گڑ اور شوگر
عام عوام میں گڑ کو شوگر کے مرض کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ مانا اور کہا جاتا ہے کہ چینی کی بجائے گڑ استعمال کریں تو "شوگر نہیں بڑھے گی"، یا پھر شوگر کے مریض کا میٹھا کھانے کا دل کرے تو اسے کھانے میں چینی کی بجائے گڑ استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔
لیکن یہ سب باتیں غلط ہیں۔ شوگر کے مریض کے لیے گڑ کوئی خاص فائدے مند نہیں ہے، بلکہ چینی کی طرح ہی نقصان دہ ہے۔
گڑ اور چینی دونوں ہی عموماً گنے کے رس سے بنتی ہیں۔ اگر دونوں ہی کمپوزیشن دیکھیں تو چینی
تقریباً 99 فیصد تک "سکروز ہوتی ہے، سکروز ایک کاربوہائیڈریٹ ہے جو ہمارے جسم میں جاکر فرکٹوز اور گلوکوز میں بدل جاتا ہے، اس گلوکوز سے ہمارا بلڈ گلوکوز لیول یعنی شوگر بڑھے گی۔
دوسری طرف گڑ کی بات کریں، تو تحقیقات کے مطابق گڑ میں 75 فیصد سے 85 فیصد سکروز ہی ہوتا ہے، اسکے علاؤہ 7 سے 10 فیصد تک گلوکوز اور فرکٹوز ہوتا ہے۔ اس کے علاؤہ باقی بچے تھوڑے سے حصے میں کچھ اور نیوٹرینٹس جیسا کہ منرلز، وٹامنز اور نمی ہوتی ہے۔ البتہ ممکن ہے کہ مختلف ذرائع سے بننے والی گڑ اور چینی کی کمپوزیشن میں ان مقداروں سے کچھ فرق ہو۔
تو دیکھ لیں، گڑ اور چینی دونوں میں گلوکوز کا لیول کافی حد تک ملتا ہے، وہی گلوکوز جو جسم میں بلڈ گلوکوز لیول بڑھا دے گا، یعنی شوگر کے مریض کی "شوگر بڑھائے گا"۔ اس لیے گڑ کھانا شوگر کے مرض کے لیے کچھ خاص فائدے مند نہیں ہے۔
البتہ گڑ میں موجود منرلز اور وٹامنز جسم کے لیے فائدہ مند ہوسکتے ہیں، لیکن ان کے لیے بھی گڑ واحد ذریعہ نہیں ہے۔ اس کے علاؤہ گڑ کا
glycemic index
بھی کافی زیادہ ہے۔ یعنی یہ کافی تیزی سے آپکا بلڈ گلوکوز لیول/ شوگر بڑھائے گا۔
ساتھ ہی ہم چینی اور بازاری گڑ میں ممکنہ کیمکل ملاوٹ کو بھی ذہن میں رکھ سکتے ہیں۔
اس لیے اس غلط فہمی میں مت رہیں کہ گڑ کا استعمال شوگر کے مریض کے لیے فائدہ مند ہے۔ البتہ شوگر کا مریض تھوڑی مقدار میں گڑ اور چینی سمیت باقی میٹھی چیزیں بھی استعمال کرسکتا ہے، مقدار کے تعین کے لئے اپنے معالج سے مشورہ بہتر ہے۔
Jaggery and sugar
Jaggery is considered beneficial for diabetes among the general public. It is believed and said that if jaggery is used instead of sugar, "sugar will not increase", or if a diabetic patient craves sweets, he is told to use jaggery instead of sugar in his food.
But all these things are wrong. Jaggery is not particularly beneficial for diabetics, but is just as harmful as sugar.
Both molasses and sugar are usually made from sugarcane juice. If you look at the composition of both, sugar is
It is about 99 percent sucrose, a carbohydrate that is converted into fructose and glucose in our body. This glucose will increase our blood glucose level, or sugar.
On the other hand, when it comes to jaggery, research shows that it contains 75 to 85 percent sucrose, with 7 to 10 percent glucose and fructose. In addition, the remaining small amount contains some other nutrients such as minerals, vitamins, and moisture. However, the composition of jaggery and sugar from different sources may differ slightly from these amounts.
So, you see, both jaggery and sugar contain a fair amount of glucose, the same glucose that will increase the blood glucose level in the body, meaning it will "increase the sugar" of a diabetic patient. Therefore, eating jaggery is not particularly beneficial for diabetes.
Although the minerals and vitamins present in jaggery can be beneficial for the body, jaggery is not the only source for them. In addition, jaggery
glycemic index
It is also quite high. That is, it will raise your blood glucose level/sugar quite quickly.
At the same time, we can also keep in mind the possible chemical adulteration in sugar and market molasses.
Therefore, do not be under the misconception that consuming jaggery is beneficial for diabetics. However, diabetics can consume small amounts of jaggery and other sweet things. including sugar. It is better to consult your doctor to determine the quantity.
Comments
Post a Comment