96) ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول


ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول

بیوی کی تین بنیادی ضرورتیں

ایک- تحفظ

دو- توجہ

تین- حوصلہ افزائی

شوہروں کی دس خطرناک غلطیاں

ایک- بیوی کو نظرانداز کرنا

دو- طلاق کی دھمکی

تین- دوسری شادی کی دھمکی

چار- بے عزت کرنا

پانچ- وقت نہ دینا

چھ- بیوی کے لئے پابندی(شریعت کے مطابق ازادی ضروری ہے) اپنے لئے آزادی

سات- نکتہ چینی

اٹھ- تیسرے بندے کی خاطر بیوی سے جھگڑا

نو- الزام لگانا

دس- بیوی کے اقارب سے بے اعتنائی

شوہروں کے لئے دس سنہرے اصول

ایک- ہمیشہ مسکراتے ہوئے گھر میں آئیں

دو- بیوی کے اچھے کاموں کی تعریف کریں

تین- بیوی کے کاموں میں دلچسپی لیں

چار- کبھی بیوی کو ہدیہ اور تحفہ دیا کریں

پانچ- بیوی سے محبت کا اظہار کریں

چھ- دل لگی اور دل جوئی کی باتیں کیا کریں

سات- تحمل اور درگزر سے کام لیا کریں

اٹھ- گھر میں شریعت کی پابندی کروائیں

نو- میاں بیوی دونوں ایک وقت میں غصہ نہ کھائیں

دس- آپس میں ناراضگی کی حالت میں کبھی نہ سوئیں۔

بیویوں کے لئے بیس سنہرے اصول

ایک- کھانے کو ذکر و فکر کے ساتھ پکائیں

دو- کام کو وقت پر سمیٹنے کی عادت ڈالیں

تین- گھر کو صاف ستھرا رکھئے

چار- سنی سنائی بات کو آگے نہ بڑھائیں

پانچ- خاوند کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا کریں

چھ- خاوند کے آنے سے پہلے اپنے کو صاف ستھرا کرلے

سات- رشتہ داروں کے ہاں صلہ رحمی کی نیت سے جائیں

اٹھ- شوہر کو صدقہ خیرات کی ترغیب دیتی رہیں

نو- گھر کے اندر ایک جگہ نماز کے لئے مخصوص کر دیں

دس- فون پر مختصر بات کرنے کی عادت ڈالیں

گیارہ- اہم باتیں نوٹ کرنے کے لئے ایک نوٹ بک بنائیں

بارہ- ضرورت کی چیزوں کو سنبھال کر رکھیں

تیرہ- کوئی کام ایسا نہ کرے جس کی وجہ سے خاوند کی نظروں سے گر جائے

چودہ- بچوں کے بارے میں اپنے شوہر سے مشورہ کرتی رہیں

پندرہ- خاوند کی ضرورت پوری کرنے میں کوئی تردد نہ کرے

سولہ- خاوند کو پریشانی کے وقت تسلی دے

سترہ- غلطی کو مان لینے میں عظمت ہے اور خاموشی میں عافیت ہے

اٹھارہ- اللہ پاک کے حضور لمبی دعاؤں کا اہتمام کرے۔

انیس- خاوند کے قرابت داروں سے اچھا سلوک رکھیں

بیس- اگر خالق کی نافرمانی ہوتی ہو تو مخلوق کی اطاعت نہ کرے

Comments