ہر رشتے کی بقاء کی بنیاد حکمت اور نصیحت پر ہے، حکمت یہ ہے کہ صحیح وقت، مقام اور موقع کے مطابق بات کرنا اور نصیحت بھی تب کارگر ہوگی جب حکمت کے مطابق دی ہو۔
ہمارے بچے ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ انکے ساتھ ہمارا تعلق کامل ہو لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم کوشش کے باوجود اچھے والدین نہیں بن پا رہے ہیں؟ وجوہات میں ہماری اپنی ذات کی کمزوری اور ہماری بچپن کی تربیت ہے۔
اگر میاں بیوی کا آپس میں تعلق اچھا نہیں یا سسرال میں معاملات درست نہیں تو یہ سب بچوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہوتا ہے
ہمارا اپنا بچپن کیسا گزرا ؟
اس کا اثر بچوں کی تربیت پہ ہوتا ہے، سخت گیر ماحول کی تربیت ہمارے اندر سختی لے آتی ہے یا پھر اسکے برعکس کہ بچوں کو بلکل کچھ بھی نہ کہنا، دونوں طریقے درست نہیں۔
یہ سوچ رکھنا کہ میرا خیال ہے ایسا ہوگا یا میرا خیال ہے میرا بچہ ایسا نہیں کر سکتے
ہماری یہ غلط فہمی کہ فلاں پھوپھو کا اثر ہے یا یہ کہ فلاں چچا نے میرے بیٹے یا بیٹی کو بگاڑ دیا ہے، جن والدین کا بچوں کے ساتھ بہترین تعلق ہے یعنی بچے دوستوں کی طرح والدین سے ہر بات کرتے ہیں، انکے ہاں جب کسی اہم موقع کا فیصلہ لینا ہوتا ہے تو یہی بچے والدین کو والد یا والدہ نہیں بلکہ دوست کی ہی طرح سمجھتے ہیں
ہم خود کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، دوسروں کے سامنے کسی بات پہ ہم بچوں کو تو خوب پیار سے بلائیں اور گھر آتے ہی اسی بات پہ ڈانٹنا شروع کر دیں، یہ ہمارا بہت ہی نازیبا عمل ہے کہ دوسروں سے پوچھتے رہنا کہ بچوں کو قابو کیسے کرتے ہیں۔
انکی دینی و دنیاوی لحاظ سے تعلیم و تربیت میں تناسب نہیں ہے یا تو انکو مخلوط تعلیم میں بھیج دیا کہ نئی طرز کا علم حاصل کرے اور دوسری جانب اسکی نماز روزوں پہ بھی تنقید کرنا۔
بچوں کو موبائل سے ہٹ کر مواقع فراہم کریں کہ وہ کچھ نیا سیکھ سکیں، ہم نے بچوں کو ہر چیز پلیٹ میں سجا کر دے دی ہے، بیٹھے بٹھاۓ ہر چیز انکو میسر ہوتی ہے۔
بچوں کو بےکار نہیں بنائیں، انکو اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود کرنے دیں جیسے اپنے برتن سمیٹنا، بستر بنانا وغیرہ، انکو ہنر سکھائیں، کاملیت کے تصور سے باہر نکلیں، انکی معمولی غلطیوں کو نظرانداز کرنا سیکھیں، غلطیوں سے انکو سیکھنے کا موقع دیں، انکو چیزوں کی اہمیت سے بڑھ کر انکی ذات کے وجود کی اہمیت کا احساس دلائیں۔
موبائل ، ٹی وی اور دوسرے الیکٹرونک چیزوں کی وجہ سے ہمارے بچے اردگرد کے ماحول سے بلکل بے خبر ہو چکے ہیں، انکے ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت کے بہانے خود تلاش کریں، انکی پسند کی کوئی چیز منگوالی اور ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت بھی کرلی۔
قرآن یا حدیث کی کسی بات کا حوالہ دیتے وقت انکو بتائیں کہ اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ کیسے بن سکتے ہیں، ہمارا بیٹا یا بیٹی کیسے نیک عمل کر کے ہمیں روز محشر نجات دلا سکتا ہے، ان کو بتائیں کہ بیٹا آپکے بغیر ہم جنت میں کیا کریں گے
How do relationships with children deteriorate?
The survival of every relationship is based on wisdom and advice. Wisdom is that speaking at the right time, place, and occasion, and advice will only be effective when given according to wisdom.
Our children are our greatest asset and we all want our relationship with them to be perfect, but what is the reason why we are not able to become good parents despite our efforts? The reasons include our own weaknesses and our childhood upbringing.
If the relationship between husband and wife is not good or things are not going well with the in-laws, all this affects the minds of the children.
How was our childhood?
This has an impact on the upbringing of children. Raising children in a strict environment brings out harshness in us, or on the contrary, not saying anything to children at all, both methods are not correct.
Thinking that I think this will happen or I think my child can't do this
Our misconception that this aunt has influence or that this uncle has spoiled my son or daughter, parents who have the best relationship with their children, that is, children talk to their parents like friends, when they have to make a decision on an important occasion, these same children consider their parents not as their father or mother but as their friends.
We ourselves say some things and do other things. We may call our children out on some issue in front of others with great affection and then start scolding them for the same issue as soon as we get home. It is a very shameful thing for us to keep asking others how we control our children.
There is no balance between their religious and worldly education and training. Either they are sent to mixed education to acquire a new type of knowledge, and on the other hand, they are criticized for their prayers and fasting.
Provide opportunities for children to learn something new, away from their mobile phones. We have given children everything on a plate, and they can have everything while sitting down.
Don't make children useless, let them do their own small tasks like putting away their dishes, making their beds, etc., teach them skills, get out of the concept of perfection, learn to ignore their minor mistakes, give them the opportunity to learn from their mistakes, make them realize the importance of their own existence over the importance of things.
Due to mobile phones, TVs, and other electronic gadgets, our children have become completely unaware of their surroundings. Find an excuse to have a light conversation with them, order something they like, and have a light conversation with them.
When quoting something from the Quran or Hadith, tell them how children can become a continuous charity for their parents, how our son or daughter can save us on the Day of Judgment by doing good deeds, tell them what we will do in Paradise without you, son.
Comments
Post a Comment