Aphthous ulcer
منہ میں زخم یا چھالے / منہ کا السر
آج کل منہ کا السر بھی ایک عام مسلئہ ہے ، ہزاروں لاکھوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں ، باقی منہ کے السر میں السر گول یا بیضوی شکل کے چھالے یا زخم ہیں۔ یہ جسم میں کہیں بھی بن سکتے ہیں تاہم منہ کے السر عموماً ہونٹ، زبان، اندرونی گال اور تالو وغیرہ پر ہی بنتے ہیں۔ ان کی موجودگی تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور بولنے میں بھی مشکل کا باعث بنتی ہے۔
منہ کے السر کے ساتھ منسلک علامتیں
۔1:گیس،سینے میں جلن کا ہونا, کھٹے ڈکار کا ہونا
۔2: کھانا کھاتے ٹائم درد ہونا اور منہ سے بدبو کا آنا
۔3: زبان سفیدی رنگ کی ہو جانا
۔4: ہلکا بخار کا ہونا خصوصاً کسی انفیکشنز میں
۔5:سر درد ، متلی کا ہونا،
۔6: مزید جسمانی کمزوری اور درد وغیرہ علامتیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
منہ کے السر کی وجوہات اور رسک فیکٹر
منہ کے السر کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں اور ہر شخص میں مختلف ہوتی ہیں۔جیساکہ
۔1:ہارمونز کا غیر متوازن ہونا ۔
۔2:ذہنی تناؤ،اضطراب اور ڈپریشن کا شکار ہونا۔
۔3:منہ میں بیکٹیریا‘ وائرس انفیکشنز ہونا۔
۔4:بنیادی وٹامن یا آئرن کی کمی۔ جیسے وٹامن بی بارہ یا فولک ایسڈ کی کمی ۔
۔5: معدے کی بنیادی بیماری جیسے کرون کی بیماری یا سیلیک بیماری اور ایچ پائلوری , ایسڈ ریفلیکس یا گرڈ کا مسلئہ بھی منہ کے السر کی وجہ بن سکتی ہے۔
باقی گرڈ بھی ایک عام دائمی مسلئہ ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب معدے کے تیزابی مواد غذائی نالی میں داخل ہوتے ہیں جس سے سینے میں جلن,درد، چبھن، کھٹے ڈکار، منہ کا السر یا چھالے اور ریگریٹیشن جیسی علامات ہو سکتی ہیں۔
۔6: غلطی سے گال کے اندر کاٹنا۔
۔7: گرم کھانا کھانے سے جلنا۔
۔8:مضبوط جراثیم کش ادویات سےجلن.جیسے ماؤتھ واش۔
۔9: وائرل انفیکشن جیسے ہرپس سمپلیکس وائرل انفیکشن۔
۔10:مرچ اور گرم مسالوں کا بے جا استعمال معدے میں تیزابیت کا باعث بنتا ہے۔ زیادہ ترصورتوں میں یہی تیزابیت منہ میں چھالوں کا سبب بنتی ہے۔
۔11:قوت مدافعت کی کمی,تمباکو نسوار ،
۔12:منہ اور دانتوں کی مکمل اور باقاعدہ صفائی نہ ہونا۔۔
۔13:مخصوص ادویات کا استعمال کرنا۔
۔14:کیفین مثلاً چائے‘کافی‘ بلیک چاکلیٹ کا زیادہ استعمال
۔15: ڈینٹل بریسز کے استعمال کی وجہ سے کھانے پینے یا بولنے کے دوران مسوڑھوں پر رگڑ لگ جانا ۔۔
تشخیص و علاج
منہ کے السر کا علاج اسکی وجوہات پر منحصر ہے ، اور ہر مریض میں منہ کے السر یا چھالے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہے لہذا میڈیکل تشخیص و علاج کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، اور میڈیسن ہمیشہ تشخیص کے بعد دی جاتی ہیں۔جیسے اگر منہ کے السر کی وجہ معدے کی خرابی، گرڈ یا ایچ پیلوری ہو تو پھر معدے کا علاج کیا جائے گا ۔۔ اگر کسی کو مسوڑھوں میں انفیکشنز یا منہ میں فنگس کا مسلئہ ہو تو پھر اسکا علاج کیا جائے گا اور اگر کسی کو وٹامنز کی کمی ہو تو پھر مزید برآں غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف سپلیمنٹ بھی ڈاکٹر کے مشورے سے کھائے جاسکتے ہیں۔
اصل علاج یہ ہوتا ہے کہ منہ کے السر کی اصل وجہ کو ختم یا اسکا علاج کیا جائے پھر دوبارا مریض کو منہ کا السر نہیں ہوگا، باقی بغیر تشخیص کروائے ایسے کریم وغیرہ کے استعمال سے عارضی فائدہ تو ہو سکتا ہے ، لیکن پھر کافی مریضوں کو کچھ دن بعد دوبارا سے منہ میں زخم یا السر بن جانے کا مسلئہ آتا ہے ۔ لہذا منہ کے السر کی اصل وجہ کی تشخیص کروا کے علاج کروانا چائے۔
بچاؤ کی تدابیر
۔1:ایسی تمام اشیاء سے پرہیز کریں جو منہ کے السر یا منہ اورحلق کے سرطان کا باعث بن سکتی ہوں۔ان میں سگریٹ نوشی‘الکوحل اور نسوار یا تمباکو شامل ہیں۔
۔2:اپنے جسم کی صفائی کے ساتھ منہ کی صفائی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔ ٹوتھ برش دن میں 2 دفعہ کریں اور ہر تین ماہ بعد تبدیل کریں.
۔3:ڈینٹل فلاس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
Aphthous ulcer
Mouth sores or blisters/mouth ulcers
Mouth ulcers are also a common problem today, thousands of people suffer from them, the rest of the mouth ulcers are round or oval-shaped blisters or sores. They can form anywhere in the body, however, mouth ulcers usually form on the lips, tongue, inner cheeks and palate, etc. Their presence is painful as well as causing difficulty in eating, drinking and speaking.
Symptoms associated with mouth ulcers
1: Gas, heartburn, sour belching
2: Pain while eating and bad breath
3. Tongue turning white
4. Having a mild fever, especially in infections
5: Headache, nausea,
6: Additional symptoms such as physical weakness and pain may also be present.
Causes and risk factors of mouth ulcers
There are dozens of causes of mouth ulcers and they vary from person to person. Such as:
1. Hormonal imbalance.
2: Suffering from mental stress, anxiety, and depression.
3. Bacterial and viral infections in the mouth.
4: Essential vitamin or iron deficiency. Such as vitamin B12 or folic acid deficiency.
5. Underlying gastrointestinal disease such as Crohn's disease or celiac disease and H. pylori, acid reflux or heartburn can also cause mouth ulcers.
Acid reflux is also a common chronic problem that occurs when acidic stomach contents enter the esophagus, which can cause symptoms such as heartburn, pain, belching, sour belching, mouth ulcers or blisters, and regurgitation.
6: Accidentally biting the inside of the cheek.
7: Burning from eating hot food.
8: Irritation from strong disinfectants, such as mouthwash.
9: Viral infections such as herpes simplex viral infection.
10: Excessive use of chili and hot spices causes acidity in the stomach. In most cases, this acidity causes blisters in the mouth.
11: Low immunity, tobacco snuff,
12: Lack of complete and regular cleaning of the mouth and teeth.
13: Using certain medications.
14. Excessive consumption of caffeine, such as tea, coffee, and dark chocolate.
15: Friction on the gums while eating, drinking or speaking due to the use of dental braces.
Diagnosis and treatment
The treatment of mouth ulcers depends on its causes, and each patient may have different causes of mouth ulcers or blisters, so consult a doctor for medical diagnosis and treatment, and medicine is always given after diagnosis. For example, if the cause of mouth ulcers is a stomach disorder, gastritis or H. pylori, then the stomach will be treated. If someone has gum infections or a fungal problem in the mouth, then it will be treated and if someone is deficient in vitamins, then in addition, various supplements can be taken to fulfill the nutritional deficiency with the advice of a doctor.
The main treatment is to eliminate or treat the root cause of the mouth ulcer, then the patient will not have a mouth ulcer again. Otherwise, using such creams etc. without getting a diagnosis may provide temporary relief, but then many patients face the problem of sores or ulcers forming in the mouth again after a few days. Therefore, it is important to get the root cause of the mouth ulcer diagnosed and treated.
Prevention measures
1. Avoid all things that can cause mouth ulcers or mouth and throat cancer. These include smoking, alcohol, and snuff or tobacco.
2: Along with cleaning your body, take special care of your mouth. Brush your teeth twice a day and replace them every three months.
3. You can also use dental floss.
Comments
Post a Comment