49) صلوٰۃ الحاجات کے برکات



صلوٰۃ الحاجات کے برکات

آپ نے کبھی پریشانی میں صلوٰۃ الحاجت ادا کیا ہے

میرا دل کرتا ہے میں لوگوں کو بتاؤں کہ 

کیا کرتے ہیں ایسی صورتحال میں سب سے پہلے ؟ 

  لوگ بتا تے ہے اس سے اطمینان ہو جاتی ہیں 

 حدیث شریف کا مفہوم ہے اگر کوئی شخص وضو کرے ، دو رکعت نماز پڑھے اور اس کے بعد دعائے حاجت مانگے تو اللّٰه پاک جلد یا بدیر اسکی وہ حاجت ضرور پوری کرتے ہیں

 میں نے اسے کا بارہا تجربہ کیا اور

 آپ سوچ نہیں سکتے ، میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس کے حیران کن نتائج نکلتے ہیں 

  فائدہ کیا چیز دیتی ہے ؟   دعا

  ہم سب دعا مانگتے ہیں ... مکمل یقین سے ... باقاعدگی سے لیکن

آپ صلوٰۃ الحاجت کو پڑھ کے دیکھیے ... آپ یقیناً پڑھتے ہوں گے ... مگر آپ اسے روٹین بنا کے دیکھیے ... جب بھی زندگی میں ذرا سا اتار چڑھاؤ آئے، فوراً وضو کیجیے دو رکعت ادا   کیجیے دعا مانگیے اور بس حیران کن نتائج دیکھیے اور پتہ ہے ہم پریشان کب ہوتے ہیں؟ 

 جب ہم سوچتے ہیں دعا کے بعد بھی سب ویسے کا ویسا ہی ہے

  نہیں ... اس کے بعد کچھ بھی ویسا نہیں ہوگا بہت کچھ بدلے گا ان شااللّٰہ

آپ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے فوری نہ ہو ، لیکن آپ کو کہیں سے کوئی امید کی کرن نظر آجائے گی۔۔۔۔ یا کچھ اور

لیکن کچھ نہ کچھ ہوگا ضرور ، جس سے آپ کے دل کی حالت بدل جائے گی ، آپ پر سکون    ہو جائیں گے ۔ ایک اور بات

صلوٰۃ الحاجت صرف بڑی ضروریات کے لیے ہی نہیں ہے ۔ یہ ہر ضرورت کےلیے ہے ۔ کیا ہمیں روزمرّہ کے کاموں میں کوئی حاجت نہیں ہوتی؟ 

چھوٹی ضرورت پر بھی، پہلے اللّٰه پاک کو اپنا مسئلہ بتائیے ۔ اس کے بعد اگر کسی انسان کے پاس آپ جائیں گے بھی تو اللّٰه سبحانہ وتعالیٰ اپ کی مدد کریں گا 

          

Comments