"Seepage (Damp wire)"
Where is the enemy silent?
In 90 percent of the houses in our country, after some time, the paint starts peeling off the walls, the plaster feels wet and the humidity remains. This is the enemy we call "seepage". This is the silent disease that gradually hollows out the entire house. And every year thousands and millions are spent on whitewashing and painting. But two months after painting, this seepage starts licking it too and the paint starts coming off in the form of pieces and particles and makes the rooms look ugly.
Seepage is usually caused by moisture or groundwater rising from the bottom of walls. But the biggest tragedy is that this problem is not only happening in old buildings, but also in new homes.
The question is, why does seepage occur?
The first reason is poor construction methods. When waterproof sheets, DPC or scientific methods are not used while building the foundations of a house, or when no sealant is applied under the walls, moisture enters the walls from the ground. This moisture weakens the paint and plaster from the inside, making the walls look ugly, wet and cracked. People even apply wallpaper and panels to hide this, but the beauty of the house is lost.
Often contractors or mechanics use poor or low-quality materials and install DPC incorrectly or not at all.
Even if there is no proper drainage of rain or groundwater, mold can start forming in new homes.
This problem also occurs when walls are hastily plastered or painted immediately after construction.
People often ask how to control head seepage. Remember a few things. So that your money and house are not wasted, get this work done by the builders under your supervision.
Waterproofing of foundations, installation of DPC of high quality and method, this work can only be done well by a professional team.
Allow the walls to dry completely before plastering and completely waterproof the water supply pipes, sewer lines, manholes, and rainwater tanks in your home, including underground water tanks and septic tanks. All of these things require excellent planning and excellent workmanship.
Before buying a plot or starting construction, also get the nature of the land inspected, especially if the water level in the area is high. Also check for water leakage in the constructed house and get it stopped.
Okay...now let's come to the most important issue.
What if there is seepage in the house?
If your house already has mold, there are several solutions available in today's modern era. First, remove the paint from the moldy walls and apply an anti-mold chemical. This is available at any good paint and sanitary store.
Waterproof paint or special seepage-preventing plaster is also available on the market. Scrape off the seepage and paint it.
Apply waterproof coating to exterior walls and maintain air circulation along the walls to prevent moisture.
Seepage not only spoils the beauty of the wall, but also affects the strength of the house. If you want your house to remain beautiful, safe and durable for years, then by God, do not ignore this small ... but big problem.
سیپج ( سیم Damp)
مکان کی خاموش دشمن
ہمارے ملک میں 90 پرسنٹ گھروں میں کچھ عرصے بعد دیواروں سے پینٹ اکھڑنے لگتا ہے، پلستر گیلا محسوس ہوتا ہے اور نمی سی رہتی ہے۔ یہی وہ دشمن ہے جسے ہم "سیپج" یعنی سیم کہتے ہیں۔ یہ وہ خاموش بیماری ہے جو آہستہ آہستہ پورے گھر کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ اور ہر سال سفیدی اور پینٹ کی مد میں ہزاروں اور لاکھوں کا خرچہ کرواتی ہے ۔ لیکن پینٹ ہونے کے دو ماہ بعد یہ سیپج اسے بھی چاٹنا شروع کر دیتی ہے اور ٹکڑوں اور ذرات کی صورت میں یہ پینٹ اترنے لگتا ہے اور کمروں کو بدنما بنا دیتا ہے ۔
سیپج عام طور پر زمین کے اندر موجود نمی یا زیر زمین پانی کے سبب پیدا ہوتی ہے، جو دیواروں کے نیچے سے اوپر کی طرف چڑھتی ہے۔ لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہ مسئلہ صرف پرانی عمارتوں میں نہیں، بلکہ نئے گھروں میں بھی ہو رہا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ سیپج کیوں ہوتی ہے؟
پہلی وجہ تو ناقص تعمیراتی طریقہ کار ہے ۔ جب مکان کی بنیادیں بناتے وقت واٹر پروف شیٹ، ڈی پی سی یا پھر سیمنٹ مکسنگ کے دوران سائنسی طریقے استعمال نہیں کیے جاتے، یا دیواروں کے نیچے سیلن روکنے والا کوئی مواد نہیں لگایا جاتا، تو نمی زمین سے دیواروں میں داخل ہو جاتی ہے۔ یہ نمی پینٹ اور پلستر کو اندر سے کمزور کر دیتی ہے، جس سے دیواریں بدنما، گیلی اور ٹوٹی پھوٹی دکھائی دیتی ہیں۔ لوگ اس کو چھپانے کے لیے وال پیپر اور پینل تک لگاتے ہیں مگر گھر کی خوبصورتی جاتی رہتی ہے ۔
اکثر ٹھیکے دار یا مستری ناقص یا کم معیار کا میٹریل استعمال کرتے ہیں اور ڈی پی سی غلط طریقے سے لگاتے ہیں یا بالکل نہیں لگاتے ۔
اگر بارش یا زیر زمین پانی کی نکاسی کا صحیح انتظام نہ ہو تو بھی نئے مکانوں میں سیم بننا شروع ہو جاتی ہے ۔
تعمیر کے فورا بعد دیواروں پر جلد بازی میں پلستر یا رنگ کروانے سے بھی یہ مسئلہ آ جاتا ہے ۔
لوگ اکثر پوچھتے ہیں سر سیپج کو پھر کیسے کنٹرول کریں ۔ چند باتیں یاد رکھیے ۔ تاکہ آپ کا پیسہ اور مکان ضائع نہ ہو اور اپنی نگرانی میں یہ کام بلڈرز سے کروائیں ۔
بنیادوں میں واٹر پروفنگ ہو ، ڈی پی سی اعلی معیار اور طریقے کی لگوائیں ، یہ کام پروفیشنل ٹیم ہی بہتر کرسکتی ہے ۔
دیواروں پر پلستر کرنے سے پہلے مکمل خشک ہونے دیں اور اپنے گھر میں واٹر سپلائی پائپس ، سیورج لائینز ، مین ہول اور بارش کے پانی سمیت انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک ، سیپٹک ٹینک کو مکمل واٹر پروف کروائیں ، یہ سب چیزیں عمدہ پلیننگ اور بہترین ورک مین شپ مانگتی ہیں ۔
پلاٹ خریدنے یا تعمیر شروع کرنے سے پہلے زمین کی نوعیت کا معائنہ بھی کروائیں، خاص طور پر اگر اس علاقے میں پانی کا لیول زیادہ ہو۔ تعمیر شدہ مکان میں بھی پانی کی لیکج چیک کریں اور اسے بند کروائیں ۔
اچھا ۔۔۔ اب سب سے ضروری مدعے کی طرف آتے ہیں ۔
اگر مکان میں سیپج آ چکی ہو تو؟
اگر آپ کے مکان میں پہلے سے سیم موجود ہے تو آج کے جدید دور میں کئی حل موجود ہیں ۔ سب سے پہلے تو سیلن زدہ دیواروں سے پینٹ ہٹا کر اینٹی سیم کیمیکل لگوائیں۔ یہ ہر اچھے پینٹ اور سینٹری سٹور پر دستیاب ہے ۔
واٹر پروف پینٹ یا خاص سیلن روکنے والا پلاسٹر بھی مارکیٹ میں موجود ہے ، سیپج کو کھرچ کر وہ پینٹ کروائیں۔
بیرونی دیواروں پر واٹر پروف کوٹنگ کروائیں اور نمی روکنے کے لیے دیواروں کے ساتھ ہوا کی آمد و رفت برقرار رکھیں
سیپج صرف دیوار کی خوبصورتی خراب نہیں کرتی، بلکہ گھر کی مضبوطی کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر سالوں تک خوبصورت، محفوظ اور پائیدار رہے، تو خدارا اس چھوٹے ۔۔۔۔۔ مگر بڑے مسئلے کو نظر انداز نہ کریں
Comments
Post a Comment