ہماری آنت کی دیوار محض ایک خلیے (cell) جتنی موٹی ہوتی ہے، جو ہر سیکنڈ میں 39 ٹریلین (39 لاکھ کروڑ) بیکٹیریا کو ہمارے خون کے بہاؤ میں شامل ہونے سے روکے رکھتی ہے- یہ ہمیں پتا چلے بغیر ہر 3 سے 5 دن میں خود کو دوبارہ تیار (rebuild) کر لیتی ہے- ہماری آنتوں کا اندرونی حصہ (Gut Lining) دیکھنے میں تو ایک مضبوط پائپ کی طرح لگتا ہے لیکن اس کی اندرونی ترین حفاظتی تہہ (Epithelium) انتہائی باریک ہوتی ہے، صرف ایک خلیے (Single Cell) جتنی موٹی- یہ اتنی باریک اس لیے ہوتی ہے تاکہ جو کھانا ہم کھاتے ہیں، اس کی غذائیت (Nutrients) آسانی سے اس دیوار کو پار کر کے ہمارے خون میں شامل ہو سکے- ہماری ان آنتوں میں کھربوں کی تعداد میں خردبینی جاندار (بیکٹیریا، وائرس وغیرہ) بھی رہتے ہیں، جنہیں گٹ مائیکروبائیوم (Gut Microbiome) کہا جاتا ہے- ان کی کل تعداد تقریباً 39 ٹریلین (39,000,000,000,000) ہوتی ہے- یہ بیکٹیریا ہاضمے کے لیے اچھے تو ہیں لیکن اگر یہ آنت کی باریک دیوار کو پار کر کے براہِ راست ہمارے خون کے بہاؤ (Bloodstream) میں چلے جائیں تو یہ شدید انفیکشن، زہر (Sepsis) اور موت کا سبب بن سکتے ہیں- یہ باریک سی دیوار ہر سیکنڈ ان کھربوں بیکٹیریا کے سامنے ایک مضبوط قلعے کی طرح کھڑی رہتی ہے اور انہیں خون میں جانے سے روکتی ہے- چونکہ اس دیوار کو چوبیس گھنٹے تیزابی مادوں، ہضم ہونے والے کھانے کی رگڑ اور بیکٹیریا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے یہ بہت جلدی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے- اس نقصان سے بچنے کے لیے ہمارا جِسم ایک حیرت انگیز کام کرتا ہے کہ آنت کے خلیات (Cells) انتہائی تیزی سے تقسیم ہوتے ہیں اور ہر 3 سے 5 دن کے اندر پرانے خلیات کو ختم کر کے بالکل نئی تروتازہ دیوار تیار کر دیتے ہیں اور یہ سارا پیچیدہ کام ہمارے جِسم کے اندر خاموشی سے ہوتا رہتا ہے، جِس کا ہمیں احساس تک نہیں ہوتا- اگر یہ باریک دیوار اپنا کام چھوڑ دے یا اس میں سوراخ ہو جائیں (جِسے طبی زبان میں Leaky Gut کہتے ہیں) تو انسان شدید بیمار ہو سکتا ہے- یہ عمل ہمارے مدافعتی نظام (Immune System) کا ایک خاموش معجزہ ہے-
1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)
Fatwa of Darul-Ifta' Al-Ikhlas 1. Beliefs (20) 2. Bida'At & Customs (21) 3. Interpretation of Quranic Ayaat (3) 4. Interpretation and research of Ahadees (4) 5. Purity & Impurity (27) 6. Salath (Prayer) (27) 7. Taraweeh Prayers (1) 8. Eidain Prayers (5) 9. Sawm (Fasting) (152) 10. Zakat-o-Sadqat (6) 11. Sadqa-tul-Fitr (Eid Charity) (15) 12. Ruling of Oath & Vows (2) 13. Aitikaf (8) 14. Hajj (Pilgrimage) & Umrah (21) 15. Qurbani & Aqeeqa (36) 16. Nikah (36) 17. Divorce (13) 18. Iddat(Period of Waiting) (12) 19. Fosterage (21) 20. Funeral & Jinaza (30) 21. Inheritance & Will Foster (27) 22. Business & Financial (26) 23. Employee & Employment (5) 24. Characters & Morals (12) 25. Islamic Names (1) 26. Loan, Interest, Gambling & Insurance (6) 27. Women's Issues (6) 28. Prohibited ...

Comments
Post a Comment