چوں کی آپس کی لڑائی اور ناراضگی ختم کروانے کے لیے سادہ طریقے
ماہرین نفسیات کے مُطابق چھوٹے بہن بھائیوں کا آپس میں لڑنا جھگڑنا اُن کی دماغی نشوونما پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے مگر اس لڑائی جھگڑے کے ساتھ اُنہیں یہ بھی سیکھنا ضروری ہے کہ آپس کے معاملات اگر بگڑ جائیں تو اُنہیں ٹھیک کیسے کرنا چاہیے اور سمجھوتا کیسے کرنا چاہیے۔
بچوں کے ایک دُوسرے کے ساتھ معاملات اگر بگڑ جائیں اور اُنہیں ان معاملات کو ٹھیک کرنے کا پتہ نہ چلے تو لڑائی لمبی ہو جاتی ہے اور بچے جب جوان ہو جاتے ہیں تو معاملات سلجھانے کی سمجھ نہ ہونے کے باعث جب وہ اپنے بہن بھائیوں سے خفا ہوتے ہیں تو کئی کئی برس ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھتے اور آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ضروری اقدامات ۔۔۔
نمبر 1 ... بچوں کو کہانیوں کے نتائج بتائیں
ان کہانیوں کے علاوہ بچوں کو نبی ﷺ کی فتح مکہ کی کہانی بھی سُنائیں اور بتائیں کے کیسے ہمارے نبی ﷺ نے مکہ فتح کرنے کے بعد سب کو معاف کر دیا تھا اور کیوں وہ کبھی اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لیتے تھے۔
نمبر 2 ... جرمانہ بکس اور جاب بکس
بچوں کے لیے ایک ڈبہ مختص کریں اور اُنہیں بتائیں کے اگر اُنہوں نے آپس میں لڑائی کی تو ایک دن کا جیب خرچ جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑے گا اور اگر بچوں کو جیب خرچ نہیں ملتا تو ایک ڈبے میں کاغذوں پر مختلف کام لکھ کر ڈبہ بھر دیں اور اگر وہ آپس میں جھگڑا کریں تو اُنہیں ڈبے سے ایک پرچی نکالنے کا کہیں اور گھر کا جو بھی کام اُس پرچی پر لکھا ہو اُن سے کروائیں اس طریقے سے اُن کی لڑنے کی عادت ڈانٹ ڈپٹ کے بغیر ختم ہو سکتی ہے۔
نمبر 3 ... بچوں سے خط لکھوائیں
اگر بچے آپس میں جھگڑ رہے ہیں اور آپ کے پاس ایک دُوسرے کی شکایت لیکر آرہے ہیں تو دونوں کو ایک ایک خالی پیپر دیکر اپنے اپنے جذبات اور احساسات لکھنے کا کہیں۔ اور اگر وہ چھوٹے ہیں تو ان کو کہیں کہ وہ اپنے جذبات کو آپ کے سامنے بلند آواز میں بیان کریں۔ اس عمل سے بچوں کو محسوسات کا خود بھی پتہ چلے گا اور وہ بات کو بڑھا چڑھا کر کرنے کے عمل سے بچیں گے اور اگر لکھنا پسند نہیں کرتے تو وہ کوشش کریں گے کے لڑائی سے بچیں تاکہ اُنہیں لکھنے کی کوفت گوارہ نہ کرنی پڑے۔
نمبر 4 ... بچوں کو علیحدہ علیحدہ وقت دیں
بچوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ وقت گُزارنا اور اُن کی دلچسپیوں میں شامل ہونا، دُوسرے بچوں میں تھوڑا حسد پیدا کر سکتا ہے مگر اگر سب کو برابر برابر وقت مل رہا ہے تو اس کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس سے بچوں کو پتہ چلتا ہے کہ اُن کی بڑی اہمیت ہے اور اُن کے والدین اُن پر توجہ دیتے ہیں اور اُن سے باخبر رہتے ہیں۔ چنانچہ وہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کریں گے تاکہ اُن کو علیحدگی میں جواب دہ نہ ہونا پڑے۔
اس عمل سے بچوں کے درمیان آپس میں ایک اچھا فاصلہ بھی قائم ہوگا جو اُن کی ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہے لیکن والدین ہمیشہ کوشش کریں کے مساوات قائم رہے۔
نمبر 5 ... کسی ایک بچے کا بلاوجہ دفاع نہ کریں
جب آپ کسی ایک بچے کا دفاع کرتے ہیں اور دوسرے کو ڈانٹ پلاتے ہیں تو اُس ڈانٹ کھانے والے کے ذہن میں یہ خیال ابھرتا ہے کہ اُسے کم پسند کیا جاتا ہے۔ لہذا بچوں کو اُن کے آپس کے مسئلے خُود سلجھانے دیں اور اُنہیں بتائیں کے ایک دُوسرے کی ضروریات کو کیسے پُورا کرتے ہیں۔
نمبر 6 ... بچوں کے پزل
بچوں کے لیے ایسے پزل کھلونے یا لیگو وغیرہ خریدیں جسے وہ مل کر کر حل کر سکیں اور بچوں کو ایسے کھیل کھیلنے کے لیے دیں جسے وہ مل کر کھیل سکیں۔ اس سے اُن میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی قوت پیداہوگی۔
نمبر 7 ... بچوں کو اکھٹے باہر لے کر جائیں
بچوں کو پارک وغیرہ میں لے کر جائیں اور اُن کو جسمانی مشقت والے کھیل آپس میں کھلوائیں جیسے فُٹ بال، کرکٹ، وغیرہ اس سے جہاں اُن کے اندر موجود انرجی پازیٹیو کاموں میں خرچ ہوگی وہاں وہ تھکاؤٹ کے بعد لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں گے۔
نمبر 8 ... سیر و سیاحت
بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچے جب اکھٹے کسی مقام کی سیر کے لیے جاتے ہیں تو اُنہیں ایک دوسرے کے زیادہ قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔
نمبر 9 ... بچوں کی تعریف
والدین کا بچوں کے اچھے کام کی تعریف کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور دوسرے بچوں میں بھی رغبت پیدا ہوتی ہے کہ وہ کُچھ اچھا کریں تاکہ اُن کی بھی تعریف ہو۔
نمبر 10 ..۔ بچوں میں سوچنے کی قوت
بچوں کو اُن کے کاموں پر غور کراوئیں اور اُنہیں خود سے سوچنے دیں کے کوئی کام ٹھیک ہے یا غلط، ایسا کرنے سے بچوں کو مختلف چیزوں اور معاملات کا پتہ چلے گا کے اُسے ٹھیک طرح کیسے سرانجام دینا ہے اور غلطی سے کیسے بچنا ہے
Simple Ways to End Fighting and Resentment in Children
According to psychologists, fighting among younger siblings has a good effect on their mental development, but with this fighting, they must also learn how to fix and compromise if things get worse. Should do.
If the children's relationship with each other deteriorates and they do not know how to fix these problems, the fight becomes long and when the children become young, they become angry with their siblings due to the lack of understanding of how to solve the problems. Sometimes they don't see each other's face for many years and keep fighting. Necessary measures to deal with such incidents.
Number 1 ... tell the children the consequences of the stories
In addition to these stories, tell the children the story of the Prophet's conquest of Makkah and tell them how our Prophet (peace be upon him) forgave everyone after conquering Makkah and why he never took revenge for himself.
No. 2 ... penalty boxes and job boxes
Allocate a box for the children and tell them that if they fight, they will have to pay one day's pocket money as a penalty and if the children do not get pocket money, write different tasks on papers in one box. Fill the box and if they fight, ask them to take out a slip from the box and make them do whatever homework is written on that slip, this way their fighting habit can be broken without scolding.
Number 3 ... Have children write letters
If the children are quarreling with each other and come to you complaining about each other, give each of them a blank paper and ask them to write down their feelings and emotions. And if they are young, ask them to express their feelings out loud to you. By this process, the children will also know the feelings themselves and they will avoid the act of exaggerating and if they don't like to write, they will try to avoid the fight so that they don't have to worry about writing.
No. 4 ... Give children time apart
Spending time with children separately and joining their interests can make other children a little jealous, but there are many benefits if everyone is getting equal time. This lets children know that they are important and that their parents care and are aware of them. So they will try to avoid fighting so that they don't have to be responsible in the separation.
This process will also establish a good distance between children which is necessary for their mental development but parents always try to maintain equality.
Number 5 ... Don't defend a single child unnecessarily
When you defend one child and reprimand the other, the reprimanded child is made to feel less loved. So let the children solve their own problems and show them how they meet each other's needs.
No. 6 ... Children's Puzzles
Buy puzzle toys or Legos for the kids that they can solve together and give the kids games that they can play together. This will give them the strength to help each other and understand each other.
Number 7 ... take the kids out together
Take the children to the park etc. and let them play physically demanding games like football, cricket, etc. so that the energy inside them will be spent in positive activities, they will avoid fighting after exhaustion.
Number 8... travel and tourism
Traveling with children is very important for the mental development of children. Along with this, when children go for a trip together, they get a chance to get closer to each other.
No. 9 ... Appreciation of children
It is very important for parents to praise children for their good work. It builds self-confidence in children and also inspires other children to do something good so that they are also appreciated.
Number 10... Thinking power in children
Make the children think about their work and let them think for themselves whether something is right or wrong. By doing this, the children will know about different things and matters, how to do it properly and how to avoid mistakes.
Comments
Post a Comment