۔1478🌻) شمائل نبوی ﷺ
آپ ﷺ کی کامل شخصیت کے مختصر پہلو ۔🔰 مہذب گفتگو بہت کم گو تھے ۔ٹھہر ٹھہر کے بات کرتے اور بد اخلاقی کا جواب بھی بہترین اخلاق سے دیتے۔لمبی گفتگو نہ کرتے۔ ۔🔰 با حیا آپ پردہ نشیں کنواریوں سے بھی زیادہ باحیا تھے۔ ۔🔰 صادق سچ بات کرتے اور مذاق میں بھی کبھی جھوٹ نہ بولتے۔آپ کی صداقت کی گواہی کفار بھی دیتے تھے۔لیکن آپ کو نبی نہیں مانتے تھے ۔🔰 مسکراتا چہرہ آپ سب سے زیادہ مسکرانے والے تھے ہر حال میں ۔ اتنے غموں کے باوجود ہجرت مکہ کے موقع پر جب ہر طرف دشمنوں کا گھیرہ تھا،سفر کی مشکلات تھیں،اپنا وطن عزیز مکہ چھوڑنے کا غم بھی تھا لیکن اس موقع پر بھی ابوبکر صدیق کو تسلی دی کہ نہ ناامید ہو اور نہ اداس ہو ۔🔰 ناگوار یا خوشگوار بات کا اظہار خوشی کی خبر سن کر یا کسی خوشی کے موقع پہ آپ کا چہرہ مبارک چمک اٹھتا۔کسی کی بات ناگوار لگتی تو آپ کے چہرے سے ظاہر ہو جاتی۔ لیکن منہ سے کبھی کچھ برا بھلا نہ کہتے۔ ۔🔰 عاجزی انتہائی عاجز تھے۔ نیچے بیٹھنے میں کبھی عار نہ محسوس کرتے ۔ غلام کی دعوت کو بھی قبول کر لیتے معمولی سے معمولی کام بھی خود کر لیتے بیواؤں اور مسکینون میں بیٹھتے اور ان کے کام بھی کر دیتے گدھے...