبلہ اوّل کی حفاطت کے لئے وہاں پہنچے تھے۔ 

۔42 دن کے صلیبی محاصرے کے بعد مجاہدین کی مزاحمت جواب دے گئی، اور صلیبی بیت المقدس پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس کے بعد وہاں خون کی ندیاں بہائیں۔

خود متعصب فرانسیسی مورخ ”میشو“ کے بقول صلیبیوں نے ایسی خونخواری کا مظاہرہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ مسلمانوں کو اونچے اونچے برجوں اور مکانوں کی چھت سے گرایا گیا، آگ میں زندہ جلایا گیا، گھروں سے نکال کر میدان میں جانوروں کی طرح گھسیٹ کر مارا گیا، صلیبی جنگجو مسلمانوں کو مقتول مسلمانوں کی لاشوں پر لے جاکر قتل کرتے رہے، مغربی مورخین کے مطابق ستر ہزار سے زائد مسلمان صرف مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں تہ تیغ کیے گئے۔ 

یورپ کو فتح کی خوشخبری کا جو پیغام بھجوایا گیا اس میں لکھا :”اگر آپ اپنے دشمنوں کے ساتھ ہمارا سلوک معلوم کرنا چاہیں تو مختصراً اتنا لکھ دینا کافی ہے کہ جب ہمارے سپاہی حضرت سلیمان علیہ السلام کے معبد (مسجد اقصیٰ) میں داخل ہوئے تو ان کے گھٹنوں تک مسلمانوں کا خون تھا۔

صلاح الدین ایوبی (رح) کے ہاتھوں خلافت بنی فاطمیہ کے خاتمے سے بیت المقدس کی فتح کا عملا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں بڑی کامیابی 4 جولائی 1187ء کو جنگ حطین میں صلیبیوں کے متحدہ لشکر کو ہونے والی زبردست شکست کی صورت میں ملی۔ جس کے بعد صلاح الدین ایوبی (رح) کی فوج اور مجاہدین نے عکہ، نابلوس، یافہ، سیدون، بیروت کے شہروں کو فتح کرتے ہوئے 20 ستمبر کو بیت المقدس کا محاصرہ کر لیا۔ 2 اکتوبر 1187 کو صلیبیوں نے ہتھیار ڈال کر شہر کو صلاح الدین ایوبی (رح) کے حوالے کر دیا۔ 

اس موقع پر کسی صلیبی کو قتل نہ کیا گیا بلکہ انہیں ایک معمولی فدیہ کے بدلے اپنے اہل عیال سمیت شہر چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔ جو لوگ ناداری کے باعث زر فدیہ ادا کرنے کے قابل نہیں تھے ان کی جانب سے صلاح الدین ایوبی (رح) نے خود فدیہ ادا کر دیا تھا۔

جدید تاریخ میں، پہلی جنگ عظیم دسمبر 1917ء کے دوران انگریزوں نے بیت المقدس اور فلسطین پر قبضہ کر کے یہودیوں کو آباد ہونے کی عام اجازت دے دی۔ یہود و نصاریٰ کی سازش کے تحت نومبر 1947ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دھاندلی سے کام لیتے ہوئے فلسطین ... عربوں اور یہودیوں میں تقسیم کر دیا

۔ 14 مئی 1948ء کو یہودیوں نے اسرائیل کے قیام کا اعلان کر دیا تو پہلی عرب اسرائیل جنگ چھڑ گئی۔ اس کے جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی فلسطین کے 78 فیصد رقبے پر قابض ہو گئے، تاہم مشرقی یروشلم (بیت المقدس) اور غرب اردن کے علاقے اردن کے قبضے میں آ گئے۔ تیسری عرب اسرائیل جنگ (جون 1967ء) میں اسرائیلیوں نے بقیہ فلسطین اور بیت المقدس پر بھی تسلط جما لیا۔ یوں مسلمانوں کا قبلہ اول ایک بار پھر یہودیوں کے قبضے میں ہے اور امت کسی صلاح الدین ایوبی کی منتظر ہے۔

Jerusalem awaits Muslims 

On October 2, 1187, the great Muslim commander Saladin Ayubi (may Allah have mercy on him) liberated Jerusalem from the Crusaders. 

The brief history of the Crusaders' occupation of Jerusalem is as follows. Pope Urban II, the spiritual leader of Christians, announced the Holy Crusades in 1095. And he promised the forgiveness of sins and the good news of going to heaven to those who participated in it.

After extensive preparations, a flood of 1.3 million crusaders, consisting of armies from France, England, Italy, Germany, and other European countries, broke through to the borders of the Islamic world. After capturing the coastal cities of Syria and Palestine and massacreing more than 100,000 people there, the crusader forces reached Jerusalem on June 7, 1099.

On this occasion, the ruler of the Fatimids withdrew his troops from Jerusalem. After which the resisters were either the unarmed residents of the city or a few thousand semi-armed and unorganized Mujahideen who had arrived there to protect the first Qiblah. 

After a 42-day Crusader siege, the resistance of the Mujahideen was met, and the Crusaders succeeded in capturing Jerusalem. After which rivers of blood flowed there.

According to the self-righteous French historian "Michou", the Crusaders demonstrated such bloodthirstiness that is unparalleled. Muslims were thrown from the roofs of tall towers and houses, burned alive in fires, taken out of their homes and dragged like animals to the field to be killed. The Crusaders continued to kill Muslims by carrying them over the bodies of the slain Muslims. According to Western historians, more than seventy thousand Muslims were slaughtered in and around the Al-Aqsa Mosque alone. 

The message sent to Europe announcing the good news of victory read: "If you wish to know our treatment of our enemies, it is sufficient to briefly state that when our soldiers entered the Temple of Solomon (Al-Aqsa Mosque), they were up to their knees in the blood of Muslims."

The conquest of Jerusalem began with the overthrow of the Fatimid Caliphate by Saladin (RA). A major victory in this regard was the crushing defeat of the united Crusader army at the Battle of Hattin on July 4, 1187. After which, Saladin's army and the Mujahideen conquered the cities of Acre, Nablus, Jaffa, Sidon, and Beirut, and besieged Jerusalem on September 20. On October 2, 1187, the Crusaders surrendered and handed over the city to Saladin (RA). 

On this occasion, no Crusader was killed, but they were allowed to leave the city with their families in exchange for a modest ransom. Those who were unable to pay the ransom due to poverty were paid by Saladin himself.

In modern history, during World War I in December 1917, the British occupied Jerusalem and Palestine and gave general permission for Jews to settle there. Under the conspiracy of Jews and Christians, in November 1947, the United Nations General Assembly, acting fraudulently, divided Palestine between Arabs and Jews.

On May 14, 1948, the Jews declared the establishment of Israel, and the First Arab-Israeli War broke out. As a result of the war, the Israelis occupied 78 percent of the territory of Palestine, but East Jerusalem (Beit al-Maqdis) and the West Bank region fell under the control of Jordan. In the Third Arab-Israeli War (June 1967), the Israelis also gained control over the rest of Palestine and Beit al-Maqdis. Thus, the first Qibla of Muslims is once again in the hands of the Jews, and the Ummah is waiting for a Saladin Ayyubi.

Comments