۔1524🌻) علامہ ضیاءالرحمن فاروقی
مولانا ضیاء الرحمان فاروقی شہید رحمتہ اللہ 1953ء میں پیدا ہوئے۔۔ آپکا تعلق سمندری ضلع فیصل آباد سے تھا اور وہ مجلس احرار اسلام کے راہنما مولانا محمد علی جانبازؒ کے فرزند تھے۔ انہوں نے دینی تعلیم میں سند فراغت دارالعلوم کبیروالہ سے حاصل کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ وہ ایک عرصہ تک جمعیۃ طلباء اسلام اور جمعیۃ علماء اسلام کے ساتھ وابستہ رہے جبکہ سپاہ صحابہؓ قائم ہونے پر اس کے بانی مولانا حق نواز جھنگویؒ کے ساتھ شریک ہوگئے اور ان کی شہادت کے بعد ان کی جگہ سپاہ صحابہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ چن لیے گئے۔ فاروقی شہیدؒ بے باک خطیب، سرگرم کارکن اور ممتاز مصنف تھے۔ انہوں نے تحریر و تقریر کے ذریعہ ملک میں نفاذ اسلام، تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس صحابہؓ کی جدوجہد میں لازوال کردار ادا کیا اور متعدد بار قید و بند کی صعوبتوں سے گزرے۔ حتیٰ کہ شہادت کے وقت بھی وہ زیر حراست تھے اور عدالت میں پیشی کے لیے انہیں مولانا اعظم طارق کے ہمراہ جیل سے لایا گیا تھا۔۔ تعليم ... آپ ؒ نے ابتدائی تعلیم جامعہ سراجیہ خانیوال سے حاصل کی۔ حفظ قرآن پاک جامعہ رشیدیہ ساہیوال سے کیا۔ مزید دینی تعلیم کے حصول کے ل...