ملکی وے کہکشاں
ایک منٹ کے لیے سوچیں کہ ایک طاقتور تہذیب کسی طرح آپ کو ملکی وے کہکشاں سے باہر لے جاتی ہے اور وہاں آپ کو جدید ترین ٹیکنالوجـــیز اور خلائی جہاز فراہم کرتی ہے اور آپ کو کہتی ہے کہ زمین کو دوبارہ تلاش کریں اور وہاں دوبارہ جائے تو کیا آپ ڈھونڈ لیں گے؟ اگر آپ کو 60 سال کے بجائے ساٹھ ہزار سال کی عمر بھی دیں آپ پھر بھی ملکی وے کہکشاں میں اپنی زمین ڈھــــونڈ نہیں پائیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی، لامحــدود وسائل اور سائنسی علم کی ہزاروں نســـلوں کو ایک زندگی میں سمیٹ کر آپ اپنے پورے ساٹھ ہزار سالوں میں بھی زمین کو تلاش نہیں کرپائیں گے۔ ہمارے ملکی وے کہکشاں اتنا بڑا ہے کہ اس کا قطر تقریباً ایک لاکھ نوری سال تک پھـــیلا ہوا ہے اور اس میں سورج کی طرح لگ بھگ چار سو ارب ستارے ہیں سیارے کتنے ہیں، وہ سائنسدانوں کو بھی معلوم نہیں ہیں۔ ہماری زمین صرف ان ستاروں کے درمیان پوشیدہ نہیں ہے،،،،،، بلکہ یہ انتہائی چھوٹی دنیا ہے جو ایک ستارے کے گرد چکـر لگا رہی ہے، جن کو ہم سورج کے نام سے جانتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج ملکی وے کہکشاں میں ایک پرسکـون علاقے میں واقع ہے جسے "اورین سپر" کہتے ہیں،، یہ علاقہ...