1779) شوگر کیلئے نسخہ
شوگر کیلئےآزمودہ نسخہ
ھوالشافی
سبز الائچی ایک چھٹانک
میتھرے دو چھٹانک
ترکیب
دونوں اجزاء کو اچھی طرح صاف کرکے خشک کرلیں اور باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔ کسی خشک شیشی میں محفوظ کر لیں۔
استعمال
ایک چائے کا چمچ بھر کر دن میں تین مرتبہ کھانے سے پہلے نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
طریقۂ احتیاط
استعمال سے پہلے شوگر چیک کریں اور دو گھنٹے بعد دوبارہ چیک کریں تاکہ فرق واضح ہو جائے۔
اہم ہدایات
شوگر کے مریض اپنی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات اچانک بند نہ کریں۔ یہ نسخہ معاون کے طور پر استعمال کریں۔
زیادہ شوگر، بار بار پیشاب، پیاس یا کمزوری کی صورت میں فوری طبی مشورہ ضروری ہے۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
شوگر کا یہ نسخہ جب ناچیز کے دور ادارت میں اردو ڈائجسٹ میں شائع ہوا تو کہرام بپا ہو گیا تھا ، درحقیقت میرے مربی حکیم نعیم الحسن قریشی صاحب کی ڈائری میں بزرگ حکما کے ایسے بہت سے نادر و نایاب نسخہ جات درج تھے ۔ اس کے علاوہ اس ڈائری میں اکسیر ( تانبے اور چاندی سے سونا بنانے کا فارمولا ) کے نسخہ جات اور مجرب عملیات کے بھی بے شمار اندراجات تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش قسمتی سے یہ ڈائری اب ناچیز کی قیمتی ترین اشیا میں سے ایک ہے اور میں اسے سونے چاندی سے زیادہ بحفاظت اپنے پاس رکھتا ہوں ۔ قارئین کے اصرار پر یہ مسخہ پیش خدمت ہے ، جن جن اصحاب سے ہوتا ہوا یہ حکیم صاحب اور پھر مجھ تک پہنچا ان کے نام بھی ساتھ درج ہیں تاکہ دعا میں یاد رکھا جاسکے :
شوگر کا علاج ملفوظ حضرت خواجہ حافظ سدیدالدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ
تحریر خلیفہ مدنی تونسوی
راقم الحروف اپنے دادا جان کی خدمت میں عرض گزار ہوا کہ آپ نے حضرت خواجہ حافظ سدیدالدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کا زمانہ پایا اور آپ کو یہ شرف حاصل ہے کہ انکے دست اقدس پہ بیعت ہوئے کیا آپ کو انکی کئ مجالس میں بیٹھنا بھی نصیب ہوا ہوگا آپ کو انکے ارشادات یا انکی کوئی بات یاد ہے ؟ تو قبلہ دادا جان نے کہا جب حضرت خواجہ حافظ سدیدالدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کا وصال ہوا اس وقت میری عمر 19 یا 20 سال تھی انکی بے شمار مجالس میں بیٹھنا نصیب ہوا لیکن مجھے انکے بتائے ہوئے ایک طبی نسخے کے سوا سب باتیں یاد نہ رہ سکی یہ نسخہ بھی میں نے لکھ لیا تھا اور کئی لوگوں کو دیا انہیں بہت فائدہ حاصل ہوا ۔
حضرت خواجہ حافظ سدیدالدین تونسوی رحمتہ اللہ علیہ ایک دن ایک آدمی کو شوگر کا یہ نسخہ بیان کر رہے تھے اور فرما رہے تھے میرے جاننے والوں کو اس نسخہ سے بہت فائدہ حاصل ہوا ۔
وہ نسخہ درج ذیل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ھوالشافی
ـ● جامن (جموں پھل) کی گھٹلیاں ( 100 گرام )
ـ● چنا بھُنا بغیر چھلکے والا ( 100 گرام )
ـ● گری (ناریل) ( 100 گرام )
ان تین اشیاء کو الگ الگ اچھی طرح سے پیس لیں پھر اچھی طرح سے ملا لیں (یعنی مکس) کر لیں ۔
روزانہ ایک تولہ ناشتہ سے پہلے پانی کے ساتھ لیں اور دوسری بار نماز عصر سے قبل 1 تولہ پانی کے ساتھ لیں
ان شاءاللہ فائدہ ہوگا ۔
نوٹ اشیاء کی مقدار مقرر نہیں تمام اشیاء ہم وزن کا بتایا گیا ہے 100 گرام کی ریشو فرضی طور پہ لکھی گئ ہے کوئی جتنا بنانا چاہے 100 گرام یا 200 گرام واضح رہے تینوں چیزیں ہم وزن ہوں ۔
الحمدللہ علیٰ ذلک
طالب دعا
خلیفہ محمد ہادی
خلیفہ مدنی تونسوی
نوٹ : ایسے نسخہ جات کی طبی افادیت اپنی جگہ لیکن میری آپ سے گزارش ہے کہ اپنے معالج کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو ہی فالو کیجیے اور یہ اشیا غذا کے طور پر اپنی معمولات میں شامل کیجیے۔ شکریہ

Comments
Post a Comment