1540🌻) Spider (English/urdu)
Spiders found around the world come in different colors and sizes depending on the location and season. Not all types of spiders are harmful, only a few spiders are harmful. Spider groups include scorpions, mites/ticks, etc. Knowledge of all these organisms is essential.Arachnology They say.
Similarly, in Arabic, a spider is called Ankabut. (There is also a Surah in the Quran named after the spider... in which it is said that the status of the world is like a spider's web.)
Food
It is a predatory animal that eats mostly small insects, mosquitoes, and ants. In addition, it preys on leftover food and its particles from our homes. It enters homes in search of food.
Interesting information
Among spiders, certain types of spiders kill the father of their babies when they are born, and when the babies grow up, they eat their mother as food. Secondly, all spiders have the natural ability to make webs. This web is made of silk proteins. Most spiders use this web as a hunting weapon to obtain their food.
Not all types of house spiders are harmful to humans. They live in the corners, cracks, and holes of the rooms of the house, weave their webs, and trap their prey. They come inside our rooms when they see light, so unnecessary lights inside and outside should be turned off at night.
How to repel spiders?
Spiders avoid acidic substances, such as vinegar and lemon. They also dislike the scents of lavender, cinnamon, rose, and tea tree.
To do this, add one cup of vinegar to two cups of warm water and spray it every week.
If vinegar is not available, sprinkle baking soda, also known as sweet soda, on corners, doors, and windows.
مکڑی ایک غیر فقاری جانور یعنی وہ جانور جس میں ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی ہے۔ مکڑی کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں۔ اس کے پر نہیں ہوتے۔ اس کے منہ میں جبڑے بھی نہیں ہوتے۔۔
دنیا بھر میں پائی جانے والی مکڑیاں جگہ اور موسم کے اعتبار سے مختلف رنگ و جسامت کی حامل ہوتی ہیں۔ مکڑیوں کی تمام اقسام نقصان دہ نہیں ہوتی ہیں صرف چند مکڑیاں ہیں جو نقصان پہنچاتی ہیں۔مکڑیوں کے گروپس میں بچھو ، مائٹس/ ٹکس وغیرہ آتے ہیں۔ ان تمام جاندار کے علم کو علم عنکبوتیات کہتے ہیں
اسی طرح عربی زبان میں مکڑی کو عنکبوت کہتے ہیں۔ (قرآن میں بھی مکڑی کے نام پر سورۃ عنکبوت ہے۔۔۔ جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی حیثیت ایک مکڑی کے جالے کی طرح ہے۔۔
خوراک
یہ شکاری جانور ہے جو زیادہ تر چھوٹے کیڑے مکوڑے ، مچھر اور چیونٹیاں کھاتی ہے۔اس کے علاوہ ہمارے گھر کا بچا کھانا اور اس کے ذرات کی طرف لپکتی ہے۔ کھانے کی تلاش میں گھروں کے اندر داخل ہوتی ہے۔
دلچسپ معلومات
مکڑیوں میں سے خاص قسم کی مکڑیاں اپنے بچوں کے پیدا ہونے پر ان کے باپ کو مار دیتی ہیں اور جب بچے بڑے ہوتے ہیں تو وہ اپنی ماں کو خوراک کے طور پر کھا جاتے ہیں۔دوسرا تمام مکڑیوں میں جالا بنانے کی صلاحیت قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔ یہ جالا ریشمی لحمیات پر مشتمل ہوتا ہے۔ زیادہ تر مکڑیاں اس جالے کو شکاری ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے اپنی خوراک حاصل کرتی ہیں۔
گھریلو مکڑیاں
گھریلو مکڑیوں کی تمام اقسام انسانوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتی ہیں وہ گھر کے کمروں کے کونوں ، دراڑوں اور سوراخوں میں رہ کر اپنا جالا بنتی ہیں اور اپنے شکار کو پھنساتی ہیں۔یہ روشنی دیکھ کر ہمارے کمروں کے اندر آجاتی ہیں اس لیے رات کو باہر اور اندر کی غیر ضروری لائٹس بند کر دینی چاہئیے۔
مکڑیوں کو کیسے بھگائیں؟
مکڑیاں تیزابی مواد یعنی سرکہ اور لیموں سے بھاگتی ہیں۔ اس کے علاوہ لیونڈر ، دارچینی، گلاب اور ٹی ٹری کی خوشبو انھیں ناپسند ہوتی ہے۔
ایک کپ سرکہ میں دو کپ گرم پانی شامل کرکے ہر ہفتے سپرے کریں۔۔
اگر سرکہ موجود نہ ہو تو بیکنگ پاؤڈر سوڈا جسے میٹھا سوڈا کہتے ہیں وہ کونوں ، دروازوں اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں۔

Comments
Post a Comment