1425) پراسرار طور پرغائب ہونے والے جہاز

پراسرار طور پرغائب ہونے والے جہاز

ہوائی حادثات کی دنیا میں چند ایسے جہاز بھی موجود ہیں جو پراسرار طور پر کچھ ایسے لاپتہ ہوئے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ اور طیاروں کی گمشدگی کے یہ واقعات اگر ایک جانب کئی دہائیوں پہلے کے ہیں دوسری طرف ایک طیارہ ایسا بھی ہے جو گزشتہ سال لاپتہ ہوا- باوجود اس کے کہ آج کے دور کو ٹیکنالوجی کا دور کہا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس طیارے کا سراغ نہیں لگایا جاسکا-یہاں پر چھ ایسے جہازوں کا تذکرہ اپنے دلچسپ معلومات  کے دوستوں سے شئیر کر رہا ہوں ۔ جن کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

The Star Tiger

یہ مسافر بردار جہاز 1948 میں برمودا میں لاپتہ ہوا اور آج تک اس کو دریافت نہیں کیا جاسکا- یہ پہلا ایسا جہاز تھا جو برمودا ٹرائینگل کا شکار بنا- اس جہاز میں 31 مسافر سوار تھے جن میں 6 افراد پر مشتمل عملہ بھی شامل ہے- یہ برٹش ساؤتھ امریکن ائیر ویز کا جہاز تھا اور اس جہاز کی تلاش کا کام 1949 میں روک دیا گیا-

Star Ariel

۔1949 میں برٹش ساؤتھ امریکن ائیر ویز کا ہی دوسرا جہاز اسٹار ایریل بھی لاپتہ ہوگیا اور یہ جہاز بھی برمودا جزیرے کے قریب لاپتہ ہوا- ایک ہی مقام کے قریب دو جہازوں کے لاپتہ ہونے نے برمودا کے بارے میں کئی نظریات کو جنم دیا اور ماہرین ان جہازوں کی گمشدگی کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے رہے- اس جہاز میں 20 افراد سوار تھے جن میں سے 7 افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ تھا-


Orient Airlines Flight 2501

یہ جہاز بھی پراسرار طور پر آج تک لاپتہ ہے اور یہ مشی گن جھیل کے قریب کہیں لاپتہ ہوا- یہ 1950 میں لاپتہ ہوا اور 65 سال گزرنے کے باوجود اس کا کسی قسم کا کوئی ملبہ دریافت نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی کوئی سراغ ملا- اس جہاز میں 55 مسافر جبکہ 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا- یہ جہاز اپنے غائب ہونے کے وقت مشی گن جھیل پر 3500 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا- اور یہ جہاز نیویارک سے سیٹل کی جانب جارہا تھا-

Pan Am Flight 7

نومبر 1957 میں پراسرار طور پر غائب ہونے والا یہ جہاز سان فرانسسکو سے 

Philadelphia

 جارہا تھا اور اس دوران اس کے کئی اسٹاپ تھے- لیکن بدقسمتی سے یہ کیلیفورنیا سے ہوائی کے درمیان لاپتہ ہوگیا- تاہم کچھ لوگوں کے مطابق ایک بہت بڑے سرچ آپریشن کے نتیجے میں اس کا ملبہ دریافت کرلیا گیا تھا ۔لیکن اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہ بچا- اس جہاز میں 44 افراد سوار تھے جن میں 8 افراد پر جہاز کا عملہ بھی شامل ہے-

Boeing 707-323C

یہ کارگو جہاز تھا جو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے برازیل کے شہر Rio de Janeiro جاتے ہوئے درمیان میں لاپتہ ہوگیا- جہاز کی گمشدگی کا یہ 30 جنوری 1979 کو پیش آیا- آج تک اس جہاز میں سوار 6 افراد پر مشتمل عملے کا پتہ چلا٬ نہ ہی جہاز کا ملبہ ملا اور نہ ہی جہاز میں موجود مشہور جاپانی آرٹسٹ Manabu کی 153 پینٹنگ میں سے کوئی پینٹنگ ملی-

Malaysia Airlines Flight 370

جہازوں کے لاپتہ ہونے کا سب سے تازہ واقعہ ملائیشین ائیر لائن ایم ایچ 370 کا ہے- یہ جہاز 8 مارچ 2014 میں لاپتہ ہوا اور آج کی جدید ٹیکنالوجی کی موجودگی کے دور میں بھی اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا- یہ جہاز ملائیشیا سے چین جاتے ہوئے لاپتہ ہوا- اس جہاز میں 12 افراد پر مشتمل عملے سمیت 239 افراد سوار تھے- اس جہاز کی گمشدگی نے آج کی جدید ٹیکنالوجی پر بھی کئی سوال اٹھائے اور تاحال یہ راز ہے کہ آخر یہ جہاز گیا کہاں گیا

Mysteriously disappearing ships

In the world of air accidents, there are some planes that have mysteriously disappeared so that even after many decades, nothing is known about them. And if these incidents of plane disappearances are from many decades ago, on the other hand, there is also a plane that went missing last year - despite the fact that today's era is called the era of technology, but still this plane could not be traced - here I am sharing the mention of six such planes with my interesting information friends. Of which no trace could be found till date.

The Star Tiger

This passenger ship went missing in Bermuda in 1948 and has not been found to this day. It was the first ship to fall victim to the Bermuda Triangle. There were 31 passengers on board, including a crew of 6. It was a British South American Airways plane and the search for the plane was stopped in 1949.

Star Ariel

In 1949, another British South American Airways plane, the Star Ariel, also disappeared near the island of Bermuda. The disappearance of two planes near the same location gave rise to many theories about Bermuda, and experts continued to link the disappearances of these planes to each other. There were 20 people on board this plane, of which 7 were crew members.


Orient Airlines Flight 2501

This ship is also mysteriously missing to this day and it disappeared somewhere near Lake Michigan. It disappeared in 1950 and despite the passage of 65 years, no wreckage of it has been discovered or any trace has been found. There were 55 passengers and a crew of 3 on board. The ship was flying at an altitude of 3,500 feet over Lake Michigan at the time of its disappearance. The ship was heading from New York to Seattle.

Pan Am Flight 7

The plane that mysteriously disappeared in November 1957 was taking off from San Francisco. 

Philadelphia

 It was going and had several stops during this time - but unfortunately it went missing between California and Hawaii - however, according to some people, its wreckage was discovered as a result of a huge search operation. But no one survived the accident - there were 44 people on board the plane, including 8 crew members.

Boeing 707-323C

This was a cargo ship that disappeared en route from Tokyo, the capital of Japan, to Rio de Janeiro, Brazil. The ship's disappearance occurred on January 30, 1979. To date, the six-person crew on board have not been found. Neither the wreckage of the ship nor any of the 153 paintings by the famous Japanese artist Manabu on board have been found.

Malaysia Airlines Flight 370

The most recent case of missing aircraft is that of Malaysian Airlines MH370. This aircraft disappeared on March 8, 2014 and could not be traced even with today's modern technology. This aircraft disappeared while traveling from Malaysia to China. There were 239 people on board, including a crew of 12. The disappearance of this aircraft raised many questions even on today's modern technology and it is still a mystery where this aircraft went.

Comments