۔🌻1617) گنبدِ خضریٰ کو کب سبز رنگ میں رنگوایا
جب ہم مدینہ منورہ کی طرف نظریں اٹھاتے ہیں تو جو منظر سب سے پہلے دل کو چھو لیتا ہے، وہ گنبدِ خضریٰ ہے جو نبی کریم ﷺ کے روضہ مبارک پر سایہ فگن ہے
۔💖 1279 عیسوی (678 ہجری) میں، مملوک سلطان المنصور قلاوون کے حکم سے یہ گنبد پہلی بار تعمیر کیا گیا۔ اس وقت یہ چوکور شکل میں تھا، اور اس پر سیسے کی تہہ چڑھی ہوئی تھی۔ وہ رنگ سبز نہ تھا، مگر اس کے نیچے آرام فرمانے والی ہستی ﷺ کی عظمت سے اس کی روشنی تب بھی دلوں کو منور کرتی تھی۔
۔🌸 1476 عیسوی (881 ہجری) میں سلطان قايتبای نے اس گنبد کی تعمیرِ نو کروائی، اسے مضبوط، خوبصورت اور پائیدار انداز میں دوبارہ بنایا
۔🌿 1837 عیسوی (1253 ہجری) میں عثمانی سلطان محمود ثانی نے اس گنبد کو سبز رنگ میں رنگوایا، تب سے یہ "گنبدِ خضراء" کہلانے لگا
اور پھر یہ سبز رنگ، عاشقوں کے دل کی ٹھنڈ بن گیا… دور سے دیکھو تو ایسا لگتا ہے جیسے دل پر محبت کی چھاؤں ہے

Comments
Post a Comment